سوال:
میرے گھر والے اور میرے دوست ایسے
ہیں جن میں رہ کر نیکی کرنا انتہائی مشکل ہے میں کیا کروں ؟
جواب :
ایسے ماحول میں رہ کر اگر آپ نیکی کے کام کریں گے اور گناہوں سے بچیں گے، تو یقین مانیے کہ اللہ تعالی جلد ہی آپ کو اپنے محبوب بندوں میں شامل کر لے گا
اور
آپ کو دوسروں کے مقابلے میں زیادہ
اجر عطا فرمائے گا
حدیث شریف میں ہے :
غافلوں میں اللہ کا ذکر کرنے والا ایسا ہی ہے، جیسے میدان جنگ میں سے سب بھاگ جائیں اور کوئی ایک صبر کرتے ہوئے(اللہ کی رضا کیلئے) رُکا رہے ۔
حدیث شریف کے اصل الفاظ یہ ہیں :
ذاکر اللہ فی الغافلین بمنزلۃ
الصابر فی الفارین
(یہ حدیث مبارکہ امام طبرانی نے اپنی
کتاب معجم اوسط میں نقل کی ہے ،اس کی سند ایسی ہے ،جس کے متعلق کہا گیا ہے کہ
لاباس بہ ،یعنی اس کی سند ایسی ہے جس میں کوئی حرج اور مسئلہ نہیں ہے)
لیکن
اگر یہاں رہ کر آپ کیلئے نیک رہنا
کسی صورت ممکن نہ ہو، تو یہاں سے ہجرت کر کے دوسرے مقام پر منتقل ہو جائیں ،جہاں
آپ کیلئے نیک رہنا ممکن اور آسان ہو ۔
از
احسان اللہ کیانی
COMMENTS