--> ابن العربی کی مخالفت کیوں ہوئی

ابن العربی کی مخالفت کیوں ہوئی

ابن العربی کاتعارف:


سوال:

ابن العربی کا اصلی نام کیا تھا ؟

جواب :

آپ کا اصل نام ابوبکر محمد بن علی تھا ۔
 

سوال:

ابن العربی کے مشہورالقاب کیا ہیں ؟

جواب :

ابن العربی کو امت کا ایک طبقہ شیخ اکبر اور محی الدین کہہ کرپکارتا ہے ۔

تاریخ پیدائش   


سوال :

آپ کس تاریخ ،کس ماہ اور کس سال میں پیدا ہوئے ؟

جواب :

آپ 28 جولائی 1165 گیارہ سو پینسٹھ کو اندلس کے جنوب مشرق میں واقع مرسیہ کے علاقے میں پیدا ہوئے ۔


سوال:

ابن العربی اور حاتم طائی کا آپس میں کیا تعلق ہے ؟

جواب :

روایات میں آتا ہے کہ آپ انکی نسل میں سے ہیں ۔

حصول علم 

سوال :

ابن العربی نے کتنی عمر تک علم حاصل کیا ؟

جواب :

آپ نے تقریبا ۳۰ سال تک اپنے زمانے کے مشہور اہل علم سے تحصیل علم کیا ۔

اسفار

سوال :

ابن العربی نے کس کس علاقے کا سفر کیا ؟

جواب :

ابن العربی مختلف علاقوں میں گئے آپ نے اشبیلہ میں علم حاصل کیا، پھر اڑتیس سال کی عمر میں بلاد مشرق کی طرف گئے

پھر کبھی وطن واپس نہیں لوٹے، آپ مشرق قریب ،ایشیائے کوچک،بیت المقدس ،مکہ ،بغداد اور حلب گئے، آخری عمر میں آپ نے دمشق میں مستقل سکونت اختیار کر لی تھی، یہاں ہی آپ کی وفات ہوئی ۔

وصال

سوال :

ابن العربی کی وفات کب ہوئی ؟

جواب:

ابن العربی 1240 عیسوی کو فوت ہوئے اور انہیں جبل قاسیون میں دفن کیا گیا ۔

اولاد

سوال :

کیا آپ کی کوئی اولاد بھی تھی ؟

جواب :

جی ہاں

آپ کی اولاد تھی لیکن کتنی تھی ہمیں یہ معلوم نہیں ہو سکا

البتہ اتنا معلوم ہے کہ آپ کے ساتھ ہی آپ کے دو صاحبزادوں کو بھی دفن کیا گیا تھا ۔

تعداد کتب 

سوال:

ابن العربی نے کتنی کتب لکھی تھی ؟

جواب :

آپ کی کتب کی کل تعداد کے متعلق مختلف روایات ملتی ہیں، علامہ جامی نے نفحات میں انکی تعداد 500 سے زیادہ بتائی ہے جبکہ امام شعرانی نے یواقیت میں 400 کے قریب کتب کا عدد بیان کیا ہے، اسی طرح البرھان الازھر کے مصنف نے 284 کتب گنوائی ہیں، البتہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ آپ نے کم ازکم دو سو کتب لکھی تھی۔

سوال :

ابن العربی کی کتب علمی تھی یا غیر علمی ؟

جواب :

ابن العربی کی کتب اپنے زمانے کے تمام علوم کا احاطہ کیے ہوئے تھی، وہ بڑے صاحب علم شخصیت کے مالک تھے۔

سوال :

ابن العربی نے کس کس موضوع پر کتب لکھی ہیں ؟

جواب :

آپ کی اکثر کتب کا موضوع تصوف ہے لیکن آپ نے تفسیر ،حدیث ،سیرت النبی بلکہ علم طبیعی گیہان شناسی ،ھیئت اور علم مخفیہ پر بھی لکھا ہے ۔

مشہور کتب

سوال :

ابن العربی کی مشہور ترین کتب کون کونسی ہیں ؟

جواب:

آپ کی مشہور ترین کتب میں فتوحات مکیہ اور فصوص الحکم شامل ہیں جو آپ نے اپنی زندگی کے آخری بیس سالوں میں لکھی تھی۔


سوال :

ابن العربی کی تصانیف کا اسلوب کیا ہے ؟

جواب :

ابن العربی کے اسلوب میں یکسانیت نہیں ہے ،ان کا انداز بیان بدلتا رہتا ہے، وہ کبھی واضح اور سلیس زبان اختیار کرتے ہیں 
جبکہ کبھی انتہائی مغلق اور مبہم اسلوب اختیار کرتے ہیں ۔

فصوص الحکم

سوال :

فصوص الحکم کی زبان کیسی ہے ؟

جواب :

اگر یہ کہا جائے کہ ابن العربی کی مبہم ترین کتاب فصوص الحکم ہے تو یہ بے جا نہ ہوگا، اس کا اسلوب رمزیہ ہے اور بیان انتہائی اصطلاحی قسم کا ہے۔

سوال:

فصوص الحکم میں کیا کوئی قرآنی آیت بھی ہے ؟

جواب :

اس میں ایک نہیں بلکہ بہت سی آیات ہیں، ابن العربی نے اپنے مخصوص انداز میں انکی تشریح بھی بیان کی ہے ۔

وحدت الوجود 

سوال :

ابن العربی کے فلسفے کا دارو مدار کس عقیدے پر ہے ؟

جواب :

ابن العربی کے سارے فلسفے کا مدار عقیدہ وحدت الوجود پر ہے، عقیدہ وحدت الوجود کا آسان سا مفہوم یہ ہے کہ اللہ تعالی جس نے سب اشیاء کو پیدا کیا، وہ خود ان کا جوہر اصلی یا اعیان ہے۔ یعنی کائنات کی ہر شی اس حقیقت کا سایہ ہے جو اس کے پیچھے مخفی ہے۔


مداحین 

سوال :

کیا ابن العربی ولی کامل تھے ؟

جواب :

جی ہاں

وہ بعض لوگوں کے خیال کے مطابق ولی کامل اور قطب زمان تھے ۔ آپ کے مداحوں میں امام سیوطی ،امام رازی ،امام کاشانی ،امام شعرانی وغیرہ بھی شامل ہیں ۔

مخالفین 

سوال :

کیا کچھ علماء آپ کے مخالف بھی ہیں ؟

جواب :

جی ہاں

کچھ علماء آپ کے شدید مخالف اور ناقد بھی ہیں، آپ کے مخالفین میں ابن خیاط ،امام ذہبی ،علامہ ابن تیمیہ ملا علی قاری اور صاحب کشف الغمہ شامل ہیں ۔

سبب اختلاف 

سوال:

اسکی کیا وجہ ہے کہ بعض لوگ انکے شدید مخالف اور بعض انکے زبردست حمایتی ہیں ؟

جواب :

اسکی وجہ یہ ہے کہ ان کی کتابوں میں متضاد قسم کی باتیں ہیں، بعض سے معلوم ہوتا ہے، وہ بڑے ،نیک ،متقی ،پرہیز گار اور ولی اللہ تھے ۔ بعض کتب سے انکے کفریہ نظریات سامنے آتے ہیں، اسی لیے ان کے متعلق علماء کے دو گروہ ہیں۔ 

از

احسان اللہ کیانی

دس ۔جولائی ۔دو ہزار بیس

مزید یہ بھی پڑھیے:
ibn ul arabi history in urdu


COMMENTS

نام

Audio-mp3,2,biography-urdu,12,books-intro,8,current-affairs,6,hadeesurdu,14,islamic-quotes-urdu,2,islamic-wallpapers,7,mazameen,24,meaning-urdu,3,na-mukamal,1,sawaljawab,84,tafseer-ehsani,6,waqiat,2,wazifa-urdu,5,
rtl
item
Info in urdu: ابن العربی کی مخالفت کیوں ہوئی
ابن العربی کی مخالفت کیوں ہوئی
ابن العربی کی مخالفت کیوں ہوئی، کیوں کچھ علماء ان کے مداح اور کچھ مخالف ہیں، ان کی کتب میں ایسا کیا ہے؟
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEi1P7CIV3ebFbI7xX9QtE9iWvKbGTLpId1RDrzao8Z-dT3r4I6xUJkFLVaILYWYvJ8_g5rU1hpUpF1plLbKMF9y4M3LIZXAh0GJj0a9wo4gn0k9moFktvM-LRXGflE14HdbQRt-nFwCZMKter0tiNOGCcm_yY4AS7RcPoxMFW6hs0qnRI86jL2apaWi4g/w320-h180/ibn%20ul%20arabi%20history%20in%20urdu.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEi1P7CIV3ebFbI7xX9QtE9iWvKbGTLpId1RDrzao8Z-dT3r4I6xUJkFLVaILYWYvJ8_g5rU1hpUpF1plLbKMF9y4M3LIZXAh0GJj0a9wo4gn0k9moFktvM-LRXGflE14HdbQRt-nFwCZMKter0tiNOGCcm_yY4AS7RcPoxMFW6hs0qnRI86jL2apaWi4g/s72-w320-c-h180/ibn%20ul%20arabi%20history%20in%20urdu.jpg
Info in urdu
https://www.ehsanullahkiyani.com/2022/12/ibn-ul-arabi-history-in-urdu.html
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/2022/12/ibn-ul-arabi-history-in-urdu.html
true
3608222135359615950
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content