--> حضرت حمزہ کا تعارف

حضرت حمزہ کا تعارف


سوال :‏

حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کون تھے ؟

جواب :‏

آپ نبی کریم ﷺ کے چچا تھے ۔


سوال :‏

حضرت حمزہ  کا لقب کیا تھا ؟

جواب :‏

آپ کا لقب ‏

اسد اللہ و اسدُرسولہ ‏

یعنی ‏

اللہ اور اسکے رسول کا شیر تھا ‏


سوال :‏

حضرت حمزہ  کی کنیت کیا تھی ؟

جواب :‏

آپ کی کنیت ابویعلی  اورابو عمارہ تھی ‏


سوال :‏

آپ کے کتنے بچے تھے ؟

جواب :‏

معین تعداد تو نہیں معلوم ہو سکی ‏

البتہ ‏

آپ کے چند بیٹے تھے ‏

جن کے نام یہ ہیں ‏

یعلی ،عامر اور عماره ۔

عامر ‏

جبکہ

آپ کی ایک بیٹی کا نام امامہ بھی تھا ۔

‏ ‏

سوال:‏

کیا یہ بات درست ہے کہ ‏

حضرت حمزہ کے تمام بیٹے اور پوتے فوت ہو گئے تھے ؟

جواب :‏

جی ہاں ‏

یہ بات درست ہے ‏

آپ کے بیٹوں اور پوتوں میں سے

‏ کوئی بھی زندہ نہیں رہا۔

البتہ ‏

آپکی بیٹی امامہ نے لمبی زندگی پائی تھی ۔ 



سوال:‏

کیا یہ وہی امامہ ہے کہ ‏

جن کی پرورش کے متعلق جھگڑا ہو گیا تھا ؟

جواب :‏

جی ہاں ‏

یہ وہی حضرت امامہ ہیں ‏

جن کے پرورش کے متعلق ‏

حضرت علی ،حضرت جعفر

‏ اور ‏

حضرت زید بن حارثہ کا جھگڑا ہو گیا تھا ‏

ان میں سے ہر ایک یہ چاہتا تھا کہ ‏

وہ بچی ان کے پاس رہے ‏

لیکن ‏

نبی کریم ﷺ نے ‏

حضرت جعفر کے حق  میں فیصلہ فرمایا تھا ‏

کیونکہ ‏

اس بچی کی  خالہ اسماء بنت عمیس ان کی بیوی تھیں ۔


سوال:‏

حضرت حمزہ کب اور کیسے ایمان لائے تھے ؟

جواب :‏

ایک دن ابوجہل ،عدی بن الحمراء اور ابن  اصداء ‏

نے نبی کریم ﷺ کو گالیاں دیں  اور انہیں تکلیف پہنچائی ‏

حضرت حمزہ کو معلوم ہوا ‏

تو وہ شدید غضباک ہوکر مسجد حرام میں داخل ہوئے ‏

اور ‏

ابو جہل کے سر پر ایسی زوردارکمان کی  ضرب لگائی ‏

جس سے اس کا سر پھٹ گیا ‏

اس کے بعد حضرت حمزہ اسلام لے آئے ۔

یہ نبوت کے چھٹے سال اور

‏ رسول اللہ ﷺ کے دارارقم میں داخل ہونے ‏

کے بعد کا واقع ہے ۔


سوال:‏

کیا یہ بات درست ہے کہ ‏

آیت جہاد نازل ہونے کے بعد حضور نے ‏

سب سے پہلے حضرت حمزہ کو ہی ایک  لشکر کے ہمراہ روانہ کیا تھا ؟

جواب :‏

جی ہاں ‏

یہ بات درست ہے ‏

جب آیت جہاد نازل ہوئی ‏

تو نبی کریم ﷺ نے حضرت حمزہ  کی قیادت میں ‏

تین سواروں پر مشتمل ایک لشکر  روانہ کیاتھا ‏

یاد رہے ‏

اس وقت حضرت حمزہ کیلئے جھنڈا نبی کریم ﷺ نے خود باندھا تھا ۔


سوال :‏

کیا یہ بات درست ہے کہ ‏

حضرت حمزہ دو تلواروں سے لڑتے تھے ؟

جواب :‏

جی ہاں ‏

یہ بات درست ہے ‏

طبقات ابن سعد میں ہے ‏

کہ جنگ احد میں حضرت حمزہ نبی کریم ﷺ کے سامنے ‏

دو تلواروں سے لڑ رہے تھے ۔



سوال :‏

کیا غزوہ بنو قینقاع میں حضرت حمزہ نے ‏

نبی کریم ﷺ کا لواء اٹھا رکھا تھا ؟

جواب :‏

جی ہاں ‏

یہ بات درست ہے ‏

ان دنوں باقاعدہ جھنڈے نہیں ہوتے تھے ‏

بس ایک کپڑے کا ٹکڑا نیزے کے کونے پر باندھ دیا جاتا تھا ۔



سوال :‏

کیا یہ بات درست ہے کہ ‏

جنگ بدر میں حضرت حمزہ شتر مرغ کا پر لائے تھے ؟

جواب :‏

جی ہاں ‏

ایسی ایک روایت طبقات ابن سعد میں ہے کہ ‏

آپ جنگی نشان کے طور پر شتر مرغ کا پر لگائے ہوئے تھے ۔


سوال :‏

کیا مدینے آنے کے بعد ‏

نبی کریم ﷺ نے حضرت زید بن حارثہ ‏

کو ان کا بھائی بنا دیا تھا ۔

جواب :‏

جی ہاں ‏

یہ بات درست ہے ۔


سوال:‏

حضرت حمزہ  نبی کریم ﷺ سے عمر میں کتنے بڑے تھے ؟

جواب :‏

آپ نبی کریم ﷺ سے چار سال بڑے تھے ۔


سوال:‏

حضرت حمزہ کب شہید ہوئے ؟

جواب :‏

آپ ہجرت کے ۳۲ویں مہینے جنگ احد میں شہید ہوئے ۔


سوال :‏

حضرت حمزہ کو کس نے شہید کیا تھا ؟

جواب :‏

آپ کو ایک غلام وحشی بن حرب نے شہید کیا تھا ۔



سوال :‏

شہادت کے وقت حضرت حمزہ کی عمر کیا تھی ؟

جواب :‏

آپ اس وقت انسٹھ سال کے تھے۔


سوال :‏

کیا  آپ کی میت کی بے حرمتی کی گئی تھی؟

جواب :‏

جی ہاں ‏

آپ کا پیٹ چاک کر دیا گیا تھا

اور

آپ کا ناک اورکان کاٹ دیے گئے تھے

آپ کا جگر نکال کر ہند بن عتبہ بن ربیعہ نے چبایا تھا ‏

وہ آپ کے ان اعضاء کو اپنے ساتھ مکہ لے گئی تھی ۔


سوال :‏

کیا یہ بات درست ہے کہ ‏

حضرت حمزہ کو ایک چادر سے کفن دیا گیا تھا ؟

جواب :‏

جی ہاں ‏

اس وقت مسلمان بڑی کسمپرسی کی حالت میں تھے ‏

اس لیے انہیں ایک ہی چادر میں کفن دیا گیا تھا ‏

وہ بھی اتنی چھوٹی تھی جو سر پر ڈالتے تو پاؤں ننگے ہو جاتے تھے ‏

پاؤں پر ڈالتے تو سر ننگا ہو جاتا تھا ‏

یہ حالت دیکھ کر نبی کریم ﷺ نے فرمایا تھا ‏

ان کے سر پر چادر اور پاؤں کی طرف حرمل گھاس ڈال دو ۔


سوال:‏

کیا یہ بات درست ہے کہ ‏

آپ کےساتھ کسی دوسرے کو بھی قبر میں دفن کیا گیا تھا ؟

جواب :‏

جی ہاں

جگہ اور لوگوں کی کمی کی وجہ سے  ‏

آپ کے ساتھ حضرت عبد اللہ بن جحش کو بھی دفن کیا گیا تھا ‏

یہ رشتہ میں آپ کے ماموں لگتے تھے ۔


سوال :‏

حضرت حمزہ کو قبر میں کس نے اتارا تھا ؟

جواب :‏

آپ کو حضرت ابوبکر ،حضرت عمر ،حضرت علی

‏ اور حضرت زبیر نے قبر میں اتارا تھا ۔


سوال:‏

کیا یہ بات درست ہے کہ ‏

حضرت حمزہ شہادت کے وقت حالت جنابت میں تھے ؟

جواب :‏

جی ہاں ‏

یہ بات درست ہے ‏

اسی لیے نبی کریم ﷺ نے ان کی قبر کے پاس بیٹھ کر کہا تھا ‏

میں نے فرشتوں کو دیکھا ہے وہ حضرت حمزہ کو غسل دے رہے ہیں ۔


سوال:‏

آپ کا جنازہ کس نے پڑھایا تھا ؟

جواب :‏

آپ کا جنازہ نبی کریم ﷺ نے پڑھایا تھا ۔


سوال :‏

کیا یہ بات درست ہے کہ ‏

حضرت حمزہ کا جنازہ ستر بار پڑھا گیا تھا ؟

جواب :‏

جی ہاں ‏

یہ بات درست ہے ‏

اس دن سب سے پہلے ان کا جنازہ پڑھا گیا ‏

پھر جو بھی جنازہ آتا ،آپ ﷺ ان کے پہلو میں حضرت حمزہ کو بھی رکھ دیا ‏

جاتا اس طرح آپ کا جنازہ ستر مرتبہ پڑھا گیا ۔


سوال :‏

کیا یہ بات درست ہے کہ ‏

حضرت حمزہ نبی کریم ﷺ کے رضاعی بھائی تھے ؟

جواب:‏

جی ہاں ‏

حضرت حمزہ اور نبی کریم ﷺ دودھ شریک بھائی تھے ۔

یہی وجہ ہے کہ ‏

جب حضرت علی نے کہا ‏

آپ حضرت حمزہ کی بیٹی سے شادی کر لیں ‏

تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ‏

وہ تو میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے اس سے نکاح جائز نہیں ۔




سوال :‏

کیا یہ بات درست ہے کہ ‏

حضرت حمزہ کی میت پر عورتیں روئیں تھیں ؟‏

جواب :‏

جی ہاں ‏

یہ بات درست ہے ‏

نبی کریم ﷺ جب احد سے واپس آئے ‏

تو آپ نے دیکھا بنی عبد الاشہل کی عورتیں اپنے مقتولین پر رو رہی ہیں ‏

آپ نے دیکھ کر فرمایا ،حمزہ کیلئے کوئی رونے والی نہیں ہے ‏

حضرت سعد بن معاذ کو معلوم ہو

اتو آپ نے عورتوں کو اس طرف روانہ کر دیا

نبی کریم ﷺ گھر سو گئے  ‏

وہ روتی رہی ،حضرت عائشہ فرماتی ہیں ‏

ہم بھی انکے ساتھ رونے لگی

حتی کہ رسول اللہ ﷺ بید ار ہوئے ‏

آپ نے رونے والی عورتوں ،ان کے شوہروں اور اولادوں کیلئے دعا دی ‏

اور ‏

فرمایا اب واپس چلی جاو ۔

حضرت عائشہ فرماتی ہیں ‏

صبح ہوئی توا ٓپ نے رونے سے منع کر نا شروع کر دیا ‏

آپ اس شد ت سے منع کر رہے تھے ‏

جیسے آپ اور کسی (ناجائز) چیز سے منع کرتے ہیں ۔


‏  ‏

COMMENTS

نام

Audio-mp3,2,biography-urdu,12,books-intro,8,current-affairs,6,hadeesurdu,14,islamic-quotes-urdu,2,islamic-wallpapers,7,mazameen,24,meaning-urdu,3,na-mukamal,1,sawaljawab,84,tafseer-ehsani,6,waqiat,2,wazifa-urdu,5,
rtl
item
Info in urdu: حضرت حمزہ کا تعارف
حضرت حمزہ کا تعارف
Info in urdu
https://www.ehsanullahkiyani.com/2023/03/blog-post_72.html
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/2023/03/blog-post_72.html
true
3608222135359615950
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content