obsessed meaning in Urdu
obsessed کا معنی اردو زبان میں جنون اور دیوانگی کیا جاسکتا ہے، جب کوئی شخص کسی چیز، شخص یا خیال سے متعلق حد سے زیادہ سوچنے لگ جاتا ہے اور اس کی سوچوں پر اسی چیز کا غلبہ ہوجاتا ہے تو کہا جاتا ہے، وہ فلاں چیز، فلاں شخص یا فلاں خیال سے متعلق obsessed ہے۔
example of obsessed with Urdu meaning
اب ہم آپ کے سامنے obsessed کی چند examples پیش کر رہے ہیں،جن کے ذریعے آپ کو سمجھنے میں مدد ملےگی، ہم نے آپ کی سہولت کیلئے اس کا اردو ترجمہ بھی کر دیا ہے۔
He's obsessed with getting the highest score
ترجمہ:
اسے سب سے زیادہ سکور حاصل کرنے کا جنون ہے۔
The Book was so good that I became obsessed
ترجمہ:
کتاب بہت اچھی تھی اس لیے میں اس کا دیوانہ ہو گیا۔
obsessed in English grammar
obsessed ایک adjective ہے، جسے کسی شخص یا اس کی دماغی حالت کو بیان کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے،یاد رہے کہ adjective وہ الفاظ ہوتے ہیں جو کسی noun یا pronoun کے کردار یا اس کی اچھی اور بری خوبیوں سے متعلق اضافی معلومات فراہم کرتے ہیں۔
self obsessed meaning in Urdu
self obsessed کی اصطلاح ایسے لوگوں کیلئے استعمال کی جاتی ہے،جو صرف اپنی ذات، اپنے احساسات، اپنے مفادات اور اپنی ضروریات ہی کی پرواہ کرتے ہیں، انہیں دوسروں کے جذبات اور احساسات کا کچھ خیال نہیں ہوتا، آپ انہیں خود غرض اور مطلبی بھی کہہ سکتے ہیں۔
ایسے لوگ عموما اپنے ہی بارے میں بات کرتے ہیں، اپنے ہی تجربات کو حرف آخر سمجھتے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ یہی توجہ کے مرکز بنے رہے، عموما ایسے لوگ دوسروں کو نظر انداز کرتے ہیں، اس وجہ سے یہ دوسروں سے اچھے تعلقات قائم نہیں کرسکتے۔
میں ایک عجیب بات بتاتا ہوں کہ بہت سے لوگ google پر باقاعدہ یہ سرچ کر تے ہیں
self obsessed girl meaning in Urdu تو ان کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ خود غرض اور مطلبی لڑکیوں کو self obsessed girl کہتے ہیں، اس لیے ان سے بچ کر رہیں لیکن ایسا بھی نہیں کہ صرف لڑکیاں ہی خود غرض ہوتی ہے، اس لیے ہم بعض دوسرے خود غرض اور مطلبی لوگوں کی مثالیں بھی دے دیتے ہیں تاکہ لڑکیاں ناراض نہ ہوں۔
self obsessed examples with Urdu meaning
The self-obsessed politician only cared about his own interests
ترجمہ:
خود غرض سیاست دان نے فقط اپنے ہی مفادات کی پرواہ کی۔
He became self-obsessed after winning the award
وہ ایوارڈ جیتنے کے بعد خود غرض ہوگیا۔
The movie star was so self-obsessed that he wouldn't even acknowledge his fans
ترجمہ:
فلم سٹار بہت خود غرض تھا، اس نے اپنے چاہنے والوں کو سراہا تک نہیں۔
I am obsessed with him meaning in Urdu
جب کوئی لڑکی کسی لڑکے کی محبت میں دیوانی ہو جاتی ہے تو اس جملے کا استعمال کرتی ہے۔ یہ بھی لوگ گوگل پر سرچ کرتے ہیں، اس لیے ہم نے اس کا ترجمہ کر دیا ہے ورنہ یہ مثال دینے کے قابل نہیں تھی۔
قابل توجہ بات:
آپ سوچ رہے ہوں گے کہ میں نے اس ویب سائٹ پر یہ پوسٹ کیوں لکھی ہے، دراصل وجہ یہ ہے کہ کچھ عرصہ پہلے میں نے اپنی انگلش کو بہتر کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس کیلئے گرامر کے اصول سیکھے، ٹینس وغیرہ درست کیے، اس کے بعد ذخیرہ الفاظ جمع کرنے کی باری آئی تو میں نے روزانہ کی بنیاد پر چند الفاظ یاد کرنا شروع کر دیے، آج خیال آیا، یہ سب کچھ اکیلے کر رہا ہوں تو کیوں نہ اسے دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کر دوں، بس یہی سبب بنا کہ میں نے اس صفحے کو لکھ دیا، امید ہے یہ بہت سے لوگوں کیلئے فائدہ مند ہوگا، میں نے اس میں ان ہی الفاظ کا انتخاب کیا ہے جنہیں لوگ گوگل پر تلاش کرتے ہیں، آپ اس کے متعلق اپنی رائے دیں۔
COMMENTS