مشکوۃ المصابیح کا تعارف:
حدیث شریف کی ایک مشہور کتاب مشکوۃ المصابیح ہے ،یوں سمجھ لیں یہ صحاح ستہ کا خلاصہ ہے ،یہ کتاب تمام بریلوی ،دیوبندی مدارس میں پڑھائی جاتی ہے ،اس کا اسلوب نہایت عمدہ ہے ،اس میں تمام احادیث کو موضوعاتی تربیت پر جمع کیا گیا ہے ،موضوعات میں سب سے پہلے کتاب الایمان ہے جبکہ سب سے آخر میں کتاب المناقب و الفضائل ہے ،ہر کتاب کے تحت مختلف ابواب ہیں ، کتاب الایمان کے تحت یہ ابواب ہیں ،کبیرہ گناہوں اور نفاق کی علامات کا باب ،وسوسہ کا باب ،تقدیر پر ایمان کا باب ،عذاب قبر کے اثبات کا باب ،قرآن و سنت کو مظبوطی سے پکڑنے کا باب ۔
اس کتاب کی سب سے اعلی بات یہ ہے کہ ہر باب کے تحت تین فصول ہوتی ہیں ،فصل اول ،فصل ثانی اورفصل ثالث
فصل اول میں موضوع کے مطابق بخاری و مسلم کی احادیث ہوتی ہیں ،فصل ثانی میں ترمذی ،ابو دائود ،نسائی اور ابن ماجہ کی احادیث ہوتی ہیں ،فصل ثالث صحاح ستہ کے علاوہ دیگر کتب کی احادیث ہوتی ہیں ۔
اسکی بہت سی شروحات ہیں
ہم اختصار کے پیش نظر صرف تین مشہور شروحات کا ذکر کردیتے ہیں
مرقاۃ المفاتیح کا تعارف :
یہ عربی میں مشکوۃ کی بہترین شرح ہے ،اس کا اسلوب کچھ ایسا ہے ،یہ پہلے احادیث کے تمام مشکل الفاظ کا معنی بیان کرتے ہیں ،پھر مزید وضاحت کرتے ہوئے ،آخر میں حدیث کی تخریج کر دیتے ہیں ۔
مراۃ المناجیح کا تعارف :
یہ اردو میں مشکوۃ کی مشہور شرح ہے ،اس کے مصنف ایک بریلوی عالم دین تھے ۔
مظاہر حق کا تعارف:
یہ ارد ومیں مشکوۃ کی مشہور شرح ہے ،اس کے مصنف ایک دیوبندی عالم دین تھے ۔
از
احسان اللہ کیانی
30 ۔اکتوبر ۔2017
مزید یہ بھی پڑھیے:
COMMENTS