--> Hazrat Zaid bin Haris biography in Urdu

Hazrat Zaid bin Haris biography in Urdu

حضرت زید بن حارثہ کا تعارف :


از

احسان اللہ کیانی

کون

سوال:

حضرت زید بن حارثہ کون تھے ؟

جواب :

آپ ایک مشہور صحابی تھے،جن کا نام قرآن کریم میں بھی ذکر کیا گیا ہے ۔

اغواء

سوال:

کیا یہ بات درست ہے کہ آپ بچپن میں اغواء کر لیے گئے تھے ؟

جواب :

جی ہا ں

یہ بات درست ہے

بچپن میں آپ کو ڈاکوؤں نے اٹھا لیا تھا اور عکاظ کے بازار میں بیچ دیا تھا ۔

خریدار

سوال:

عکاظ کے بازار میں حضرت زید کو کس نے خریدا تھا ؟

جواب :

انہیں حکیم بن حزام نے اپنی پھوپھی حضرت خدیجہ کیلئے چار سو درہم میں خریدا تھا ۔

تحفہ

سوال :

حضرت زید بن حارثہ نبی کریم ﷺ کے پاس کیسے پہنچے تھے ؟

جواب :

جب آپ ﷺ کا نکاح سیدہ خدیجہ سے ہوا تو انہوں نے حضرت زید آپ کو بطور تحفہ دے دیے تھے ۔

والد کا مطالبہ

سوال :

کیا حضرت زید کے گھر والوں کو نہیں معلوم تھا کہ آپ مکہ میں رہتے تھے ؟

جواب :

ان کے والد کوجب اطلاع ملی تو حضرت زید کے والد اور انکے چچا فدیہ کی رقم لے کر نبی کریم ﷺ کے پاس پہنچے اور عرض کیا،آپ دکھیوں کے دکھ دور کرتے ہیں بھوکوں کو کھانا کھلاتے ہیں، ہم پر احسان کریں اور حضرت زید کا فدیہ لے کر انہیں ہمارے ساتھ روانہ کر دیں

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، حضرت زید سے پوچھ لیں، اگر وہ مجھے چھوڑ کر آپ کے ساتھ جانا چاہتے ہیں تو آپ بغیر رقم دیے انہیں اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں، حضرت زید کو بلایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا، کیا تم ان لوگوں کو پہچانتے ہو؟

انہوں نےکہا، جی ہاں، یہ میرے باپ اور چچا ہیں، آپ نے فرمایا: مجھے چھوڑ کر ان کے ساتھ جانا چاہتے ہو، انہوں نے کہا،
نہیں، میں آپ پر کسی کو ترجیح نہیں دینا چاہتے، ان کے والد اور چچا حیران ہوئے کہ یہ کیسا پاگل ہے جو آزادی اور اپنے گھر والوں پر غلامی اورایک اَن جان آقا کو ترجیح دے رہا ہے ۔

منہ بولے بیٹے

سوال:

کیا یہ بات درست ہے کہ آپ ﷺ نے حضرت زید کو منہ بولا بیٹا بنا لیا تھا ؟

جواب :

جی ہاں، یہ بات درست ہے، جب آپ نے حضرت زید کی ایسی وفاداری دیکھی تو آپ انہیں حجر اسود کے پاس لے گئے اور فرمایا: لوگوں گواہ رہو، یہ میرے بیٹے ہیں۔

پہلی شادی

سوال:

حضرت زید کی شادی کس نے کروائی تھی؟

جواب :

آپ کی شادی خود نبی کریم ﷺ نے زینب بنت جحش سے کروائی تھی۔

حضور کا نکاح

سوال :

کیا یہ بات درست ہے کہ نبی کریم ﷺ نے انکی بیوی سے بعد میں خود نکاح کر لیا تھا ؟

جواب :

جی ہاں

جب حضرت زید نے انہیں طلاق دے دی ۔ تو اللہ تعالی نے حکم دیا کہ آپ اپنے اس منہ بولے بیٹے کی بیوی سے نکاح کر لیں
تاکہ لوگوں پر اس مسئلہ کی وضاحت ہو جائے کہ حقیقی بیٹے اور منہ بولے بیٹے میں کیا فرق ہوتا ہے

سورت کا نام 

یہ حکم سورت احزاب میں مذکور ہے ۔

اعتراض

سوال:

کیا اس معاملے پر کفار نے اعتراض نہیں کیا ؟

جواب :

جی ہاں، کفار نے اعتراض کیا تھا کہ محمد ﷺ یوں تو کہتے ہیں کہ بیٹے کی بیویوں سے نکاح حرام ہے

لیکن

انہوں نے خود تو نکاح کر لیا ہے، اس کے جواب میں قرآن کریم کی وہ آیت نازل ہوئی، جس میں کہا گیا ہے کہ محمد ﷺ تم سے میں کسی مرد کے باپ نہیں ہیں، وہ تو اللہ کے رسول اور خاتم النبیین ہیں ۔

زید بن محمد

سوال:

کیا یہ بات درست ہے کہ لوگ پہلے حضرت زید کو زید بن محمد کہہ کر پکارتے تھے ؟

جواب :

جی ہاں، یہ بات درست ہے لیکن پھر بعد میں قرآن کریم میں حکم دیا تھا:

ادعوھم لابائھم

لوگوں کو ان کے باپ کے نام کے ساتھ پکارو

تو اس کے بعد سب آپ کو زید بن حارثہ کہہ کر پکارتے تھے ۔

شکل و صورت

سوال :

حضرت زید کی شکل و صورت کیسی تھی ؟

جواب :

آپ کا قد پست تھا ،خوب گندمی رنگ تھا اور ناک چپٹی تھی ۔

دس سال بڑے

سوال :

حضرت زید اور نبی کریم ﷺ دونوں میں سے کس کی عمرزیادہ تھی ؟

جواب :

نبی کریم ﷺ حضرت زید سے دس سال بڑے تھے ۔

دوسری تیسری چوتھی اور پانچویں شادی 

سوال :

کیا حضرت زید نے مدینہ جاکر کسی دوسری عورت سے بھی نکاح کیا تھا ؟

جواب :

جی ہاں، آپ نے ام کلثوم بنت عقبہ بن ابی معیط سے نکاح کر لیا تھا

لیکن

پھر انہیں بھی طلاق دے دی تھیں، اس کے بعد درّۃ بنت ابی لہب سے نکاح کر لیا، پھر انہیں بھی طلاق دے دی، پھر ہند بنت العوام جو زبیر بن العوام کی ہمشیرہ تھی، ان سے نکاح کیا پھر رسول اللہﷺ نے ان کا نکاح اپنی باندی ام ایمن سے کر دیا، ان کے بطن سے حضرت اسامہ بن زید پیدا ہوئے ۔

جنگیں

سوال:

کیا حضرت زید بن حارثہ جنگوں میں بھی شرکت کرتے تھے ؟

جواب :

جی ہاں

ایک روایت کے مطابق انہیں نبی کریم ﷺ نے سات سریوں میں امیر بنا کر روانہ کیا تھا، یہ بدر ،احد ،خندق ،حدیبیہ اور خیبر میں بھی شریک تھے، یہ غزوہ موتہ میں بھی امیر لشکر تھے اور اسی غزوہ موتہ میں انہیں مرتبہ شہادت نصیب ہوا تھا ۔

جنگی مہارت

سوال :

حضرت زید کی زیادہ جنگی مہارت کس چیز میں تھی؟

جواب :

آپ کا ذکر تیر انداز صحابہ کرام میں کیا جاتا ہے ۔

نماز جنازہ

سوال :

حضرت زید بن حارثہ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی تھی؟

جواب :

آپکی نماز جنازہ نبی کریم ﷺ نے خود پڑھائی تھی اور فرمایا وہ جنت میں داخل ہوگئے ہیں، جس کیلئے وہ کوشش کیا کرتے تھے۔

شہادت 

سوال :

شہادت کے وقت آپ کی عمر کیا تھی ؟

جواب :

آپ اس وقت پچپن سال کے تھے اور یہ آٹھ ہجری کا واقعہ ہے ۔

مصطفی کے پسندیدہ

سوال:

کیا یہ بات درست ہے کہ نبی کریمﷺ نے انکے بارے میں فرمایا تھا کہ زید تم ساری قوم میں زیادہ مجھے محبوب ہو ۔

جواب :

جی ہاں، یہ بات طبقات ابن سعد میں اسامہ بن زید سے مروی ہے ۔

حوالہ

اس تحریر میں ذکرکردہ تقریبا تمام باتیں طبقات ابن سعد سے لی گئی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیے:

hazrat zaid bin haris biography in urdu


related tags:
hazrat zaid bin haris name in which surah, hazrat zaid bin haris in quran, hazrat zaid bin haris wife name, hazrat zaid bin haris mentioned in quran, hazrat zaid bin haris story in urdu, zaid bin haris mentioned in quran, hazrat zaid bin haris divorce, who was hazrat zaid bin haris, who was zaid bin haris, zaid bin haris biography, hazrat zaid bin haris in urdu, hazrat zaid bin haris history in urdu,
zaid bin haris in quran which surah, in which surah hazrat zaid bin haris name,

COMMENTS

نام

Audio-mp3,2,biography-urdu,12,books-intro,8,current-affairs,6,hadeesurdu,14,islamic-quotes-urdu,2,islamic-wallpapers,7,mazameen,24,meaning-urdu,3,na-mukamal,1,sawaljawab,84,tafseer-ehsani,6,waqiat,2,wazifa-urdu,5,
rtl
item
Info in urdu: Hazrat Zaid bin Haris biography in Urdu
Hazrat Zaid bin Haris biography in Urdu
حضرت زید بن حارثہ کا واقعہ اور ان کے حالات زندگی
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEilOgfjjl0ZG3oJwNzjG-kxMszGtWugmRSHkVHfxgF04VPVWe5DO3YSAgk4w3bN5kX1qj4E_e2zDI2G5e9RwfifEedcy5aTtjAp0NKNJ9MMeG1--_vrtt4XW86Cbv_8ZVsmS_uzRHDuFtggaqfn19zSARLKIm-_Df4-naedKJjNWhYMVqsY8C_nrbE8nA/w320-h180/hazrat%20zaid%20bin%20haris%20biography%20in%20urdu.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEilOgfjjl0ZG3oJwNzjG-kxMszGtWugmRSHkVHfxgF04VPVWe5DO3YSAgk4w3bN5kX1qj4E_e2zDI2G5e9RwfifEedcy5aTtjAp0NKNJ9MMeG1--_vrtt4XW86Cbv_8ZVsmS_uzRHDuFtggaqfn19zSARLKIm-_Df4-naedKJjNWhYMVqsY8C_nrbE8nA/s72-w320-c-h180/hazrat%20zaid%20bin%20haris%20biography%20in%20urdu.jpg
Info in urdu
https://www.ehsanullahkiyani.com/2023/02/hazrat-zaid-bin-haris-biography-in-urdu.html
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/2023/02/hazrat-zaid-bin-haris-biography-in-urdu.html
true
3608222135359615950
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content