حضرت اسحاق علیہ السلام کا تعارف:
سوال :
حضرت اسحاق کون تھے ؟
جواب :
آپ اللہ تعالی کے ایک پیغمبر تھے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے صاحبزادے تھے۔
سوال :
حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق میں سے کون عمر میں بڑا تھا ؟
جواب :
حضرت اسحاق علیہ السلام حضرت اسماعیل سے ۱۳ یا ۱۴ سال چھوٹے تھے۔
سوال:
انکی ولادت کہاں ہوئی تھی ؟
جواب :
علامہ ابن خلدون کی روایت کے مطابق ،انکی ولادت جرون کے علاقے میں ہوئی، جہاں مصر سے واپسی پر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اقامت اختیار کر لی تھی ۔
سوال:
کیا یہ بات درست ہے کہ حضرت اسحاق کی پیدائش کا سن کر انکی والدہ مسکرائی تھی؟
جواب :
جی ہاں
یہ بات درست ہے، حضرت سارہ کو یہ خوشخبری بڑھاپے میں ملی تھی، اس لیے وہ مسکرائی تھی،عن ابن عباس ،ذاد المسیر
یہ بات قرآن کریم کی سورت ھود کی آیت نمبر ۷۱ کی تفسیر میں بیان کی گئی ہے
سوال:
کیا آپ ذبیح اللہ تھے ؟
جواب :
آپ ذبیح اللہ نہیں تھے بلکہ حضرت اسماعیل علیہ السلام ذبیح اللہ تھے۔
سوال :
آپ کی شادی کس عمر میں ہوئی تھی ؟
جواب :
تاریخ یعقوبی کے مطابق آپکی شادی چالیس برس کی عمر میں رفقا یا ربقہ نامی عورت سے ہوئی تھی۔
سوال :
کیا آپکی اولاد ہوئی تھی ؟
جواب :
شادی کے بعد بیس سال تک آپکی کوئی اولاد نہیں ہوئی اس کے بعد دو بیٹے ہوئے، عیصو یا عیص اور حضرت یعقوب علیہ السلام
(تاریخ ابن خلدون )
سبق :
اللہ تعالی اپنے نیک لوگوں کو آزمائشوں سے آزماتا رہتا ہے۔
وجہ :اجر و ثواب
سوال :
حضرت یعقوب اور یعصو میں سے کو ن عمر میں بڑے تھے ؟
جواب :
جناب عیصو بڑے تھے، حضرت یعقوب چھوٹے تھے، دونوں میں عمر بھر اختلافات رہے، والد کا میلان حضرت یعقوب کی طرف تھا جبکہ والدہ کا میلان عیصو کی طرف تھا ۔
سبق:
نیک لوگوں کی اولادوں میں بھی اختلافات ہو سکتے ہیں۔
سوال :
کیا یہ بات درست ہے کہ انکے زمانے میں قحط پڑ گیا تھا ؟
جواب :
جی ہاں، انکے زمانے میں قحط پڑ گیا تھا، آپ نے ہجرت نہیں کی بلکہ کھیتی باڑی شروع کر دی، اللہ تعالی نے اس میں اتنی برکت دی کہ مقامی لوگ آپ سے حسد کرنے لگے۔
سوال :
کیا یہ بات درست ہے کہ بڑھاپے میں انکی بینائی چلی گئی تھی ؟
جواب :
جی ہاں
یہ بات درست ہے
سوال :
آپ کس مقام پر مدفون ہیں ؟
جواب :
آپ کا انتقال جرون کے مقام پر ہوا اور آپ حضرت ابراہیم اور حضرت سارہ کے پہلو میں مدفون ہیں ۔
از
احسان اللہ کیانی
سات ۔جولائی ۔دو ہزار بیس
مزید یہ بھی پڑھیے:
COMMENTS