سوال:
میں کامیاب لوگوں میں شامل ہونا
چاہتا ہوں آپ مجھے کوئی آسان سا وظیفہ بتا دیں ؟
جواب:
میں آپ کو وظیفہ تو نہیں بتا رہا
البتہ تین کام بتا رہا ہوں
اگر آپ یہ تین کام کرتے رہے تو
یقینا کامیاب لوگوں میں شامل ہو جائیں گے
وہ تین کام یہ ہیں
پہلا کام :
ہمیشہ لوگوں کو نیکی ،بھلائی اور
اچھائی کے کاموں کی طرف دعوت دیتے رہیں
دوسرا کام :
ہمیشہ لوگوں کو اچھائی کا حکم دیتے
رہیں
تیسرا کام :
ہمیشہ لوگوں کو برائی اور گناہ کے
کاموں سے روکتے رہیں
اس حوالے سے قرآن کریم میں ہے :
{ وَلْتَکُنۡ مِّنۡکُمْ اُمَّۃٌ یَّدْعُوۡنَ اِلَی الْخَیۡرِ وَیَاۡمُرُوۡنَ بِالْمَعْرُوۡفِ وَیَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنۡکَرِ ؕ وَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوۡنَ }
ترجمہ:
اور تم میں سے ایک گروہ ضرور ایسا ہونا چاہیے جو لوگوں کو خیر کی طرف دعوت دے، اچھی باتوں کا حکم کرے اور برائی سے منع کرے، یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔
(پ۴،اٰلِ عمرٰن: ۱۰۴)
از
احسان اللہ کیانی
COMMENTS