--> ٹرانس جینڈر اور خواجہ سرا میں فرق | ٹرانس جینڈر ایکٹ کیا ہے

ٹرانس جینڈر اور خواجہ سرا میں فرق | ٹرانس جینڈر ایکٹ کیا ہے

 ٹرانس جینڈر ایکٹ کیا ہے

تحریر‎:‎

احسان اللہ کیانی‎ ‎

پاکستان میں ٹرانس جینڈر transgender کا بل منظور ہو چکا ہے،یہ خلاف شرعی ہے، اس میں ہم جنس پرستی کو فروغ دیا گیا ہے، اس کو ہر صورت ‏روکنا چاہیے، اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے، یہ جملے اس وقت ہر طرف  سوشل میڈیا Social media پر دیکھنے کو مل رہے ہیں،  میں نے جب یہ ‏جملے دیکھے تو سمجھا کہ یہ بل اسی ہفتے منظور ہوا ہوگا لیکن جب کچھ تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ یہ تو آج سے چار سال پہلے منظور ہوا تھا۔

‏ عجیب بات ہے کہ یہ بل  اتنے پہلے منظور ہوا تھا اور اس پر کوئی  خاص ہنگامہ نہیں ہوا جبکہ اس وقت بھی کہرام مچنا چاہیے تھا،یہاں ‏یہ بھی سوال ذہن میں آتا ہے کہ  پہلے سب کچھ خاموشی سے کیسے ہو گیا  تھا اور اب اسے کس نےاور کیوں دوبارہ اٹھایا ہے؟ اس کا ‏سادہ سا جواب یہ ہے کہ کوئی ایسی طاقت موجود ہے جو جب چاہتی ہے ہنگامہ کھڑا کر دیتی ہے اور جب چاہتی ہے سب کچھ شانتی ‏سے ہو جاتا ہے۔ ‏


ٹرانس جینڈر ایکٹ میں کیا ہے؟

اس بل میں ٹرانس جینڈرز لوگوں کو حقوق دلائے گئے ہیں،کہا گیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، جاب کر سکتے ہیں، ہسپتالوں سے ‏علاج معالجہ  کروا سکتے ہیں، عوامی مقامات پر جاسکتے ہیں، کسی شخص کو انہیں ہراساں کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، انہیں وہی تمام ‏حقوق حاصل ہو گے جو عام لوگوں کو حاصل ہیں، انہیں جو بھی بھیک مانگنے پر مجبور کرے گا اسے سزا ہو گی،  یہاں تک تو کسی کو ‏اعتراض نہیں،مسئلہ یہ ہے کہ ٹرانس جینڈر کون ہوتا ہے،کیا یہ خواجہ سرا  اور ہیجڑےہوتے ہیں یا ان میں فرق ہوتا ہے،ان کا تعین ‏کیسے کیا جائے گا۔ ‏


خواجہ سرا اور ہیجڑا کون ہوتا ہے ؟

خواجہ سرا یا ہیجڑا Hijra ایسے اشخاص کو کہتے ہیں جن کی پیدائش کے وقت ان میں مردو عورت دونوں کی خصوصیات ہوتی ہیں یا دونوں کی ہی ‏خصوصیات نہیں ہوتی ہے،انہی کو عربی زبان میں خنثی یا مخنث کہتے ہیں،بلا شبہ یہ لوگ معاشرے کے پسے ہوئے لوگ ہیں، انہیں ‏ضرور حقوق دلائے جانے چاہییں مگر ان لوگوں کو آگے کرکے کسی دوسرے طبقے کو فائدہ پہنچایا گیا ہے کیونکہ یہ لوگ ٹرانس جینڈر نہیں ‏ہوتے بلکہ انہیں انگلش میں انٹر سیکس intersex کہتے ہیں۔


ٹرانس جینڈر اور انٹرسیکس میں فرق ‏

انٹرسیکس intersex کی تعریف آپ جان چکے ہیں،اب ٹرانس جینڈر transgenderکی بھی تعریف جان لیں، ٹرانس جینڈر وہ لوگ ہوتے ہیں جو کامل مرد یا ‏عورت پیدا ہوتے ہیں ، بعد میں وہ آپریشن کروا کراپنی جنس تبدیل کرواتے ہیں۔

اس بل میں خواجہ سراؤں کو بھی ٹرانس جینڈر میں شامل کیا گیا ہے اور ایک تیسری قسم کے لوگوں کو بھی ٹرانس جینڈر میں شامل کیا گیا ‏ہے جو  اپنی جنس سے مطمئن نہیں ہیں اور دوسری جنس کی طرف مائل ہیں۔

‏ مثلا ‏

ایک مرد چاہتا ہے کہ وہ لڑکیوں کی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرے، ان کی سہیلی بن کر رہے تو ایسے شخص کو فقط یہ کرنا ہے کہ وہ نادرا ‏کے پاس جائے اور کہے، میں لڑکی ہوں، نادرا اس قانون کی وجہ سے پابند ہے کہ وہ بغیر کسی تحقیق کے اس کو لڑکیوں والا شناختی کارڈ بنا ‏دے گا، اس طرح وہ مرد بلا روک ٹوک لڑکیوں کے ساتھ کھیل سکے گا، ان سے مصافحہ  کر سکے گا، ان سے گلے مل سکے گا، وہ کسی مرد ‏سے باقاعدہ نکاح بھی کر سکے گا اور اس طرح وہ قانون کی چھتری میں  قوم لوط کا عمل بھی کرسکے گا۔ ‏


ٹرانس جینڈر ایکٹ کا غلط استعمال ‏

اس قانون کے بعد بغیر تحقیق کے جنس تبدیل ہو جائے گی، اس لیے لوگ جب دوسری جنس میں فائدہ دیکھیں گے تو نادرا nadra سے اپنے ‏قومی شناختی کارڈ national identity card پر اپنی جنس تبدیل کروا لیں گے۔

مثلا ‏

لڑکیاں زیادہ جائیداد حاصل کرنے کیلئےوالد کی وفات سے کچھ ماہ  پہلے مردانہ شناختی کارڈ بنوا لیں گی۔

‏ مرد لوگ خواتین کے کوٹے کی نوکریاں حاصل کرنے کیلئے زنانہ شناختی کارڈ بنوا لیں گے۔ ‏

اب تک تیس ہزار کے قریب مرد اور عورتیں اپنے شناختی کارڈ پر جنس تبدیل کروا چکے ہیں،ان میں خواجہ سراؤں کی تعداد سو سے بھی ‏کم ہے، اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں، اس قانون سے کون فائدہ اٹھا رہا ہے۔ ‏


قانون کو درست کرنے کا طریقہ ‏

اگر یہ قانون واقعی خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے بنایا گیا ہے تو اس میں چند ترامیم کرلینی چاہییں جو قابل اعتراض ہیں۔  ‏

مثلا

اس کا نام ٹرانس جینڈر  ایکٹ سے  انٹرسیکس ایکٹ کر لینا چاہیے تاکہ اس میں فقط خواجہ سرا ہی داخل ہو سکیں،اسی طرح اس میں یہ ‏بھی شرط ہونی چاہیے کہ اس میں  فقط پیدائشی خواجہ سراؤں کو ہی داخل کیا جائے گا،بعد میں جنس تبدیل کروانے والوں کو انٹر سیکس کہنے ‏کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ ‏

جائیداد کے حوالے سے اسلام کا قانون یہ ہے کہ مرد کے مقابلے میں عورت کوآدھا حصہ ملتا ہے، طبی معائنے کے بعد اسی اعتبار ‏سے حصہ ملنا چاہیے۔ ‏

اسی طرح جو دیگر شقیں بھی شریعت کے خلاف ہیں، انہیں نکال دینا چاہیےبلکہ بہتر تو یہی ہے کہ اس بل کو ختم کر کے فقط خواجہ ‏سراؤں کے حقوق intersex protection actکے تحفظ کیلئے بل پیش کرنا چاہیے اور اسے منظور بھی کرنا چاہیے۔ ‏


یہ مضمون پی ڈی ایف میں بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں

ٹرانس جینڈر ایکٹ کیا ہے 


مزید یہ بھی پڑھیے

شہوت کو کم کرنے کا طریقہ

ویلنٹائن ڈے کیا ہے

افغان طالبان کیسے امریکہ سے جیت گئے


transgender kon hota hai -hijra kon hota hai


COMMENTS

نام

Audio-mp3,2,biography-urdu,12,books-intro,8,current-affairs,6,hadeesurdu,14,islamic-quotes-urdu,2,islamic-wallpapers,7,mazameen,24,meaning-urdu,3,na-mukamal,1,sawaljawab,84,tafseer-ehsani,6,waqiat,2,wazifa-urdu,5,
rtl
item
Info in urdu: ٹرانس جینڈر اور خواجہ سرا میں فرق | ٹرانس جینڈر ایکٹ کیا ہے
ٹرانس جینڈر اور خواجہ سرا میں فرق | ٹرانس جینڈر ایکٹ کیا ہے
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEg2J0N5vCerwFuTteig4q0uifALl-OycMVJHiq-O0T-nQ7dcd49ovOG42RG3b7fF-zamkonEzHH_OPySaZflNtp2QEMv2bgWtXBy65btc0slESWPc6Du0GbFN8_eD4W3VS6gRMJ-lZLAWAliXoVhgBKxyj_JegcM6QShq1Ae8gg7Noeh20BxR3MJ0mfiw/w320-h180/Transgender%20act%20in%20pakistan.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEg2J0N5vCerwFuTteig4q0uifALl-OycMVJHiq-O0T-nQ7dcd49ovOG42RG3b7fF-zamkonEzHH_OPySaZflNtp2QEMv2bgWtXBy65btc0slESWPc6Du0GbFN8_eD4W3VS6gRMJ-lZLAWAliXoVhgBKxyj_JegcM6QShq1Ae8gg7Noeh20BxR3MJ0mfiw/s72-w320-c-h180/Transgender%20act%20in%20pakistan.jpg
Info in urdu
https://www.ehsanullahkiyani.com/2022/09/Transgender-act-kya-hai-Transgender-aur-hijra-me-farq.html
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/2022/09/Transgender-act-kya-hai-Transgender-aur-hijra-me-farq.html
true
3608222135359615950
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content