پاکستان کیوں بنایا گیا تھا؟
تحریر:
احسان اللہ کیانی
لوگ اس پر بحث کرتے ہیں کہ پاکستان چودہ اگست کو آزاد ہوا تھایا پندرہ اگست
کو، جشن آزادی کو باجے بجانے چاہییں یا پودے لگانے چاہییں، لیکن لوگ اس پر بحث
نہیں کرتے کہ پاکستان کیوں بنایا گیا حالانکہ پہلے دونوں سوالوں کے مقابلے میں یہ
سوال زیادہ اہم ہے۔
آج ہم اسی پر بات کریں گے کہ پاکستان کیوں بنایا گیا تھا، آج کل کے لوگوں کی
سوچ کو دیکھا جائے تو ایسے لگتا ہے کہ شاید پاکستان بنانے کا مقصد معاشی ترقی
تھاحالانکہ اگر یہ مقصد تھا توانڈیا کے ساتھ رہنے میں اس کے امکانات زیادہ
تھے، الگ ملک بنانے کی کیا ضرورت تھی۔
اگر کوئی کہے کہ پاکستان
بنانے کا مقصد نماز روزے کی آزادی تھا،
تو یہ بات بھی درست نہیں ہے کیونکہ علامہ اقبال کے اپنے شعر میں ہے، ہند میں ہے
مُلا کو سجدے کی اجازت، نادان یہ سمجھتا ہے کہ اسلام ہے آزاد ۔ اس شعر سے معلوم
ہوتا ہے کہ ہند میں بھی نماز روزے کی آزادی تھی۔
در اصل پاکستان بنانے کا مقصد ایک ایسی ریاست بنانا تھا، جہاں اسلامی نظام
رائج ہو ، جس کی عدالتیں بھی اسلامی ہوں، جہاں
سزائیں بھی اسلامی ہو اور دستور بھی اسلامی ہو۔
اس مقصد کو کبھی نہ بولیں اور ہمیشہ
اس کیلئے کوشش کرتے ہیں ،یہ پیغام اپنی نسلوں تک بھی پہنچائیں ۔
COMMENTS