--> مکتبہ شاملہ کو استعمال کرنے کا طریقہ

مکتبہ شاملہ کو استعمال کرنے کا طریقہ

مکتبہ شاملہ کو استعمال کرنے کا طریقہ :

تحریر:

احسان اللہ کیانی

میں مکتبہ شاملہ پچھلے کئی سالوں سے استعمال کر رہا ہوں ،مجھے اس سافٹ وئیر سے بے پناہ فائدہ ہوا ہے ،اسکی وجہ سے میں نے وہ وہ امہات عربی کتب پڑھ لی ہیں ،جن سے براہ راست استفادہ کرنا، میرے لیےتقریبا ناممکن تھا ۔

مثال کےطور پر دیکھیے

اسی مکتبہ شاملہ کی  وجہ سے میں نے مصنف ابن ابی شیبہ ،مصنف عبد الرزاق ، صحاح ستہ ،مسند احمد، صحیح ابن خزیمہ ،صحیح ابن حبان ، معجم صغیر،معجم اوسط اور معجم کبیر جیسی کتب  سے براہ راست  استفادہ کیا  ہے،اسی کی بدولت امام طحاوی کی شرح معانی الآثار کے بعد شرح مشکل الآثار جیسی کتاب   میری نظر سے گزری  ہے ،اسی سافٹ وئیر سے میں  نےجامع الاصول ،جامع المسانید والسنن، مجمع الزوائد ،نصب الرایہ،مقاصد حسنہ ،احادیث مختارہ اور کنز العمال جیسی کتب کا مطالعہ کیا ہے۔

اسی مکتبہ شاملہ نے مجھے تفسیر طبری ،تفسیر ابن ابی حاتم ،تفسیر واحدی ،تفسیر بغوی ،تفسیر زمخشری ،تفسیر رازی ،تفسیر بیضاوی ،تفسیر نسفی ،تفسیر ابن رجب حنبلی،تفسیر ابن عرفہ ،تفسیر جلالین ،تفسیر زاد المسیر ،تفسیر نظم الدر،تفسیر در منثور ،تفسیر روح البیان ،تفسیر فتح القدیر ،تفسیر منار ،تفسیر مراغی ،تفسیر طنطاوی ،اور تفسیر خازن جیسی کتب سے بوقت ضرورت استفادہ کا موقع دیا ۔

اس سافٹ وئیر سے استفادہ کرنا  بھی  کوئی مشکل  کام نہیں ہے  بلکہ انتہائی آسان ہے ،یہ مکتبہ آپ کو بے شمار سہولیات فراہم کرتا ہے۔


پہلی سہولت:

آپ  دو منٹ میں کسی بھی آیت ،حدیث یا قول کی مکمل تخریج کر سکتے ہیں

مثال کے طور پر یہ حدیث ہے

من أحب دنياه أضر بآخرته

میں اس کی عربی عبارت کو  مکتبہ شاملہ پر سرچ کرکے آپ کو بتاتا ہوں ، یہ حدیث کس کس محدث کی کتاب میں ہے

یہ امام احمد بن حنبل کی مسند ،ابن حبان کی صحیح ،حاکم کی مستدرک ،قضاعی کی مسند شہاب ،بیہقی کی شعب الایمان اور سن کبری میں ہے ،یہ بغوی کی شرح السنۃ ،ابن کثیر کی جامع المسانید ،سخاوی کی مقاصد حسنہ اورعجلونی کی کشف الخفاء  میں بھی ہے ،یہ ہیثمی کی مجمع الزوائد ،مناوی کی کشف المناہج ،سیوطی کی جمع الجوامع  اور ابن الجوزی کی جامع المسانید میں  بھی ہے ۔

یقین مانیے یہ ساری معلومات میں نے فقط دو منٹ میں حاصل کی ہے

یہاں یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ میں ہر ہر کتاب کا مکمل حوالہ بھی دے سکتا ہوں،آپ کو سمجھانے کیلئے میں صرف مستدرک کا مکمل حوالہ ذکر کر رہا ہوں

(مستدرک ،امام حاکم ،کتاب الرقاق ،ج۴،ص ۳۴۳،حدیث :۷۸۵۳،مطبوعۃ:دار الکتب العلمیۃ ،بیروت ،لبنان ،سن اشاعت :۱۴۱۱ھجری،۱۹۹۰عیسوی )

ایک اضافی بات بتاؤں  ،یہ حدیث ان الفاظ کے ساتھ  مستدرک میں  صرف دو ہی مقامات پر آئی ہے،جن پر ذہبی کی تعلیق بھی موجود ہے ۔

یہ تھی اس کی پہلی سہولت یقین مانیے، اگر فقط اس میں یہی ایک سہولت ہوتی تو بھی اس کی فضیلت بیان کرنے کیلئے کافی تھی لیکن اس میں اور بھی بہت سے سہولتیں ہیں۔ 


دوسری سہولت:

آپ پانچ  منٹ میں کتاب کا مختصر تعارف اور مصنف کے حالات زندگی جان سکتے ہیں ۔


تیسری سہولت :

آپ کوئی بھی لفظ لکھ کر اسے کتب حدیث ،کتب تفسیر ،کتب تاریخ یا کسی بھی طرح کی مخصوص کتب میں تلاش کر سکتے ہیں، فقط ایک کتاب میں بھی سرچ کر سکتے ہیں۔


چوتھی سہولت :

آپ مشکل الفاظ لکھ کر ان کے معانی دو منٹ میں کتب لغت سے دیکھ سکتے ہیں،مثلا معجم  الوسیط میں اس کا معنی کیا ہے، قاموس محیط میں اس کا معنی کیا ہے یا لسان العرب میں اس کے متعلق کیا ہے۔


پانچویں سہولت :

آپ  پانچ منٹ میں کسی  بھی راوی کے متعلق محدثین کی رائےجان سکتے ہیں۔


چھٹی سہولت:

آپ بیک وقت پچاس کتب کی مختلف جلدیں کھول کر سامنے رکھ سکتے ہیں، اب جب بھی اس کتاب کو دوبارہ کھولیں گئے، وہی صفحہ کھلے گا۔ 


ساتویں سہولت :

آپ کسی بھی کتاب پر  اپنا حاشیہ لکھ سکتے ہیں، اس کو مکمل کرکے اپنے پاس محفوظ کر سکتے ہیں۔ 


آٹھویں سہولت :

آپ ہر آیت کے متعلق درجنوں تفاسیر  بیک وقت  دیکھ سکتے ہیں، مثال سے سمجھنے کی کوشش کریں ،مثلا

آپ سورت النساء کی آیت نمبر دس کی تفسیر کو زاد المسیر سے دیکھ رہے ہیں ،آپ جو ہی تفسیر  طبری پر کلک کریں گے ،یہ مکتبہ تفسیر طبری کی سورت النساءکی  آیت نمبر دس کی تفسیر نکال کر آپ کے سامنے پیش کر دے گا ،یہ سارا کام زیادہ سے زیادہ پچاس سیکنڈ میں ہوگا۔


نویں سہولت :

آپ کسی بھی کتاب کو ایک منٹ میں ورڈ کی فائل میں تبدیل کر سکتے ہیں،یہ  سب کچھ کیسے ہوتا ہے ،میں نے اس پر ایک تفصیلی وڈیو بنائی ہے ،جو پچاس منٹ لمبی ہے ،لیکن میں دعوی سے کہتا ہوں ،یہ وڈیو آپ کیلئے علم دین کی رائیں آسان کر دے گی،وڈیو کا لنک یہ ہے 

how to use maktaba shamela in urdu

آخر میں میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ اسے دوسرے دینی طلباء اور علماء تک بھی پہنچا دیں تاکہ وہ علم دین کے بنیادی مصاد ر تک با آسانی پہنچ سکیں ،وہ جب جب بھی اس مکتبہ سے فائدہ اٹھائیں گے ،اس سے آپ کو اور مجھے بھی ثواب ملے گا ۔جس بھائی یا بہن کو میری ان باتوں سے فائدہ ہو، وہ میری والدہ کیلئے دعا کریں، اللہ کریم ان کی بخشش فرمائے، میرے لیے بھی دعا کریں، اللہ کریم مجھ سیاہ کار کو بخش دے اور مجھے دین کی خدمت کرنے کیلئے قبول فرمائے اور بہترین مددگار عطافرمائے۔


COMMENTS

BLOGGER: 2
  1. میں اسے ڈانلوڈ کرنا چاھتا ھوں برائے مھربانی رھنمائی فرمائیں میرے پاس موبائل ھے لیپ نھیں ۔جزاک اللہ

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. آپ موبائل سے پلے سٹور پر جاکر لکھیں maktaba shamela تو اس کی ایپ آجائے گی، آپ اسے ڈاؤن لوڈ کر لیجیے

      حذف کریں

نام

Audio-mp3,2,biography-urdu,2,books-intro,6,current-affairs,2,hadeesurdu,8,islamic-wallpapers,5,mazameen,8,meaning-urdu,3,sawaljawab,56,tafseer-ehsani,10,wazifa-urdu,4,
rtl
item
Info in urdu: مکتبہ شاملہ کو استعمال کرنے کا طریقہ
مکتبہ شاملہ کو استعمال کرنے کا طریقہ
Info in urdu
https://www.ehsanullahkiyani.com/2020/10/how-to-use-maktaba-shamela-in-urdu_16.html
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/2020/10/how-to-use-maktaba-shamela-in-urdu_16.html
true
3608222135359615950
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content