علم اور علماء کی فضیلت پر احادیث
اس صفحے پر ہم علم کی فضیلت پر احادیث جمع کر رہے ہیں، یہاں آپ کو علم کی فضیلت بھی ملے گی اور علماء کی فضیلت والی احادیث بھی ملیں گی، ہم اس صفحے پر مزید اضافے بھی کرتے رہیں گے، آپ اسے دوبارہ بھی ملاحظہ کرتے رہیے گا۔
علم کی فضیلت
حدیث شریف میں ہے:
فضل العلم خیر من فضل العبادۃ
ترجمہ:
علم کی فضیلت عبادت کی فضیلت سے زیادہ ہے۔
(مستدرک ،مسند بزار ،شعب الایمان )
علم دین کا حصول
حدیث شریف میں ہے:
علیکم بھذا العلم
ترجمہ:
تم پر یہ علم حاصل کرنا ضروری ہے۔
(ابن ماجہ ،مسند الفردوس ،مجمع الزوائد )
(ابن ماجہ ،مسند الفردوس ،مجمع الزوائد )
علم سیکھنا اور سکھانا
حدیث شریف میں ہے:
تَعَلَّمُوا الْعِلْمَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ
ترجمہ:
تم خود علم سیکھو اور لوگوں کو سیکھاؤ۔
(سنن دارمی، سنن دارقطنی)
علم دین کے حصول کی کوشش کی فضلیت
حدیث شریف میں ہے:
من طلب علما فلم یدرکہ کتب اﷲ کفلا من الاجر
ترجمہ:
جس نے علم کے حصول کی کوشش کی مگر وہ اسے نہیں پا سکا تو بھی اللہ تعالی اس کیلئے اجر کا ایک حصہ لکھ دے گا۔
(اخرجہ الطبرانی فی المعجم الکبیر ،والشھاب فی مسندہ ،والمنذری فی الترغیب والترھیب )
(اخرجہ الطبرانی فی المعجم الکبیر ،والشھاب فی مسندہ ،والمنذری فی الترغیب والترھیب )
علم کی تلاش کرنا
حدیث شریف میں ہے:
من سلک طریقا یلتمس فیہ علما ،سھل اﷲ لہ طریقا الی الجنۃ
ترجمہ:
جو علم کی تلاش میں کسی راستے پر چلے گا اللہ تعالی اس کیلئے جنت کا راستہ آسان کر دے گا۔
(مسلم ،ترمذی )
(مسلم ،ترمذی )
علم کی طلب میں نکلنا
حدیث شریف میں ہے:
من خرج فی طلب العلم ،فکان فی سبیل اﷲ حتی یرجع
ترجمہ:
جو علم کی طلب میں نکلا وہ جب تک لوٹ نہ آئے وہ اللہ کے راستے میں ہے۔
(ترمذی ،ترغیب وترھیب )
(ترمذی ،ترغیب وترھیب )
دوران طالب علمی وفات
حدیث شریف میں ہے:
اذا جاء الموت لطالب العلم وھو علی ھذہ الحالۃ مات وھو شھید
ترجمہ:
جب طالب علم کی موت آتی ہے اس حالت میں کہ وہ دینی علوم کا طالب علم ہوتا ہے تو اس کی موت شہادت کی موت ہے۔
(اخرجہ الھیثمی فی مجمع الزوائد ،والفردوس فی مسندہ )
انبیاء کے وارث
العلماء ورثۃ الانبیاء
ترجمہ:
علماء انبیاء کرام کے وارث ہیں۔
(ترمذی ،وابوداؤد ،وابن ماجہ)
زمین کے ستارے
ان مثل العلماء فی الارض کمثل النجوم فی السماء
ترجمہ:
بے شک جیسے آسمان میں ستارے ہیں، ویسے ہی زمین پر علماء ہیں۔
(مسند احمد ،مجمع الزوائد )
قیامت کے دن شفاعت
حدیث شریف میں ہے:
یقال للعالم اثبت حتی تشفع للناس
ترجمہ:
قیامت کے دن عالم کو کہا جائے گا، یہاں ٹھہرو اور لوگوں کی شفاعت کرو۔
(شعب الایمان ،مسند الفردوس ،مستدرک )
علماء کی قلم کی سیاہی
حدیث شریف میں ہے:
یوذن یوم القیامۃ مداد العلماء ودم الشھداء
ترجمہ:
قیامت کے دن علماء کے قلم کی سیاہی اور شھیدوں کے خون کو تولا جائے گا۔
(مسند فردوس ،تاریخ جرجان )
عالم اور متعلم
العالم والمتعلم شریکان فی الاجر ولاخیر فی سائر الناس
ترجمہ:
عالم اور علم سیکھنے والا دونوں ثواب میں شریک ہوتے ہیں اور باقی لوگوں میں کوئی خیر نہیں ہے۔
(ابن ماجہ ،مسند الفردوس )
علماء اور حکمران
حدیث شریف میں ہے:
میری امت کے دوطرح کے لوگ درست ہو جائیں توتمام لوگ درست ہو جائیں گے ،وہ دو خراب ہو جائیں ،توتمام لوگ خراب ہو جائیں گے، حکمران اور علماء ۔ (احیاء العلوم از امام غزالی)
مزید یہ بھی پڑھیے:
COMMENTS