Audio Tafseer by Dr israr Ahmed free Download | ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کی مکمل آڈیو تفسیر ڈاؤن لوڈ کریں

ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کا مختصر تعارف:

 ڈاکٹر اسرار احمد صاحب ایک معروف پاکستانی خطیب اور مدرس ہیں، آپ نے ایم بی بی ایس کیا اور پھر اپنی پوری زندگی کو دین کی خدمت کیلئے وقف کردیا، اسی وجہ سے آپ نے  اپنی پوری زندگی ایک چھوٹے سے کمرے میں گزار دی، آپ کی زندگی سے متعلق جیو نے یہ ڈاکومنٹری بھی بنائی ہے ۔

ڈاکٹر اسرار احمد ایک دن جیو کے ساتھ 

ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کی کتب:

 آپ نے بہت سی کتب بھی لکھی ہیں، آپ کی کتب کی تعداد تقریبا ایک سو کے قریب ہے، آپ کی بہت سی کتب کے دیگر زبانوں میں تراجم بھی ہوئے ہیں، آپ کی مشہور چند کتب یہ ہیں۔ 

  • قرآن کے ہم پر پانچ حقوق
  • اصلاح معاشرہ کا قرانی تصور
  • نبی اکرم سے ہماری تعلق کی بنیادیں
  • مسلمان امتوں کا ماضی, حال اور مستقبل
  • اسلام اور پاکستان

ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کی تحریک:

 آپ نے ایک تحریک بھی بنائی جس کا نام تنظیم اسلامی ہے، یہ ایک انقلابی جماعت ہے، یہ الیکشن کے ذریعے اسلامی نظام کا قیام نہیں چاہتی بلکہ یہ انقلاب چاہتی ہے، اس تنظیم کے موجودہ امیر شجاع الدین شیخ ہیں، اس تحریک نے بہت سے نمایاں کام کیے ہیں، جن میں سے ایک بہت بڑا کام جگہ جگہ درس قرآن کا انعقاد کرنا ہے۔

اس حوالے سے ایک کتابچہ بھی ہے آپ اسے بھی ملاحظہ فرما سکتے ہیں

تنظیم اسلامی کی دعوت ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کے قلم سے 

ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کی وجہ شہرت:

 آپ عوام و خواص میں اپنے درس قرآن کی وجہ سے مشہور ہیں، آپ کے درس قرآن نہایت مفید ہے، اسی وجہ سے ان کو مختلف ٹی وی چینلز پر بھی بار ہا نشر کیا جاچکا ہے، آپ جوانی سے بڑھاپے تک اسی خدمت میں مصروف رہے، اللہ کریم ان کی خدمت کو قبول فرمائے۔ 



Dr Israr Ahmed Complete Audio Tafseer Download and Online 

ہم آپ کے سامنے ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کی مکمل آڈیو تفسیر پیش کر رہے ہیں، آپ اس کو سن بھی سکتے ہیں اور ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں، سننے کیلئے کسی بھی بیان پر کلک کریں آپ کے سامنے ایک پلیئر اوپن ہو جائے گا، آپ اس پلئیر سے مطلوبہ آڈیو کو سن سکتے ہیں، اسی پلئیر کے دائیں طرف تین نقطے ہوں گے، آپ اس پر کلک کریں گے تو ڈاؤن لوڈ کا آپشن آجائے گا، آپ اس پر کلک کرکے اسے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔ 

Download Full Dr israr Ahmed tafseer e quran in zip file 

اگر آپ ایک ایک کرکے ڈاؤن نہیں کرنا چاہتے بلکہ مکمل تفسیر کو ایک ہی مرتبہ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں، یہ زپ zip file  فائنل میں ڈاؤن ہو گی، اسے آپ ون رار winrar کے ذریعے extract کرسکتے ہیں اور اپنے موبائل یا کمپیوٹر پر سن سکتے ہیں۔ 





کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.