سوال :
کوئی ایسی چھوٹی سی نیکی بتا دیں جو
انسان پانچ منٹ میں کر سکتا ہو ،میں روزانہ ایسےکیا کروں گا ؟
جواب :
آپ بہت سے ایسے کام کر سکتے ہیں،جو
کم وقت میں ہو جاتے ہیں ،ان کا ثواب بھی بہت ہے اور وہ دین اسلام کیلئے مفید بھی
ہیں
مثال کے طور پرآپ اتنی دیر میں
کسی دوست کو نیکی کی دعوت دے سکتے
ہیں یا اسےکسی برائی سے بچنے کی تلقین کرسکتے ہیں
راستے سے کوئی تکلیف دہ چیز ہٹا
سکتے ہیں
کسی جانوریا پرندے کیلئے کھانے یا
پینے کا بندوبست کر سکتے ہیں
کسی سے توبہ کروا کر اس کا اللہ سے
ٹوٹا ہوا تعلق جوڑ سکتے ہیں
اپنے گناہوں پر شرمندہ ہو کر معافی
مانگ سکتے ہیں
اسلام پر ہونے والے کسی اعتراض کا
جواب مختصر لکھ ،بول یا شیئر کر سکتے ہیں
کسی کا اسلام کی خدمت کیلئے ذہن بنا
سکتے ہیں
اسلام کا کوئی اچھا پہلو کسی کے
سامنے رکھ سکتے ہیں
تین بار سورت اخلاص پڑھ سکتے ہیں
دس سے بیس مرتبہ درود شریف پڑھ سکتے
ہیں
پچاس بار کلمہ طیبہ پڑھ سکتے ہیں
تین بار آیۃ الکرسی پڑھ سکتے ہیں
کسی معذور یا مجبور کو مارکیٹ سے
سامان لا کر دے سکتے ہیں
اپنے لیے ،اپنے ماں باپ کیلئے
اورپوری امت مسلمہ کیلئے دعا کر سکتے ہیں
از
احسان اللہ کیانی
COMMENTS