مولانا طارق جمیل صاحب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بعض خبریں گردش کر رہی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل صاحب کے اکاونٹس میں انچاس ارب روپے موجود تھے، جس کی وجہ سے ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے، ان کے تمام اکاونٹس سیل کر دیے ہیں۔
اس حوالے سے یہ وڈیو دیکھیں، یہ صاحب بتا رہے ہیں کہ پہلے فرح گوگی آئی تھی، اب ایک گوگا آیا ہے،یہ صاحب بتا رہے ہیں کہ ان کے اکاونٹس میں موجود رقم کی وجہ سے ایف آئی اے نے اکاونٹ سیل کیے ہیں، یہ ایسے خبر دے رہے ہیں کہ جیسے یہ خود ان کی ذاتی تحقیق ہو، ان کے ذاتی ذرائع نے انہیں خبر دی ہو حالانکہ یہ جس انداز میں بتا رہے ہیں، ان کے خلاف لیگل ایکشن لیا جاسکتا ہے، آپ خود ان کی زبانی سنیں:
دوسرے یوٹیوبر کو سنیں، اس نے مولانا کیلئے انتہائی غیر مناسب لفظ استعمال کیے، البتہ اس نے خبر کی ذمہ دار خود نہیں لی بلکہ اسے ایک صحافی کے ذمے ڈال دیا ہے، تفصیل کیلئے یہ وڈیو دیکھیں:
حالانکہ یہ خبر بالکل درست نہیں ہے کیونکہ مولانا طارق جمیل صاحب کے بیٹے یوسف جمیل اس بات کی تردید کرچکے ہیں، جیو نیوز وغیرہ بھی اس تردید کی خبر چلا چکے ہیں۔ کیپیٹل ٹی وی نے بھی باقاعدہ اس پر ایک وڈیو بنائی ہے۔
COMMENTS