--> Hadees in urdu text | احادیث نبوی اردو

Hadees in urdu text | احادیث نبوی اردو

اس ٖصفحے پر آپ کو Islamic wallpapers ملیں گے جو ہم نے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب الادب المفرد سے بنائے ہیں، یہ تقریبا سب ہی Hadees ہیں، ہم نے آپ کی سہولت کیلئے Hadees ka urdu text بھی لکھ دیا ہے تاکہ  آپ اسے کاپی بھی کر سکیں،ہم اس میں مزید اضافے بھی کرتے رہیں گے،اس لیے آپ اسے دوبارہ بھی وزٹ کرتے رہیے گا، احادیث پر ہمارے یہ صفحات بھی ملاحظہ فرمائیں:


Hadees about husband wife relation in urdu 

حدیث شریف:
قیل: فی شھوتہ صدقۃ، قال لو وضع فی الحرام ، الیس کان علیہ وزر؟ فکذلک ان وضعھا فی الحلال کان لہ اجر
ترجمہ:
اپنی بیوی سے شھوت پوری کرنا بھی صدقہ ہے، صحابہ کرام نے عرض کیا، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ کیسے صدقہ ہے، آپ علیہ السلام نےفرمایا: اگر وہ حرام طریقے سے شہوت پوری  کرتا تو کیا اسے گناہ نہ ہوتا، اب جب وہ حلال طریقے سے شہوت پوری کررہا ہے تو اس کیلئے اس میں بھی اجر ہے۔ 
(الادب المفرد از امام بخاری)


Hadees about anokha sadqa in urdu

حدیث شریف:
تدع الناس من الشر فانھا صدقہ 
ترجمہ:
لوگوں کو اپنے شر سے بچاؤ یہ بھی صدقہ ہے۔ 
(الادب المفرد، امام بخاری)

فائدہ:
یہ صدقہ شریر لوگوں کیلئے ہے، اگر وہ کسی کو اپنے شر سے محفوظ رکھیں گے تو یہ بھی ان کیلئے صدقہ ہے۔ 
Hadees about anokha sadqa in urdu

 

Hadees about sadqah in urdu

حدیث شریف:
کل معروف صدقۃ 
ترجمہ:
ہر ایک نیک کام صدقہ ہے۔
(الادب المفرد)

فائدہ:
صدقہ مصیبت کو ٹالنے والا ہے یعنی ہر نیکی سے مصیبتیں ٹلتی ہیں۔ 
Hadees about sadqah in urdu


Hadees about mohabat

حدیث شریف:
افشوا السلام تحابوا
ترجمہ:
سلام کو عام کرو تم آپس میں محبت کرنے لگو گے۔ 
(یہ حدیث امام بخاری کی کتاب الادب المفرد میں ہے)

Hadees about bimari

حدیث شریف:
جب کوئی آدمی بیمار ہوتا ہے تو اس کیلئے وہ والی نیکیاں بھی لکھی جاتی رہتی ہیں جو وہ صحت کے زمانے میں کرتا تھا(اگرچہ اب بیماری کی وجہ سے وہ ا نہیں نہیں کرپارہا ہوتا)۔
مَا مِنْ أَحَدٍ يَمْرَضُ، إِلَّا كُتِبَ لَهُ مِثْلُ مَا كَانَ يَعْمَلُ وَهُوَ صَحِيح
(یہ حدیث امام بخاری کی کتاب الادب المفردسے لی گئی ہے)



Hadith about the Jew's child

حدیث شریف:
ایک یہودی بچہ رسول اللہ ﷺ کا خادم تھا جب وہ بیمار ہواتو رسول اللہ ﷺ اس کی عیادت کرنے آئے تھے۔
أَنَّ غُلَامًا مِنَ الْيَهُودِ كَانَ يَخْدُمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَرِضَ، فَأَتَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُهُ
(یہ حدیث امام بخاری کی کتاب الادب المفردسے لی گئی ہے)

وضاحت:
غیر مسلموں کی عیادت بھی کرنی چاہیے، ان کی فوتگی پر تعزیت بھی کرنی چاہیے صرف ان کی وفات پر بخشش کی دعا نہیں کی جاسکتی۔


Hadees about Kabira Gunah

حدیث شریف:
بڑے کبیرہ گناہ تین ہیں
اللہ کے ساتھ شرک کرنا، ماں باپ کی نافرمانی کرنا اور جھوٹ بولنا۔
یہ حدیث امام بخاری کی کتاب الادب المفرد سے لی گئی ہے


Hadees about conveyance in urdu

حدیث شریف:
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں ہر معاملہ میں اللہ سے دعا کرتا ہوں حتی کہ یہ دعا بھی کرتا ہوں کہ میری سواری تیز چلنے لگے ۔(الادب المفرد)

وضاحت:
یعنی جب سوار سست ہو جاتی تھی تو اللہ سے دعا کرتے تھےکہ یا اللہ اس کی تھکن دور فرما اور اسے تیز چلا ۔


Quote about neighbours in urdu by imam Hassan

حضرت امام حسن سے پوچھا گیا پڑوسی کون ہوتا ہے، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا، چالیس گھر آگے، چالیس گھر پیچھے، چالیس گھر دائیں طرف اور چالیس گھر بائیں طرف۔
(الادب المفرد، امام بخاری)



Hadees about Dawat and Gift in urdu

حدیث شریف:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
دعوت دینے والی کی دعوت قبول کرو، کسی کا تحفہ واپس نہ کرو اور مسلمانوں کو مت مارو۔
(الادب المفرد، امام بخاری)
وضاحت:
عام حالات میں دعوت قبول کرنا ضروری ہے لیکن اگر کسی ایسی چیز کی دعوت دی جائے جو اللہ کی نافرمانی پر مبنی ہو تو اس کو رد کرنا بھی فرض ہے۔
تحفہ بھی قبول کرنا چاہیے لیکن اگر کوئی شخص تحائف کے ذریعے غیر شرعی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہو تو ایسے مواقع پر تحائف کو رد کرنا بھی ضروری ہے، مثلا سرکاری اہل کاروں کو جو تحائف دیے جاتے ہیں وہ عموما کام نکلوانے کیلئے ہی دیے جاتے ہیں،ایسے مواقع پر مناسب طریقے سے انہیں ٹھکرا دینا چاہیے۔



Hadees about Namaz and servants in urdu

حدیث شریف:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا آخری کلام یہ تھا:
الصلوۃ الصلوۃ اتقوا اللہ فیماملکت ایمانکم
ترجمہ:
نماز، نماز اور غلاموں کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہنا۔
(الادب المفرد، امام بخاری)


وضاحت:
رسول اللہ صلی اللہ کی یہ آخری وصیت ہے، اس میں دو باتیں شامل ہیں، ایک نماز پڑھتے رہنا، اسے کسی حال میں نہ چھوڑنا اور اپنے غلاموں سے اچھا سلوک کرنا، پہلے غلام ہوتے تھے آج کل بین الاقوامی معاہدے کی وجہ سے غلام اور لونڈیاں نہیں ہیں لیکن اس کا اطلاق ہر اس شخص پر ہوتا ہے جو ہمارے ماتحت ہے، یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دوسری وصیت یہ ہے کہ اپنے ماتحتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، اس میں ملازمین اور نوکر سب شامل ہیں۔


Hadees about loaders and Coolies in urdu

حدیث شریف:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
اعینوھم علی ما غلبوا
ترجمہ:
مشکل کاموں میں غلاموں اور خادموں کی مدد کرو۔
(الادب المفرد، امام بخاری)
وضاحت:
اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے امتیوں کو یہ تعلیم دی ہے کہ تمہارے غلام اور تمہارے خادم جب کوئی مشکل کام کر رہے ہوں تو ان کی مدد کرو۔
یہ حدیث اتنی اہم ہے کہ میرا جی چاہتا ہے کہ میں اسے ہر ریلوے سٹیشن، ہر بس سٹیشن اور ہر سبزی منڈی میں بڑے بڑے بورڈز پر لکھ کر لگا دوں کیونکہ ان جگہوں پر سراسر اس حدیث کے خلاف کام ہورہا ہے ۔
لوگ جب کسی بندے کو بوجھ اٹھانے کیلئے سو روپے معاوضہ دیتے ہیں تو اسے پانچ سے سات بندوں جتنا بوجھ اٹھوا دیتے ہیں، یہ نہیں خیال کرتے کہ وہ بھی انسان ہے، اس کیلئے بھی جانوروں جتنا بوجھ اٹھانا مشکل ہے، بعض اوقات تو ایسا ہوتا ہے کہ ان بے چارے مزدوروں نے کھانا بھی نہیں کھایا ہوتا اور بیوی بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے خالی پیٹ ہی اتنا بوجھ اٹھا رہے ہوتے ہیں، ان میں سے کتنے ایسے ہوتے ہیں جن کی ٹانگوں اور کندھوں میں رات بھر درد ہوتا رہتا ہے لیکن مجبوری میں یہ کام کر رہے تھے، خدارا اس حدیث کو پھیلائیے یہ بہت اہم ہے، اس سے لاکھوں مزدوروں کا بھلا ہوگا اور وہ آپ کو بہت دعائیں دیں گے،انہوں نے دعائیں نہ بھی دیں تو بھی میرا مالک جانتا ہے کہ یہ خیر کا کام کس نے کیا تھا، اس کی تحریک کس نے چلائی تھی۔




Hadith about servant in urdu

حدیث شریف:
اطمعوا مما تاکلون البسوھم من لبوسکم ولا تعذبوا خلق اللہ عزوجل
ترجمہ:
غلاموں کو اسی میں سے کھلاؤ جس میں سے تم کھاتے ہو، اسی میں سے پہناؤ جس میں سے خود پہنتے ہو، اللہ کی مخلوق کو تکلیف نہ دو۔
(یہ حدیث امام بخاری کی الادب المفرد میں ہے)

Hadith about servant in urdu

Hadith about the rights of the neighbor 

حدیث شریف:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جبریل مجھے بار بار پڑوسی کے متعلق نصحیت کرتا رہتا ہے، حتی کہ مجھے گمان ہوتا ہے کہ اس کو وارث نہ قرار دیا جائے۔
(یہ حدیث الادب المفرد میں ہے)
Hadith about the rights of the neighbor

Hadith about akhlaq in urdu

حدیث شریف:
حضرت انس فرماتے ہیں: میں نے بہت عرصہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کی، مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ یہ کیوں کیا اور یہ کیوں نہیں کیا۔(الادب المفرد)

فائدہ:
سبحان اللہ کیا اخلاق تھا مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا، اس لیے صحابہ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دیوانے تھے، اللہ ہمیں بھی اچھے اخلاق نصیب کرے۔ 

یاد رکھیں 
لفظ اَخلاق ہوتا ہے۔ 

Hadith about akhlaq in urdu

Hadith about the widow

حدیث شریف:
بیواؤں اور مسکینوں کیلئے کمانے والا جہاد کرنے والوں کی طرح ہے اور اس شخص کی طرح ہے جو تمام دن روزے رکھے اور ساری رات نمازیں پڑھے۔
(رواہ البخاری فی الادب المفرد)

اللہ کریم ہمیں دوسروں کی مدد کا جذبہ عطا فرمائے۔

Hadith about the widow

Hadith about mercy

حدیث شریف:
صلہ رحمی کرنے والا وہ نہیں جو برابر برابر معاملہ کرنے والا ہو بلکہ صلہ رحمی کرنے والا وہ ہے جو دوسرے کے توڑنے پر صلہ رحمی کرے۔(الادب المفرد)

فائدہ:
اس حدیث سے معلوم ہوا ہمارے معاشرے میں رائج اصول غلط ہے، جو اچھا کرے اس سے اچھا کرو۔ 

Hadith about mercy in urdu

Qayamat ki nishani 

حدیث شریف:
رسول اللہ صلی اللہ علہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قیامت تب تک قائم نہیں ہوگی جب تک آدمی اپنے پڑوسی، بھائی اور باپ کو قتل نہیں کرے گا۔ (الادب المفرد از امام بخاری)

فائدہ:
اس وقت انسان بہت وحشی ہو چکا ہوگا، اس کا دل پتھر ہو چکا ہوگا، وہ کسی کو نہیں چھوڑے گا، اللہ کریم ہمیں ایسے وقت سے بچائے اور ایمان پر ہمارا خاتمہ فرمائے۔

Qayamat ki nishani

Hadith about the face

حدیث شریف:
لا تقولوا قبح اللہ وجھہ 
ترجمہ:
کسی کو یہ بد دعا نہ ہو کہ اللہ تیرا چہرہ خراب کرے۔ 
(الادب المفرد از امام بخاری)

فائدہ:
نبی کریم علیہ السلام نے تو بد دعا دینے سے منع فرمایا تھا، آج تو ظلم یہ ہے کہ لڑائی میں پہلا وار ہی منہ پر کیا جاتا ہے اور معمولی سی باتوں پر لڑکیوں کے چہروں پر تیزاب پھینکا جاتا ہے تاکہ ان کا منہ خراب ہو جائے، اللہ کریم ہمیں نبی کریم علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ 
Hadith about the face in urdu

Give happiness after sorrow

حدیث شریف:
(ایک شخص نے اپنی ماں کو رلایا تو ) نبی کریم علیہ السلام نے فرمایا: اپنی ماں کو ہنسا جیسے تو نے ان کو رلایا۔
(الادب المفرد)

Give happiness after sorrow

Hadith about slap on the face

حدیث:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چہرے کو داغنے سے منع فرمایا اور چہرے پر مارنے سے بھی منع فرمایا:
(الادب المفرد)

فائدہ:
پہلے زمانے میں لوگ جانوروں پر نشانی لگانے کیلئے، اس کے چہرے پر کوئی سلاخ گرم کرکے لگا دیتے تھے، آپ علیہ السلام نے اس سے منع فرمایا کیونکہ چہرہ تو نرم و نازک اور زیادہ حساس ہوتا ہے، اسی لیے آپ علیہ السلام نے چہرے پر مارنے سے بھی منع فرمایا ہے، کتنے افسوس کی بات ہے ہمیں بچوں کے منہ پر طمانچے مارتے ہیں، اللہ کریم ہمیں بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ 
Hadith about slap on the face


COMMENTS

نام

Audio-mp3,2,biography-urdu,2,books-intro,6,current-affairs,2,hadeesurdu,8,islamic-wallpapers,5,mazameen,8,meaning-urdu,3,sawaljawab,56,tafseer-ehsani,10,wazifa-urdu,4,
rtl
item
Info in urdu: Hadees in urdu text | احادیث نبوی اردو
Hadees in urdu text | احادیث نبوی اردو
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEj7oHSNq27n6NbSRYnKWhlzoij6sSIYWMuWfbhHFxUDPwMgyldEBmpkIwKZqiLWgDkAE6CpS1kYxHD8QHlvzxLt5cuwkvx1Y_dqy9Tp6HbA0EqDlaPr9d3IWSmRLKpPRRPl-g8u7YKRiPKT7UgV5s5CimUbyLyTukCYbuhjGm6EmBY6XF6p0QtNkCeBaw/s320/Hadees%20about%20husband%20wife%20relation%20in%20urdu.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEj7oHSNq27n6NbSRYnKWhlzoij6sSIYWMuWfbhHFxUDPwMgyldEBmpkIwKZqiLWgDkAE6CpS1kYxHD8QHlvzxLt5cuwkvx1Y_dqy9Tp6HbA0EqDlaPr9d3IWSmRLKpPRRPl-g8u7YKRiPKT7UgV5s5CimUbyLyTukCYbuhjGm6EmBY6XF6p0QtNkCeBaw/s72-c/Hadees%20about%20husband%20wife%20relation%20in%20urdu.jpg
Info in urdu
https://www.ehsanullahkiyani.com/2022/06/islamic-wallpapers-from-imam-bukhari.html
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/2022/06/islamic-wallpapers-from-imam-bukhari.html
true
3608222135359615950
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content