اس صفحے پر آپ کو جمعہ کی فضیلت کے بارے میں بہت سی احادیث ملیں گی، آپ انہیں خود پڑھیں اور ثواب کی نیت سے شیئر بھی کردیں
سب سے افضل دن جمعہ
حدیث شریف میں ہے:
إِنَّ مِنْ أَفْضَلِ أَیَّامِکُمْ یَوْمُ الْجُمُعَۃِ، فِیہِ خُلِقَ آدَمُ، وَفِیہِ قُبِضَ
ترجمہ:
تمہارے دنوں میں سے زیادہ فضیلت والا جمعہ کا دن ہے، اسی دن حضرت آدم علیہ السلام پیدا ہوئے اور اسی دن ان کی وفات ہوئی۔
(رواہ ابوداؤ د ،والنسائی ،وابن ماجہ ،والدارمی )
دنوں کا سردار جمعہ
حدیث شریف میں ہے:
إِنَّ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ سَیِّدُ الْأَیَّامِ وَأَعْظَمُہَا عِنْدَ اللَّہِ، وَہُوَ أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّہِ مِنْ یَوْمِ الْأَضْحَی وَیَوْمِ الْفِطْرِ، فِیہِ خَمْسُ خِلَالٍ: خَلَقَ اللَّہُ فِیہِ آدَمَ۔۔۔۔۔۔الخ
ترجمہ:
بے شک جمعہ کا دن دنوں کا سردار ہے اور اللہ کے نزدیک زیادہ عظمت والا ہے، جمعہ کا دن اللہ کے نزدیک عید الاضحی اور عید الفطر کے دن سے بھی زیادہ افضل ہے۔
(رواہ ابن ماجہ)
جمعہ اور شب جمعہ وفات کی فضیلت
مَا مِنْ مُسْلِمٍ یَمُوتُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ أَوْ لَیْلَۃَ الْجُمُعَۃِ إِلَّا وَقَاہُ اللَّہُ فِتْنَۃَ الْقَبْرِ
ترجمہ:
جو مسلمان جمعہ کے دن یا شب جمعہ کو فوت ہوتا ہے تو اللہ تعالی اسے فتنہ قبر سے بچا لیتا ہے۔
(رواہ احمد والترمذی)
جمعہ کا دن عید ہے
یَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِینَ، إِنَّ ہَذَا یَوْمٌ جَعَلَہُ اللَّہُ عِیدًا فَاغْتَسِلُوا، وَمَنْ کَانَ عِنْدَہُ طِیبٌ فَلَا یَضُرُّہُ أَنْ یَمَسَّ مِنْہُ
ترجمہ:
اے مسلمانوں کے گروہ ! بے شک یہ جمعہ کا دن جسے اللہ نے عید بنایا ہے۔
(رواہ مالک وابن ماجہ )
جمعہ کے دن غسل
حَقًّا عَلَی الْمُسْلِمِینَ أَنْ یَغْتَسِلُوا یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَلْیَمَسَّ أَحَدُہُمْ مِنْ طِیبِ أَہْلِہِ
ترجمہ:
مسلمانوں پر حق ہے کہ وہ جمعہ کے دن غسل کریں اور چاہیے کہ وہ گھر میں موجود خوشبو لگا لیں۔
(رواہ احمد والترمذی )
جمعہ کے دن والدین کی قبر کی زیارت
مَنْ زَارَ قَبْرَ أَبَوَیْہِ أَوْ أَحَدِہِمَا فِی کُلِّ جُمُعَۃٍ غُفِرَ لَہُ
ترجمہ:
جس نے ہر جمعہ اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کی قبر کی زیارت کی تو اسے بخش دیا جائے گا۔
(شعب الایمان ،مرسلا )
مزید یہ پڑھیے
نماز کے طریقے کے بارے میں حدیث
امام بخاری کی کتاب الادب المفرد سے احادیث
روزے اور رمضان کی فضیلت میں احادیث
بیس رکعت تراویح کے بارے میں احادیث
COMMENTS