اس صفحے پر ہم نماز کے فرائض کے بارے میں بتائیں گے، وہ کتنے ہیں، کون کونسے ہیں، اسی طرح یہ بھی بتائیں گے کہ نماز کی شرائط کتنی ہیں، یہ بھی بتائیں گے کہ فرض اور شرط میں فرق کیا ہوتا ہے۔
سوال:
نماز کے کتنے فرائض ہیں اور نماز کی کتنی شرائط ہیں؟ فرائض اور شرائط میں کیا فرق ہے؟
جواب:
نماز کے فرائض
نماز میں چھ یا سات چیزیں فرض ہیں، پہلی چھ چیزیں سبق کے درمیان متفق ہیں اور ساتویں میں کچھ اختلاف ہے۔
۱۔تکبیر تحریمہ، یعنی "اللہ اکبر" کہنا۔
۲۔قیام یعنی کھڑا ہونا۔
۳۔ قراءۃ یعنی تلاوت کرنا
۴۔رکوع کرنا
۵۔سجود ،یعنی ہر رکعت میں دو سجدے کرنا ۔
۶۔ قعدہ اخیرہ مقدار ِ تشہد، یعنی تشہد پڑھنے کے برابر قعدۂ اخیرہ میں بیٹھنا۔
کچھ علماء نے خروج بصنعہ کو بھی نماز کے فرائض میں شامل کیا ہے۔
خروج بصنعہ کا مطلب ہوتا ہے کہ اپنے کسی عمل کے ذریعے نام سے باہر نکلنا، اس کیلئے ہم السلام علیکم و رحمۃ کہہ کر چہرہ کعبۃ اللہ سے دائیں جانب پھیر دیتے ہیں اور نماز سے باہر نکل جاتے ہیں۔
نماز کی شرائط
نماز کی شرائط سات ہیں:
۱۔ بدن کا پاک ہونا۔
۲۔کپڑوں کاپاک ہونا۔
۳۔ جگہ کاپاک ہونا۔
۴۔ ستر کا چھپانا۔
۵۔ نماز کا وقت ہونا۔
۶۔ قبلہ کی طرف رخ کرنا۔
۷۔ نیت کرنا۔
فرض اور شرط میں فرق
فرض اور شرط میں فرق یہ ہے کہ فرائض کا نمازکے اندر پایا جانا ضروری ہے جبکہ شرائط کا نماز سے پہلے پایا جانا ضروری ہے۔
نماز کے فرائض کی تعداد میں اختلاف
آپ کو بعض اوقات نماز کے فرائض میں اختلاف نظر آئے گا، کچھ کتب میں لکھا ہوگا کہ فرائض چھ ہیں، کچھ میں یہ ملے گا کہ نماز کے فرائض سات ہیں، کسی جگہ ان کی تعداد تیرہ یا چودہ لکھی ہوگی، اس کا سبب یہ ہے کہ جن علماء نے فرائض اور شرائط کو الگ الگ ہی رہنے دیا ہے، ان کے نزدیک نماز کے فرائض چھ یا سات ہیں جبکہ جن علماء نے فرائض اور شرائط دونوں کے ضروری ہونے کی وجہ سے انہیں فرض قرار دیا ہے، ان کے نزدیک نماز کے فرائض تیرہ یا چودہ ہیں۔
از
احسان اللہ کیانی
مزید یہ بھی پڑھیے
COMMENTS