--> پٹھان چیزیں سستی کیوں دے دیتا ہے؟

پٹھان چیزیں سستی کیوں دے دیتا ہے؟

پٹھان چیزیں سستی کیوں دے دیتا ہے؟

تحریر:

احسان اللہ کیانی
پٹھان قوم کیسی ہوتی ہے ؟ اگر آپ سے پوچھا جائے ،تو آپ ایک جملے میں نہیں بتا سکیں گے کیونکہ پٹھان تو بہت سی قسم کے ہوتے ہیں ،سب کی خصوصیات بھی الگ الگ ہوتی ہیں ،تبلیغی جماعت میں چلہ لگانے والے الگ ہوتے ہیں ،اسلحہ سمگل کرنے والے الگ ہوتے ہیں ، مدرسے میں پڑھنے،پڑھانے والے الگ ہوتے ہیں ،شہری پٹھان الگ ہوتے ہیں ،دیہاتی پٹھان الگ ہوتے ہیں،ہوٹل چلانے والے الگ ہوتے ہیں ،چھلی کی ریڑھی لگانے والے الگ ہوتے ہیں ،ہاتھ میں اٹھا کر چیزیں بیچنے والے الگ ہوتے ہیں ،کندھے پر بوری اٹھا کر کاغذچننے والے الگ ہوتے ہیں

میں ذاتی طور پر پٹھانوں کو پسند کرتا ہوں کیونکہ ان میں اکثریت مذہب سے محبت کرنے والوں کی ہوتی ہے ،میں جب بھی کسی پٹھان بھائی سے ملتا ہوں ،وہ مجھے امیر صاحب کہتے ہیں کیونکہ وہ مجھے تبلیغی جماعت سے وابستہ سمجھتے ہیں ،پھر میری گھیڑی اور حلیہ بھی پٹھانوں جیسا ہے ،اس لیے اکثر تو مجھ سے پشتو میں ہی بات شروع کر دیتے ہیں ،میں ان کا جملہ ختم ہونے کے بعد مسکراتے ہوئے ،پشتو لہجے میں کہتا ہوں
زما پختو نہ راضی، زما پنجابیم
یہ سن کر پٹھان اونچی آواز سے ہنستا ہے اور حیران بھی ہوتا ہے کیونکہ اس پشتو جملے کا مطلب ہے ،مجھے پشتو نہیں آتی ،میں پنجابی ہوں
پھر پٹھان مجھ سے اردو یا پشتوئی پنجابی میں بات کرتا ہے ،اکثر پٹھان میری داڑھی اور ٹوپی دیکھ کر مجھ سے پیسے لینے سے انکار کر دیتے ہیں

میں ایک مرتبہ اپنے استاد صاحب کے ساتھ جہلم سے آرہا تھا ،صبح صبح کا ٹائم تھا ،ہم ہوٹل پر رکے ،میں نے پوچھا، ناشتے میں کیا کیا ہے ؟
خان نے جوابا کہا، امیر صاحب ،بے پھکر ہو جائیں ،آپ کو خوش کریں گے،آپ بیٹھیں ،میں واپس آکر اپنی جگہ بیٹھ گیا ،کچھ دیر بعد وہ بہت بڑے دیکچے کے ڈھکن کی طرح کا تھال لے کر آیا ،جس کے اوپر بہت سے پلیٹیں تھیں ،ایک میں ملائی تھی ،ایک پر مکھن تھا ،ایک میں دال ماش تھی ،ایک پر قیمہ تھا ،ایک پر فرائی انڈہ تھا ،اسی طرح چند دیگر چیزیں تھی،ساتھ دو کپ چائے ،پلیٹ میں چینی تھی اور دو گلاس لسی تھی ،وہ جب گیا ،تو میرے استادوں نے پنجابی میں کہا ،فقیراں خان اپڑا کم کر گیا ،جس کا مطلب تھا کہ کھانے کا بل ٹھیک ٹھاک ہوگا ،ابھی ہم باتیں ہی کر رہے تھے کہ ایک بچہ آگیا ،اس نے ہمیں پانی بھر کر دیا اور پوچھا امیر صاحب اور کچھ چاہیے ،میں نے کہا ،بیٹا بہت شکریہ کچھ نہیں چاہیے ،پھر وہ ہاتھ باندھ کر ہمارے سامنے کھڑا ہو گیا،بار بار پوچھتا تھا اور کچھ چاہیے

کھانے کے بعد میں کاونٹر پر گیا ،تو میں نے پوچھا ،بھائی جان کتنا بل بنا ہے ؟ خان صاحب نے ہاتھ باندھ کر کہا ،امیر صاحب بس ٹھیک ہے ،میں نے کہا نہیں نہیں ،بھائی بتائیں کتنا بل ہے ،بہت دیر میرے اصرار کے بعد اس نے کہا بس دو سو روپے دے دیں
میں بتاتا چلوں ،یہ ہوٹل مین جی ٹی روڈ پر تھا اور اتنا بڑا تھا کہ اس میں پانچ سو آدمی آسانی سے بیٹھ کر کھا سکتے ہیں ،یہاں ٹرکوں کی پارکنگ کیلئے بھی خاصی جگہ تھی ،میں واپس آیا ،تو میرے استاد دیکھ کر حیران ہوگئے ،حیرت سے پوچھا ،اتنے کم کیسے ؟
میں نے کہا یہ تبلیغی جماعت کی مہربانی ہے ،وہ مجھے اپنا امیر سمجھ رہے تھے ،اس لیے اتنے کم پیسے لیے ،میرے استاد بہت متاثر ہوئے ،وہ سارے راستے اس پر بات کرتے رہے
میں اپنی کسی اور تحریر میں پٹھانوں کے بہت سے دلچسپ قصے بھی سنائوں گا لیکن ابھی آپ کو بڑے اہم سوال کا جواب دینا ہے، پٹھان چیزیں سستی کیوں دے دیتا ہے؟

یقینا آپ نے پٹھانوں سے کچھ نہ کچھ ضرور خریدا ہوگا ،مثلا ہینڈ فری یا عینک یا کچھ اور چیز ،یہ چیزیں جس ریٹ پر آپ کو پٹھان سے مل جاتی ہیں ،کسی دکان یا پنجابی سے اس ریٹ پر یہ ملنا تقریبا ناممکن ہے ،کیا آپ نے کبھی سوچا،آخر یہ چیزیں پٹھان اتنی سستی کیوں دے دیتا ہے؟

در اصل اس کے پیچھے بعض اوقات بہت سی مجبوریاں ہوتی ہیں ،اچانک پیسے چاہیے ہوتے ہیں ،کبھی خان کو بھوک لگی ہوتی ہے ،اس نے کھانا کھانا ہوتا ہے ،کبھی اس کے بھائی کا ایکسڈنٹ ہوگیا ہوتا ہے ،جس کی اطلاع ملنے کے بعد وہ فورا واپسی کیلئے کرایہ جمع کر رہا ہوتا ہے ،کبھی اس کی ماں بیمار ہوجاتی ہے ،وہ اس کو ہسپتال تک پہنچانے کیلئے ،جلدی سے پیسوں کا بندوبست کر رہا ہوتا ہے۔

میں یہ مجبوریاں جانتا ہوں ،اس لیے میں اکثر اتنے ہی پیسے دے دیتا ہوں ،جتنے خان منہ سے نکالتا ہے ،کیونکہ پچاس ،سو ،دو سو روپے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا البتہ جب پٹھان شام کو دن بھر کی کمائی دیکھے گا تو اسے بہت خوشی ہوگی، یہ خوشی صرف وہی جان سکتا ہے،جو اس حال سے گزرا ہے۔

یقین مانیے، یہ جو پیسے آپ اسے زیادہ دے دیں گے ،یہ آپ کیلئے بہترین صدقہ ہوں گے کیونکہ اب آپ نے ایک غریب کی مدد کی ہے ،وہ بھی اس کی عزت نفس مجروح کیے بغیر ،میں ہاتھ جوڑ کر آپ سے کہتا ہوں ،خدا کیلئے ان غریبوں کا احساس کریں، یہ حلال کی روزی کمانے کیلئے خدا کے بھروسے پر نکل پڑتے ہیں، ان کا مذاق نہ اڑائیں، اگر آپ نے سامان نہیں خریدنا تو ہر گز ان کا وقت ضائع نہ کریں  کیونکہ اسی کمائی سے پٹھان کی ماں کی دوائی آتی ہے ،اسی سے اس کے بچوں کیلئے کھانے کا بندوبست ہوتا ہے،اسی سے اس کے گھر کا کرایہ اور بجلی کا بل ادا ہوتا ہے، مجھے امید ہے آپ خود بھی میری اس بات پر عمل کریں گے اور دوسروں کو بھی اس کا احساس دلانے کی کوشش کریں گے۔ 

یہ تحریر میں نے مئی دو ہزار انیس میں لکھی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیے:
story of pathan



 

COMMENTS

نام

Audio-mp3,2,biography-urdu,12,books-intro,8,current-affairs,6,hadeesurdu,14,islamic-quotes-urdu,2,islamic-wallpapers,7,mazameen,24,meaning-urdu,3,na-mukamal,1,sawaljawab,84,tafseer-ehsani,6,waqiat,2,wazifa-urdu,5,
rtl
item
Info in urdu: پٹھان چیزیں سستی کیوں دے دیتا ہے؟
پٹھان چیزیں سستی کیوں دے دیتا ہے؟
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhZVCzBaLjitY5FP5kL8rvG6Mhl9bF2FnRq8PHmaT1Nx0jBEmkULBUX5372x4e4X9SmsjqT-w0S9DTcx4wk2JT6_bAi8XU5qnkWqNyREpHMaQlSILkNSaKFB-GLIMpmg-JOyWwiR44IPZ2LX5wZfXGwMRv9xyfAtn2gYt7Asc2U9H9ZnpDCDzrtBq6-FA/w320-h180/pathan%20cheez%20sasti%20kyo%20de%20deta%20hai.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhZVCzBaLjitY5FP5kL8rvG6Mhl9bF2FnRq8PHmaT1Nx0jBEmkULBUX5372x4e4X9SmsjqT-w0S9DTcx4wk2JT6_bAi8XU5qnkWqNyREpHMaQlSILkNSaKFB-GLIMpmg-JOyWwiR44IPZ2LX5wZfXGwMRv9xyfAtn2gYt7Asc2U9H9ZnpDCDzrtBq6-FA/s72-w320-c-h180/pathan%20cheez%20sasti%20kyo%20de%20deta%20hai.jpg
Info in urdu
https://www.ehsanullahkiyani.com/2022/12/story-of-pathan-in-urdu.html
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/2022/12/story-of-pathan-in-urdu.html
true
3608222135359615950
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content