--> خود کشی اور اس کے اسباب

خود کشی اور اس کے اسباب

خود کشی اور پاکستان میں اسکے اسباب :

خود کشی کے معنی خود کو ہلاک کرنا ہے یعنی اپنے آپ کو جان بوجھ کر کسی مشکل سے تنگ آکر موت کے حوالے کرتا ،ہمارے مذہب اسلام نے خودکشی کو حرام قرار دیا ہے اور یہ جہنم میں لے جانے والا عمل ہے ۔

مذہب اسلام میں انسانی جان کی بڑی قدرو قیمت ہے ،اس لیے جہاں دوسرے کسی انسان کو نا حق ہلاک کرنے سے منع کیا ہے ،وہیں اس نے انسان کو خود اپنی جان بھی ہلاک کرنے سے روکا ہے

بلکہ اس پر سخت وعیدیں سنائی ہیں

خود کشی تو دور کی بات ہے اسلام میں مصیبت سے پریشان ہو کر موت کی دعا کرنےبھی اجازت نہیں دیتا ہے کیونکہ یہ جسم و جان بلکہ جسم کا ہر عضو اللہ تبارک و تعالی کی امانت ہے اس سے یہ سب ہمیں بطور امانت دی ہیں ،اس لیے بدن کے کسی حصہ کو بلا وجہ نقصان پہنچانے میں شریعت اجازت نہیں ہے ۔

اور اپنی جانوں کو مت ہلاک کرو بے شک اللہ تم پر مہربان ہے اور جو کوئی ایسا کرے گا ہم عنقریب اسے دوذخ کی آگ میں ڈال دیں گے ۔

خود کشی کرنے والے کو آپ نےدوہرے عذاب کی وعید سنائی ہے ۔

حضرت ابو ہریرہ سے روایات ہے کہ حضور نے فرمایا :جس شخص نے خود کو پہاڑ سے گرا کر ہلاک کیا تو وہ دوزخ میں جائے گا ور ہمیشہ اس مین گرتا رہے گا اور ہمیشہ ہمیشہ وہی رہے گا ،اور جس نے زہر کھا کر خود کو ختم کیا تو وہ دوزخ میں کھاتا ہو گا اور ہمیشہ وہی رہے گا

اور جس نے لوہے کے ہتھیار سے قتل کیا وہ ہتھیار اس کے ہاتھ مٰں ہوگا جسے دوزخ کی آگ میں ہمیشہ اپنے پیٹ پر مارتا رہے گا اور ہ میشہ وہی رہے گا

مندرجہ بالا احادیث مبارکہ کے کلمات جن میں حضؤر نے خو دکشی کے عمل کو دوزخ مین بھی جاری رکھنے کا اشارہ فرمایا ہے ،ہمارے عملوں کی وجہ سے بھی ہمیں سزا دی جائے گی ،مگر خود کشی کے مرتکب کو بار بار اس تکلیف دہ عمل سے گزارا جائے گا ،گویا یہ دوہرا عذاب ہے جو ہر خود کش کا مقدر ہو گا ۔

مگر افسوس کی بات ہے یہ لعنت (خود کشی )ہمارے پاکستانی معاشرے میں عام ہو گئیں ہے ۔

دوستوں !

کچھ دنوں پہلے پیپر نیوز میں ایک خبر پڑھ کر میری آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی کہ 2007 میں اڑھائی ہزار سے اوپر لوگوں نے خود کشی کی ،سارا دن یہی سوچتے ہوئے گزرا کہ آخر کیوں اس حرام چیز کو انسان گلے سے لگا کر مر جاتا ہے حالا نکہ اللہ تعالی ہمارے پیارے نبی حضرت محمد نے سختی سے منع فرمایا ہے

زندگی میں جو خدا کی بہت بڑی نعمت ہے ،پھر لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں ،پاکستان میں اس کی چند وجوہات ہیں

سب سے بڑی وجہ ڈپریشن ہے

ہر ایک انسان چھوڑ کر دوسرا ڈپریشن کا شکار ہے ،ڈپریشن میں انسان کو سمجھ ہی نہیں آتی کہ اس کی اداسی کا حل کیا ہے ،اس میں امیر و غریب کا بھی لحا ظ نہیں ہوتا ،امیر کو اس کی دولت نہیں سونے دیتی اور غریب بچارے کو فاقہ نے تنگ کیا ہوا ہے ۔

کیا خوب کہا ہے شاعر نے

غریب شہر تو فاقے سے مرگیا

امیر شہر نے ہیرے سے خود کشی کر لی

ہمارے خواہشات کا بے بہا ہو جانا ہے

کچھ دن پہلے ایک نوجوان لڑکے نے اس وجہ سے خود کشی کی کہ اس نے والدین نے اسے سمارٹ فون نہیں لے کر دیا

اب ذرا آپ خود سوچیے بہنوں اور بھائیوں کیا ایک وقت اگر ماں باپ سے اولاد کی خواہش پوری نہیں ہوتی تو بدلے میں جان لے لی جائے ،کیا والدین نے اسی دن کیلئے پیدا کیا گیا تھا ،اولاد کو احساس یہ کیوں نہیں ہوتا کہ اگر ہماری خواہش نہیں پوری ہوئی تو اس کے پیچھے وجہ ہو گی

پیسے نہیں ہو گے گویا آج کل کے نوجوان نسل میں ذرا برداشت نہیں ہے کہ وہ خود کشی کرے اور اپنی دنیا اور آخرت دونوں برباد کر لیں

گھریلو جھگڑۓ

قرضوں کا بوجھ

پسند کی شادی نہ ہونا

امتحان میں ناکامی پر فورا خود کشی کر لینا

مجھے تو سمجھ نہیں آتی ،آج کل ہر مسئلے کا حل خود کشی ہی کیوں سمجھا جاتا ہے

پاکستانی معاشرے میں دیکھا جائے تو غریب لوگ سب سے زیادہ خود کشی کرتے ہیں اور اس کی وجہ صرف اور صرف حکومت ہے

ہمارے حکومت نے مہنگائی کو بہت زیادہ کر دیا ہے ،آئے روز ٹیکس لگارہی ہے ،ہر چیز پر ،ایک غریب آدمی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ اپنے گھر والوں کو جب فاقہ کشی کرتے ہوئے دیکھتا ہے تو وہ بے چارہ خود کشی کر لیتا ہے ،کہ چلو کم از کم میں تو نہ دیکھوں گا ۔

ہماری حکومت ذرا نہیں سوچتی اور کوئی آواز تک نہیں اٹھا تا ہے اس چیز کے خلاف ،جب کوئی خود کشی کرتا ہے ،غریب تو سب چپ کیونکہ ان کا کونسا اپنا مرا ہوتا ہے ،جیسے انہیں ڈر ہوگا ۔

حکومت آور آل پورے پاکستان کی سربراہ ہے ،اسلام نے حکومت کو یہ قوانین یہ اختیارات اپنے ذاتی کاموں ،اپنے مفاد کیلئے نہیں دیے ،اسلام نے تو یہ اختیارات بطور امانت دیے ہیں ،انہیں جن کا جائز استعمال نہ کرنے یہ نا صرف حساب لیا جائے گا ،بلکہ سزا بھی دی جائیں گی ۔

حضرت عمر فاروق نے فرمایا :اگر میرے عہد حکومت میں بھو ک کی وجہ سے ایک کتابھی مر گیا ،تو عمر اس کا جواب دہ ہو گا ۔

آج کے دن ہمارے حکمرانوں کو کیوں اسلام بھول گیا ہے ،کیا ان سے حساب نہیں لیا جائے گا ،ہمارے آج کے حکمرانوں نے نہ صرف جانوروں کے بھوک کے مرنے کا حساب لیا جائے گا ،بلکہ انسانی جانوں کا بھی حساب لیا جائے گا ۔

ہماری حکومت وہ سوچتی ہے جس میں کوئی فائدہ نہیں ہونا ،لاہور ،کراچی ،اسلام آباد وغیرہ بڑے شہروں میں ایک روز بھی یہاں سے پل بن رہا ہے ،تو کبھی کہاں سے روڑ کی تعمیر ہو رہی ہے ،کبھی کہاں سے اوپر برج بن رہا ہے ،آپ فورا سوچتے ہیں کیا یہ پل غریب لوگوں کوروٹی کپڑا اور دیگر ضروریات زندگی دے گے ،

نہیں نا !

حکومت پہلے اپنے ملک کی غربت دور کرنے کی طرف سوچے ،فیکٹریاں زیادہ سے زیادہ بنائے ،ملازمتیں زیادہ دی جائے ،جب غریبوں کو بلکہ ہر انسان کو اس کی بنیادی ضروریات ملیں گی ،تو وہ روڈ ،برج وغیرہ تو خود ہی اپنی مدد آپ کے تحت بنائے لے گی ،

مگر افسوس ہماری حکومت خودکشی کو روکنے کیلئے کوئی ایکشن نہیں لے رہی ،بے روزگار کو روز گار فراہم کیے جائے ،پڑھے لکھے لوگوں کو ملازمتیں فراہم کرے ،طلباء کو ٹسیٹوں میں ناکامی سے بچانے کیلئے اقدامات کرے ۔

حکومت پاکستان سےمیری اپیل ہے کہ وہ اس بارے/اس طرف توجہ فرمائے ،حکومت اپنی جیبیں نہ بھرے اپنی اولاد کے فیوچر نہ سوچیں اپنے بنک بیلنس نہ اکٹھے کرے

کیونکہ یہ دولت یہ گھر یہ بنک بیلنس سب یہی رہ جائے گا ،آخرت میں نیک اعمال نے کام آنا ہے ۔

قیامت کے دن خدا کے آگے کیا منہ دکھائوں گے ،وہاں تو کوئی کسی کا سات نہیں دے گا ،نہ تمہاری اولاد نہ سب کا حساب خود دینا پڑے گا ۔

اور طلباء ،مزدوروں اور مصیبت زدوں سے گزارش ہے کہ وہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں ،صبر و تحمل سے کام لے کر نہ کہ اپنے ہاتھوں سے خود کے لیے اپنے اوپر دوذخ کی آگ حلال کر لو ،یہ دنیا کچھ نہیں ہے پانی ک ایک بلبلہ ہے صرف ۔

COMMENTS

نام

Audio-mp3,2,biography-urdu,12,books-intro,8,current-affairs,6,hadeesurdu,14,islamic-quotes-urdu,2,islamic-wallpapers,7,mazameen,24,meaning-urdu,3,na-mukamal,1,sawaljawab,84,tafseer-ehsani,6,waqiat,2,wazifa-urdu,5,
rtl
item
Info in urdu: خود کشی اور اس کے اسباب
خود کشی اور اس کے اسباب
Info in urdu
https://www.ehsanullahkiyani.com/2023/03/blog-post_4.html
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/2023/03/blog-post_4.html
true
3608222135359615950
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content