--> 15 Islamic Quotes in urdu

15 Islamic Quotes in urdu

Islamic Quotes in urdu 

اس صفحے پر آپ کو islamic quotes ملیں گے، ہم آپ کی سہولت کیلئے quotes کو وال پیپر کی صورت میں بھی پیش کرتے ہیں اور ساتھ quotes ka text بھی لکھ دیتے ہیں تاکہ آپ اسے copy بھی کر سکیں، اب اس صفحے کو دوبارہ بھی ملاحظہ کیجیے گا، ہم اس میں اضافے کرتے رہتے ہیں۔ اگر آپ Hadees Sharif کے wallpapers دیکھنا چاہتے ہیں تو یہاں دیکھیں۔



ناکامی
اگرآپ کسی شعبے میں ایک بار ناکام ہوجائیں تو دوبارہ کوشش کریں، پھر ناکامی ملے تو سہ بارہ کوشش کریں ، پھر نا کام ہو جائیں تو مزید چند بار کوشش کرلیں ، پھربھی  ناکامی ہی ملے توسمجھ جائیں، آپ اس کام کیلئے نہیں بنےاور اپنا شعبہ تبدیل کرلیں،  قدرت کا قانون ہے کہ آپ جس کام کیلئے نہیں بنے ہوتے ،وہاں وہ آپ کو باربار فیل کرتی ہےلیکن یاد رکھیں،ناکامی فضول چیز نہیں ہوتی بلکہ اس میں بہت کچھ ہوتا ہے، یہ آپ کو تجربہ دیتی ہے، سوچنے، سمجھنے کے نئے زاویے دیتی ہے،اگلا قدم اٹھانے سے پہلے ناکامی کے خدشات کو کم سے کم کرنے کا ہنر سکھاتی ہے،سب سے بڑھ کرحضرت علی ؓ  کے قول کے مطابق یہ خدا کی معرفت کا سبب ہے۔
احسان اللہ کیانی

muslman - islamic quote in urdu
کامل 
جب کوئی شخص سچا، حقیقی اور کامل مسلمان بن جاتا ہے تو اس بات سے ہمیشہ ڈرتا رہتا ہے کہ اس کی زبان یا ہاتھ سے کسی کو تکلیف پہنچے، اگر کبھی  غصے میں ایسا فعل سرزد ہو جائے، جس سے کسی کو تکلیف ہو تو ضرور معافی مانگتا ہے، اگر آپ بھی ایسے ہیں تو مبارک ہو، آپ سچے مسلمان ہیں، اگر ایسے نہیں ہیں تو ایسابننے کی کوشش کریں۔ 


سیاسی پارٹی 
آپ جس قدر اپنی سیاسی پارٹی کا دفاع کرتے ہیں، اس کے نظریے کو پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، اس کے لیڈر سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اوراس کیلئے غضب ناک ہوتے ہیں،اگر نبی اکرم ﷺ کے نظریےاور مشن کے حوالے سے آپ کا عمل ویسا نہیں ہے،تو یہ سوچیے، کل بروز قیامت رسول اللہ ﷺ کو کیا جواب دیں گے، اگر انہوں نے یہ سوال کر لیا، کیا وہ لوگ تمہیں مجھ سے زیادہ عزیز تھے؟

Islamic quotes in urdu about gunah

دروازے 

اگر آپ گناہوں کی دلدل سے نکل کر نیک بننا چاہتے ہیں تو روزانہ ایک ایک برائی کا دروازہ بند کرتے جائیں، کچھ عرصے کی مسلسل محنت کے بعد آپ کے پاس موجود برائی کے تمام دروازے بند ہو جائیں گے،جب ایسا ہو جائے تو پھر آپ اپنا رخ نیکیوں کی طرف موڑ لیں  کیونکہ اب آپ کو کسی بند دروازے سے گناہ کی  دعوت نہیں آئے گی اور آپ مستقل اس راہ پر چل سکیں گے۔


نظریہ 

کچھ لوگ ایسے کرتے ہیں کہ پہلے ایک عقیدہ اور نظریہ بنا لیتے ہیں پھر قرآن کریم سے اس کے دلائل تلاش کرکے کہتے ہیں، دیکھو ہمارا نظریہ قرآن کے موافق ہے ،یہ قرآن  کریم کو اپنے نظریے کے تابع کرنے کے مترادف ہے، اگر آپ قرآن کریم سے ہدایت لینا چاہتے ہیں تو خالی الذہن ہو کر قرآن کریم  کو پڑھیں ، اس کی آیات جس نظریے کی ترغیب دیں وہ اپنا لیں اور جس کی مذمت کریں ، اس سے رُک جائیں۔

Ummat -Islamic quote in urdu

امت 

اگر آپ کی تحریر، تقریر اور تحقیق سے امت  میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں اوراتحاد میں روکاٹیں پیدا ہورہی ہیں تو کسی خوش فہمی میں مبتلاء نہ رہیں کہ آپ دین کا کام کر رہے ہیں اور رسول اللہ ﷺ آپ سے خوش ہوں گے بلکہ ہوسکتا ہے کہ کل قیامت کے دن رسول اللہ ﷺ  آپ کا گریبان پکڑ کر پوچھیں ، میں تو تمہیں بھائی بھائی بنا کر گیا تھا، تمہیں اتفاق و اتحاد سے رہنے کا سبق پڑھا کر گیا تھا، تم نے کیوں اپنی باتوں سے میری امت کے ٹکڑے کر دیے،کسی خاندان کے بڑے سے پوچھیں ،اس کے بیٹوں میں نفرتیں پیدا کرنے والا اور انہیں دور کرنے والا اُسے کتنا برا لگتا ہے۔ 

Quote about pakistan in urdu

پاکستانی معیشت 

ہم نے اپنی معیشت کی بہتری کیلئے غیروں کی جنگیں لڑیں،ان کے فوجیوں  کو  ٹھکانے دیے، انہیں اپنوں پر آسمان سے آگ بھرسانے کی اجازت دی، اپنے بندے بلکہ اپنی بیٹیاں تک پکڑ کر ان کے حوالے کیں، ہم نے مظلوم  مسلمانوں کیلئے کبھی آواز نہیں اٹھائی ، صرف اس لیے تاکہ کوئی ہم پر معاشی پابندیاں نہ لگا دے، یہ سب کرنے کے بعد بھی کیا ہم اپنی معیشت کو بہتر کر پائے ہیں،ہر گز نہیں، کاش ہم گوروں کے بجائےخدا کو راضی کرنے کی کوشش کرتے تو آج بہتر حالت میں ہوتے۔ 
 


فرض 

جو چیزیں فرض ہیں، اگر آپ انہیں ادا نہیں کریں گے اور ہزاروں نفلی عبادت اور مستحب کام کرتے رہیں گے تو قیامت کے دن آپ کی  پکڑ ہوگی کیونکہ اللہ تعالی فرمائے گا، جن چیزوں کا میں نے تم سے مطالبہ کیا تھا، تم نے انہیں ادا کیوں نہیں کیا،اسی لیے سب سے پہلے فرائض کی ادائیگی کریں۔
گناہوں سے اجتناب، ماں باپ کی اطاعت، نماز ،روزہ ،حج اور زکوۃ کی ادائیگی فرض ہیں۔
 
ghaflat -Islamic Quote in urdu

غفلت

زمانہ غفلت میں جتنی معمولی سے معمولی نیکی کا موقع ملے ہرگز نہ چھوڑیں کیونکہ یہی نیکیاں آئندہ  آپ کو صراط مستقیم پر
 لانےاور وہاں قائم رکھنے میں مدد کریں گی۔
(شیطان کے دھوکے ،مضمون سے اقتباس)

khwab-islamic quote in urdu


پیغام الہی

اللہ تعالی جب آپ کو کوئی بات سمجھانا چاہتا ہے یا آپ کی طرف کوئی پیغام پہنچانا چاہتا ہے تو وہ آپ سے براہ راست مخاطب  نہیں ہوتا، نہ ہی وہ آپ کی طرف جبریل کو بھیجتا ہےبلکہ وہ اپنی بات آپ کے دل میں ڈال دیتا ہے یا  آپ کو خواب میں کچھ دکھا دیتا ہے،اس لیے اپنے دل کی باتوں اور خوابوں کو ہرگز نظر انداز نہ کریں کیونکہ یہ پیغام الہی کے ذرائع ہیں۔

na shukri- islamic quotes in urdu

ناشکری

حضرت امام حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
جب نعمت کی نا شکری کی جاتی ہے تو اللہ تعالی  اسی نعمت کو عذاب بنا دیتا ہے۔ 
(الدر المنثور)

kamzori-weakness -islamic quote in urdu

کمزوری

حضرت حلیمہ رضی اللہ عنھا بہت کمزور تھی، ان کا دودھ کم تھا، انہیں کوئی عورت اپنا بچہ دینے کو تیار نہیں تھی،اس وجہ
 سے حضرت حلمیہ کو مجبورا ایک یتیم بچے کو دودھ پلانے کیلئے لے کر جانا پڑا  لیکن اسی بچے نے ان کا مقدر بدل دیا۔ یاد رکھیں!بعض کمزوریاں بہت مفید ہوتی ہےلیکن ان کا فائدہ اپنے وقت پر ظاہر ہوتا ہے، اس لیے خدا سے گلے شکوے نہ کریں،ہوسکتا ہے آپ بڑے فائدے سے محروم ہو جائیں۔ 
Quote about Ehsaas in urdu

احساس

نبی کریم علیہ السلام جب نماز کی امامت کرواتے  تھے، اس دوران کسی بچے کے رونے کی آواز آتی تو نماز کو مختصر کر دیتے تھے تاکہ اس کی ماں کو تکلیف نہ ہو۔
(یہ حدیث صحیح بخاری میں ہے)
دوسروں کی تکلیف کا ایسا ہی احساس ہر امتی کے دل میں ہونا چاہیے۔

پتھر

اگررسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قیامت کےدن آپ سے پوچھ لیا،میں نے طائف میں جس دین کیلئے پتھر کھائے تھے، تم  نے اس دین کی حفاظت، پھیلاؤ اور غلبےکیلئے کتنا کام کیا تھا؟
تو کیا جواب دیں گے؟ 
(ہر صبح و شام یہ سوال خود سے پوچھ لیا کریں)
Islamic calender benefits in urdu

خرافات

نیو ائیر نائٹ، اپریل فول، ویلنٹائنز ڈے اور اس قسم کی سینکڑوں خرافات سے ہمیشہ کیلئے جان چھڑانے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ  اسلامی کلینڈر نافذ کر دیا جائے، کیونکہ اُس کلینڈر  میں  وہ تاریخیں ہی نہیں آتی جن میں یہ خرافات ہوتی ہیں۔ 
(اسلامی نظام ہی تمام مسائل کا حل ہے)

islamic quote about money making in urdu

ایمان شکن 

دنیا  کے پجاری، مال و دولت کے بھوکےاورشہرت کے لالچی کوسینکڑوں کتب، ہزاروں مرشد اور درجنوں استاد بھی ہدایت
 کی راہ پر نہیں چلا سکتے،جب تک وہ خود ان ایمان شکن فتنوں سے 
منہ نہیں موڑتا۔
(دنیا کی محبت ہر برائی کی جڑ ہے۔حدیث)

COMMENTS

نام

Audio-mp3,2,biography-urdu,12,books-intro,8,current-affairs,6,hadeesurdu,14,islamic-quotes-urdu,2,islamic-wallpapers,7,mazameen,24,meaning-urdu,3,na-mukamal,1,sawaljawab,84,tafseer-ehsani,6,waqiat,2,wazifa-urdu,5,
rtl
item
Info in urdu: 15 Islamic Quotes in urdu
15 Islamic Quotes in urdu
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgFMUXNoysEgr9KmgrZHTh8YsonvsCC0BwQ9TJV-KHkEhvV5LBsgYU6Oxu8DNRSeg3KrFaRim_nJLeHVslKF5vqZ7QcRC5NvoGqbIfHl4VdptyRTAbdNhBMr5WrsuI_rOSjTxE8mRythmvidr27c78FvIg1Huwwwjsx7VCylpAhmQbKQ_v-tHyhbV1H9w/w640-h360/quote%20about%20failure%20in%20urdu.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgFMUXNoysEgr9KmgrZHTh8YsonvsCC0BwQ9TJV-KHkEhvV5LBsgYU6Oxu8DNRSeg3KrFaRim_nJLeHVslKF5vqZ7QcRC5NvoGqbIfHl4VdptyRTAbdNhBMr5WrsuI_rOSjTxE8mRythmvidr27c78FvIg1Huwwwjsx7VCylpAhmQbKQ_v-tHyhbV1H9w/s72-w640-c-h360/quote%20about%20failure%20in%20urdu.jpg
Info in urdu
https://www.ehsanullahkiyani.com/2022/11/islamic-quotes-in-urdu.html
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/2022/11/islamic-quotes-in-urdu.html
true
3608222135359615950
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content