--> Selab ki tabah kariyan

Selab ki tabah kariyan

 سیلاب کی تباہ کاریاں اور سیلاب زدگان کی امداد کا طریقہ

تحریر:

احسان اللہ کیانی

اس وقت پاکستان میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے، ہزاروں گھر اس کی نذر ہو چکے ہیں، بے شمار بچے اس نے یتیم کر دیے ہیں، کتنوں کی اولاد یہ چھین کر لے گیا ہے، کتنی لڑکیوں کے جہیز اس نے برباد کر دیے ہیں، کتنے لوگوں کے جانور یہ نگل گیا ہے، کتنے لوگوں کی تیار فصلیں اس نے تباہ کر دی ہیں، کتنے لوگ اس کی وجہ سے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبورہوچکے ہے،  کتنوں کا مستقبل اس سیلاب نے تاریک کر دیا ہے، کتنوں کو اس کی وجہ سے مدتوں تنگ دستی کا سامنا کرنا پڑے گا، کتنوں علاقوں کا رابطہ اس نے اپنوں سے منقطع کر دیا ہے، یہ سیلاب کی حالت ہے۔

Selab ki tabah kariyan aur Selab zadgan ki imdad ka tarika

 

اس وقت ایک طبقے نے سوشل میڈیا پر یہ بحث چھیڑ دی ہے کہ یہ سیلاب عذاب الہی ہے یا ہماری ناقص حکمت عملی کا نتیجہ، میرے خیال سے اس وقت یہ بحث نہیں چھیڑنی چاہیے تھی لیکن یہ بحث چھڑ چکی ہے اس وجہ سے اس کا بھی مناسب جواب دے دینا ضروری ہے۔

 

یہ سیلاب عذاب الہی ہے یا ہماری ناقص حکمت عملی کا نتیجہ اس پر میری رائے یہ ہے کہ دین اسلام کی تعلیمات میں بارش، طوفان اور آندھی وغیرہ کو عذاب الہی کے طور پر بھی ذکر کیا گیا ہے، اس وجہ سے ایک مسلمان کا یہ کہنا غلط نہیں ہے کہ یہ عذاب الہی کی ایک صورت ہے البتہ یہ کہنا ضرور غلط ہوگا کہ جن لوگوں پر یہ عذاب آرہا ہے، ان میں سے ہرہرشخص قصور وار ہے۔

 

 یاد رکھیں

 جب قوموں پر عذاب آتے ہیں تو ان میں سے ہر شخص قصور وار نہیں ہوتا بلکہ چند لوگوں کی وجہ سے سب عذاب کا شکار ہوتے ہیں اور قیامت کے دن ہر ایک کو اس  کی نیت اور اعمال کے مطابق بدلہ ملتا ہے۔

 

اس کا دوسرا پہلو بھی درست ہے کیونکہ اس میں ہماری ناقص حکمت عملی کا بھی دخل ہے، اگر ہم بروقت بڑے ڈیم بنالیتے تو کافی حد تک اس مصیبت سے بچ سکتے تھے، مگر ہم ہر بارسیلاب کا سامنا کرتے ہیں، اتنی بڑی مقدار میں میٹھا پانی ضائع کر دیتے ہیں پھر کچھ عرصے بعد پانی کی بوند بوند کو ترستے ہیں اور کبھی عملی اقدام نہیں کرتے، خدا جانے کون لوگ ہیں جو یہ سب کچھ نہیں ہونے دیتے۔

 

 اگر مجھ سے کوئی پوچھے کہ بطور قوم ہم اس وقت کیا اہم کام سر انجام دے رہے ہیں تو میں کہوں گا کہ ہم اس وقت بحیثیت قوم  سیاسی لڑائیوں میں مصروف ہیں، میڈیا ہمیں صبح و شام اس پر نیا مواد فراہم کرتا ہے، سوشل میڈیا کے ٹاپ ٹرینڈ ہمیں روزانہ بتاتے ہیں کہ ہماری قوم کن چیزوں میں مصروف ہے، خدارا ان لڑائیوں سے باہر نکلیں اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش کریں، فی حال کرنے کا کام یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ سیلاب زدگان کی امداد کریں۔  

سیلاب کا  نقصان اعداد و شمار 





 ہم سیلاب زدگان کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟

نوٹ: یاد رہے یہ باتیں اس وقت کی ہیں، سیلاب زدگان کی امداد کے بہت سے طریقے ہیں، سب سے پہلا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنا مال ان تک پہنچانے کی کوشش کریں، اگر آپ مالدار نہیں ہیں تو اپنے ارد گرد کے لوگوں سے مال جمع کریں اور ان تنظیموں تک پہنچا دیں جو سیلاب زدگان تک پہنچا سکتی ہیں، اسی طرح آپ اگر مال جمع نہیں کر سکتے تو اپنی جسمانی صلاحیتوں کو کسی فلاحی تنظیم کے سپرد کردیں تاکہ وہ آپ کی صلاحیتوں کو ان علاقوں میں استعمال کرسکیں۔

 مثلا

 آپ بوجھ اٹھا سکتے ہیں، تیراکی جانتے ہیں، کشتی چلا سکتے ہیں، تاروں اور رسیوں کی مدد سے ایک جگہ سے دوسری جگہ جاسکتے ہیں تو کسی بھی فلاحی تنظیم کے پاس چلے جائیں اور انہیں بتائیں کہ آپ یہ کام کرسکتے ہیں اور فی سبیل اللہ متاثرہ علاقوں میں خدمت کرنے کو تیار ہیں، یقین مانیے یہ بہت بڑی نیکی ہوگی ۔

 

اگر یہ کام بھی آپ نہیں کر سکتے تو ایسے کریں کہ جتنی بھی مستند فلاحی تنظیمیں ان علاقوں میں کام کررہی ہیں، ان کی لسٹ بنائیں، اس کے متعلق ضروری معلومات جمع کریں، ان سے رابطے کا طریقہ لوگوں کو بتائیں تاکہ لوگ با آسانی ان سے رابطہ کرسکیں۔

 

اگر آپ اوپر درج کیے گئے کاموں میں سے کچھ بھی نہیں کرسکتے تو اپنے ارد گرد کے لوگوں کو اس پر ابھاریں، سوشل میڈیا پر لوگوں کو ترغیب دلائیں، حدیث شریف میں آتا ہے کہ جو دوسروں کو نیکی کی ترغیب دلاتا ہے اسے بھی عمل کرنے والوں کے برابر اجر ملتا ہے۔

 

اگر آپ بہت کمزور ہیں، اوپر درج کیے گئے کاموں میں سے کچھ بھی نہیں کرسکتے تو ان متاثرہ لوگوں کیلئے دعائیں کریں، اسی طرح ان کیلئے بھی دعا کریں جو ان کی مدد کر رہے ہیں کیونکہ دعا بھی ضرور انہیں فائدہ پہنچائے گی۔

 

سیلاب متاثرین کو کن چیزوں کی ضرورت ہوتی  ہے؟

سیلاب متاثرین کو سب سے زیادہ پانی، خوراک، خیموں اور بنیادی ادویات کی ضرورت ہوتی ہے لیکن لوگ ان چیزوں کو پہنچانے کے حوالے سے بہت سی غلطیاں کرتے ہیں، جس کی وجہ سے بعض اوقات فائدے کے بجائے نقصان ہوتا ہے

 

 مثلا

 لوگ یہاں سے کھانا پکاتے ہیں اور پکا پکایا کھانا وہاں پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں، یہ طریقہ درست نہیں ہے کیونکہ انہیں متاثرہ علاقوں تک پہنچتے پہنچتے تقریبا بارہ سے چودہ گھنٹے  ضرور لگ جاتے ہیں، اس کے بعد کھانا خراب ہونے لگتا ہے اور اگر بالفرض کھانا خراب نہ بھی ہو تو اس کھانے کو وہ صرف ایک باراستعمال کرتے ہیں پھر اس کے بعد کھانا خراب ہونے لگتا ہے اور خراب کھانا بیماریوں کا باعث بنتا ہے،اس لیے بہتر یہ ہے کہ ان علاقوں میں پکا پکایا کھانا لے جانے کے بجائے، خشک چیزیں لے جائیں جو وہ کافی بار استعمال کر سکیں، مثلا خشک چنے اور کھجوریں وغیرہ ۔

 

اسی طرح بعض لوگ خود سے سامان ان علاقوں میں لے جانے کی کوشش کرتے ہیں، ہماری رائے میں یہ بھی درست طریقہ نہیں ہے کیونکہ اس سے بھی بعض اوقات فائدے کی جگہ نقصان ہوتا ہے

مثلا

بعض اوقات لوگ ایک ٹرک میں زیادہ سامان لوڈ کرکے لے جاتے ہیں مگر وہ یہ نہیں سوچتے کہ آگے انہیں کس قسم کے راستے سے گزرنا پڑے گا اور پھر وہ ٹرک کیچڑ وغیرہ میں پھنس جاتا ہے اور اس کی وجہ سے روڑ بھی بلاک ہو جاتی ہے، اسی طرح بعض اوقات ایسے بھی ہوتا ہے کہ یہ لوگ جس روڈ سے گزر کر جاتے ہیں واپسی پر وہ راستہ بھی بند ہوجاتا ہے اور یہ نئی مصیبت میں پھنس جاتے ہیں، امدادی ٹیمیں سیلاب متاثرین کو چھوڑ کر انہیں بچانے میں لگ جاتی ہیں۔ اسی وجہ سے ہماری رائے یہی ہے کہ یہ کام تجربہ کار تنظیمیں کر رہی ہیں، انہیں ہی کرنے دیں، اللہ آپ کو آپ کی نیک نیت پراجر و ثواب دے دے گا اگرچہ آپ کا دیا سامان متاثرین تک نہ بھی پہنچ سکے،دعاؤں میں یاد رکھیے گا، ملیں گے کسی دوسرے موضوع کے ساتھ

COMMENTS

نام

Audio-mp3,2,biography-urdu,14,books-intro,9,current-affairs,9,hadeesurdu,18,islamic-quotes-urdu,2,islamic-wallpapers,7,mazameen,25,meaning-urdu,4,my-diary,9,na-mukamal,12,sawaljawab,86,tafseer-ehsani,6,waqiat,4,wazifa-urdu,5,
rtl
item
Info in urdu: Selab ki tabah kariyan
Selab ki tabah kariyan
Selab ki tabah kariyan aur Selab zadgan ki imdad ka tarika
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhuk_0u4mF9rNDXwNOxqEopTNsR6RJgZJIM30hehvKnCRGBSNuyzov6LMR3HVh8GCIumRR5SXqWqYt3oNO6JU9opnxlYYOr7cg3tV5gIOPjSs3KgmHdJpXOeQVl9e1UlYvF7DRsFqEMneg5IJTso57rGsb-YoPBGp9OlVNK0XyTvdOXQsA75T9EUlItnA/w320-h180/Selab.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhuk_0u4mF9rNDXwNOxqEopTNsR6RJgZJIM30hehvKnCRGBSNuyzov6LMR3HVh8GCIumRR5SXqWqYt3oNO6JU9opnxlYYOr7cg3tV5gIOPjSs3KgmHdJpXOeQVl9e1UlYvF7DRsFqEMneg5IJTso57rGsb-YoPBGp9OlVNK0XyTvdOXQsA75T9EUlItnA/s72-w320-c-h180/Selab.jpg
Info in urdu
https://www.ehsanullahkiyani.com/2022/08/selab-ki-tabah-kariyan-aur-selab-zadgan.html
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/2022/08/selab-ki-tabah-kariyan-aur-selab-zadgan.html
true
3608222135359615950
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content