قاسم علی شاہ صاحب کا تعارف
قاسم علی شاہ صاحب ایک مشہور پاکستانی موٹیویشنل اسپیکر ہیں، جو پچیس دسمبر انیس سو اسی کو پاکستان کے علاقے گجرات میں پیدا ہوئے، یہ قاسم علی شاہ فاونڈیشن کے بانی ہیں، انہوں نے اپنے سفر کا آغاز ٹیوشن سے کیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ شروع میں ان کے پاس خود اعتمادی کی بہت کمی تھی، یہ چند بچوں کے سامنے بھی گبھرا جاتے تھے لیکن پڑھاتے پڑھاتے، آج بڑے بڑے لوگوں کے سامنے خود اعتمادی سے تقریر کرلیتے ہیں بلکہ اپنے موقف پر دلائل بھی دے لیتے ہیں اور لوگوں کو اپنی بات پر قائل بھی کر لیتے ہیں۔
قاسم علی شاہ صاحب کی گفتگو لوگ بڑے شوق سے سنتے ہیں، فیس بک اور یوٹیوب پر ان کی وڈیوز کو خوب دیکھا جاتا ہے، تقریبا پاکستان کے تمام ہی لوگ ان کو عزت و احترام سے دیکھتے ہیں، اس کے بہت سے اسباب ہیں، پہلی وجہ تو یہ ہے کہ یہ شاہ صاحب اور سید ہیں، دوسری وجہ یہ ہے کہ یہ ایک استاد ہیں، تیسری وجہ یہ ہے کہ ان کی ملک پاکستان کیلئے بڑی خدمات ہیں۔
قاسم علی شاہ صاحب کی وڈیو معلومات سے بھرپور ہوتی ہیں، قاسم علی شاہ صاحب اس میں اسلامی ٹچ بھی دیتے ہیں، اکثر وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ، مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ اور واصف علی واصف صاحب کے اقوال بیان کرتے رہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ شروع میں لوگ انہیں کہتے تھے کہ یار تم موٹیویشنل اسپیکر ہو، اس لیے اسلامی ٹچ نہ دیا کرو بلکہ گوروں کی طرح کی مثالیں دیا کرو، قاسم علی شاہ صاحب نے کہا، میرے دل نے اس بات کو تسلیم نہیں کیا اور میں اسلامی مثالیں دیتا رہا اور آج اس مقام پر ہوں۔
Qasim Ali Shah controversy
قاسم علی شاہ صاحب نے کبھی کوئی تنازعہ کھڑا نہیں کیا، وہ کبھی کسی کے خلاف کھل کر نہیں بولے، البتہ حالیہ دنوں میں انہوں نے جب عمران خان صاحب کا انٹرویو لیا تو اس وقت ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا، کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت کسی کے مہرے کے طور پر کام کررہے ہیں، کسی نے کہا قاسم علی شاہ صاحب اب سیاست میں آنے والے ہیں، کچھ نے انہیں شدید برا بھلا کہا، کچھ نے انہیں میسج کرکے لعنتیں بھیجیں، کچھ نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ٹرینڈ چلایا، کچھ نے قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کی ریٹنگ خراب کردی۔
شاید یہ قاسم علی شاہ صاحب کی زندگی کی سب سے مشکل صورت حال ہے، قاسم علی شاہ صاحب بھی اس میں ڈٹے ہوئے ہیں، ان کے حالیہ بیانات سے ایسے لگتا ہے کہ جیسے انہوں نے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اگر سچ بولنا جرم ہے تو میں بولوں گا، انہوں نے یہ تک بھی کہہ دیا کہ جو شخص اپنا گھر نہیں چلا سکتا وہ ملک کیا چلائے گا، یہ جملہ انہوں نے عمران خان صاحب کے حوالے سے کہا تھا، اسی طرح انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اندر بھی انصاف نہیں ہے۔
اس تنازعے کے بعد ہارون الرشید صحافی نے کہا کہ یہ دوسرا عامر لیاقت ہے، حقیقت ٹی وی نے بھی ان کے خلاف وڈیوز بنائی ہیں، ٹوئیٹر پر بھی قاسم علی شاہ ٹاپ ٹرینڈ ہے، جس میں پی ٹی آئی کے ٹائیگرز انہیں برا بھلا کہہ رہے ہیں، ان کا مذاق اڑا رہے ہیں، شاہ صاحب کو اس تنازعے سے مستقبل میں فائدہ ہوگا یا نقصان، یہ تو وقت بتائے گا لیکن فی الحال ان کے مدمقابل لوگوں کا پلڑہ بھاری ہے، جس کے متعلق سوشل میڈٰیا پر مزاحیہ انداز میں کہا جارہا ہے کہ قاسم علی شاہ صاحب تو موٹی ویٹ کرنے کے پیسے لیتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے ٹائیگرز قاسم علی شاہ کو فری میں موٹی ویٹ کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رد عمل سے ایسے لگتا ہے کہ جیسے قاسم علی شاہ ان کیلئے ایک خطرہ ہے، اسی لیے وہ اس قدر شدید رد عمل دے رہے ہیں، قاسم علی شاہ صاحب کچھ معاملات میں عمران خان صاحب کی ٹکر کے بندے ہیں، مثلا وہ اچھا بول لیتے ہیں، انکی معلومات وافر ہیں، گوروں کو بھی خوب جانتے ہیں، کرپٹ نہیں ہیں، ایمان دار ہیں، ان کا وژن بڑا ہے، ملک کو ترقی کی راہ پر لے جاسکتے ہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی کا رد عمل اتنا شدید ہے۔
ذیل میں ہم قاسم علی شاہ صاحب کے کچھ نئے اور کچھ پرانے اقتباسات نقل کر رہے ہیں، ان میں کچھ مذہب سے تعلق رکھتے ہیں، کچھ سیاست سے متعلق ہیں اور کچھ کامیابی کے اصولوں پر مبنی ہیں، ہم گزرتے دنوں کے ساتھ اس میں اضافے بھی کرتے رہیں گے، اس لیے آپ اس صفحے کو دوبارہ بھی ملاحظہ کیجیے گا۔
منفرد عام لوگوں میں رہ کر عام لوگوں جیسے نہ بن جائیں بلکہ خود کو منفرد بنائیں، خیالات، عادات اور شخصیت کے لحاظ سے۔ قاسم علی شاہ
محنت
محنت کا کوئی متبادل نہیں ہے، کچھ منفرد کرنے کیلئے محنت ضروری ہے اور محنت ضرور نتیجہ دیتی ہے۔
مشاہدہ
جن کا مشاہدہ اچھا ہوتا ہے، ان کے فیصلے بھی اچھے ہوتے ہیں کیونکہ وہ دوسروں کی غلطیوں سے سیکھتے ہیں۔ قاسم علی شاہ
رائے
اگر آپ بھی بھیڑ چال چلیں گے تو گمنام ہی رہیں گے، اپنی سوچ اور رائے بنائیں تب آپ کی پہچان بنے گی۔
محنت
کائنات کا ملک اتنا غفور و رحیم ہے کہ آپ کی محنت چھوٹی سی ہوتی ہے اور وہ آپ کو اس کا انعام بہت زیادہ دیتا ہے۔ قاسم علی شاہ
راہ نمائی
ہند و پاک کا سب سے بڑا مسئلہ گیس، پانی اور بجلی نہیں ہے بلکہ راہ نمائی کا فقدان ہے۔ قاسم علی شاہ
نکمے
نکموں کی زندگیاں دوسروں کی غلطیاں تلاش کرنے میں گزر جاتی ہیں۔
Qasim Ali Shah Quotes in Urdu related Islam
۱۔کردار سےکردار جنم لیتا ہے اور کردار تبلیغ سے زیادہ طاقتور شی ہے ۔
۲۔ہزاروں غلطیوں کے باوجود بھی اگر لوگ آپ کی عزت کرتے ہیں اور آپ سے محبت کرتے ہیں تو مان لیں یہ مالک کا کرم ہے ۔
۳۔بڑے بڑے درویشوں سے زیادہ طاقتور دعا آپ کے والد اور والدہ کی ہے اور ہم انہیں نظر انداز کرکے کسی پیربابا کسی سرکار کسی مخدوم کی تلاش کرتے ہوئے زندگی غرق کر دیتے ہیں ۔
۴۔بات کرنا کافی نہیں بات میں تاثیر ہونا ضروری ہے اور تاثیر خلوص اور عاجزی کے بغیر نہیں آتی ۔
۵۔اگر آپ مخلص ہیں تو ضرور کامیاب ہوں گے کیونکہ خلوص والوں کو مالک ضرور نوازتا ہے ۔
Qasim Ali Shah quotes in urdu :
۱۔توجہ حل پر لگا دیجیے مسئلے خود حل ہو جائیں گے ۔
۲۔ہمیں ایسے حالات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے جو ہمیں پسند نہیں ہوتے لیکن ان حالات نے ہمیں کچھ نہ کچھ سکھانا ہوتا ہے ۔
۳۔اگر آپ جنونی ہیں تو ایک دن میں دو دن کا کام کر دیں گے اگر آپ منظم ہیں تو ایک دن میں دس دنوں کا کام کر دیں گے لیکن اگر آپ صاحب بصیرت ہیں تو ایک دن میں سو دن کا کام کر سکتے ہیں ۔
۴۔مختلف مزاجوں کو ایک بڑے کام پر لگا کر اعلی نتائج حاصل کرنے والا ہی اصل لیڈر ہے۔
۵۔نیوٹن جیسے آئیڈیاز ،آئن سٹائن جیسی ذہانت اور بل گیٹس جیسا اعتماد بھی کسی کام کا نہیں ،اگر آپ کے پاس واضح مقصد نہیں ہے،یعنی آئیڈیاز ،ذہانت اور اعتماد بھی مقصد کے بغیر کسی کام کے نہیں ۔
۶۔بڑے مقصد کا انتخاب کیجیےپھر اس کے چھوٹے چھوٹے حصے بنا کر روزانہ تھوڑا تھوڑا کام شروع کر دیجیے ،ایک دن آپ ضرور کامیاب ہوں گے۔
۷۔بعض اوقات راستے بند ہوتے محسوس ہوتے ہیں لیکن چلنے سے پتا چلتا ہے کہ وہ کھلے ہوئے ہیں ۔
۸۔ہر انسان میں ایک تڑپ اور ایک لگن موجود ہوتی ہے اور یہی تڑپ اور لگن اس کو عظمت تک لے جا سکتی ہے،بس چھوٹا سا کام یہ کریں کہ اس تڑپ اور لگن کو کوئی سمت دے دیں ۔
۹۔قدرت آپ کی محنت کا پھل ضرور دیتی ہے بس کبھی کبھی پھل دینے کا وقت بدل دیتی ہے۔
۱۰۔بعض اوقات ناکامی ہمیں یہ سکھا رہی ہوتی ہے کہ یہ تمہارا کام نہیں ،تم کسی اور کام کیلئےپیدا ہوئے ہو۔
یہ قاسم علی شاہ صاحب کی کتاب ذرا نم ہو سے لیے گئے پندرہ جملے تھے، امید ہےا ٓپ کو پسند آئے ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیے
COMMENTS