--> جڑانوالہ کا واقعہ دوسرا پہلو تحریر: احسان اللہ کیانی

جڑانوالہ کا واقعہ دوسرا پہلو تحریر: احسان اللہ کیانی

 جڑانوالہ کا واقعہ دوسرا پہلو 

تحریر:

احسان اللہ کیانی 


جڑانوالہ  کا واقعہ انتہائی افسوناک ہےمگر اس  کا صرف ایک  ہی پہلو  بیان کرنا بھی زیادتی ہے، واقعہ کیا ہوا تھا، کیوں ہوا تھا، اس میں پہل کس طرف سے ہوئی  ، یہ سب  دیکھنا بھی ضروری ہے، ورنہ آپ  اصل حقیقت تک نہیں پہنچ سکیں گے اور ایک ہی فریق کو ظالم اور فسادی سمجھتے رہیں گےجو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ 


معاملے کو سمجھنے کی کوشش کریں ، پاکستان میں  برسوں  سے لاکھوں عیسائی رہ رہے ہیں،ان کی ہزاروں عبادت گاہیں ہیں، جہاں  یہ آزادی سے اپنی عبادات کرتے ہیں،ان کے بچے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں  میں مسلمان بچوں کے ساتھ پڑھتے ہیں، یہ سرکاری ہسپتالوں سے علاج کرواتے ہیں، ان سے کبھی کسی نے امتیازی سلوک نہیں کیا گیا ، ان کے گھر بھی عموما مسلمانوں کے گھر وں کے پاس ہی ہیں،کوئی انہیں کچھ نہیں کہتا بلکہ بعض اوقات تو  انہیں  اقلیت ہونے کی وجہ سے زیادہ گنجائش دی جاتی ہے۔ 


مثال کے طور پر  اسلام آباد میں ان کی پانچ سے چھ کالونیاں ہیں جو سب غیر قانونی طور پر قبضہ کرکے بنائی گئی ہیں، ان میں سے بعض ایسے مہنگے علاقوں میں ہیں ، جہاں اچھا خاصا مال دار آدمی بھی پلاٹ نہیں خرید سکتا ، اس کے ساتھ ساتھ یہ سرکاری بجلی ، سرکاری پانی  اور گیس چوری کرکے استعمال کرتے ہیں مگر اقلیت ہونے کی وجہ سے انہیں گنجائش دی جاتی ہے۔  


مجھے یاد ہے کہ میں اسلام آباد کے  ایک مدرسے میں پڑھتا تھا، وہاں رات کے وقت کوئی  دیوار پھلانگ کر مسجد میں داخل ہوا ،  اس نے مسجد کی صفیں ایک جگہ جمع کیں اور  الماری سے قرآن پاک نکال کر اس میں رکھے اور  پٹرول ڈال کر  آگ لگا دی، ہمیں معلوم ہوا تو ہم نے بڑی مشکل سےا ٓگ بھجائی ، جب تک آگ بھجی، اس وقت تک چھبیس قرآن کریم شہید ہو چکےتھے، ہم نے پولیس کو اطلاع دی ، پولیس آئی، ضروری تفتیش کیں، جب معلوم ہوا کہ معاملہ اقلیتوں کی طرف جارہا ہے تو کہا،اس خبر  کو باہر نہیں نکالتے، ورنہ مذہبی فسادات شروع ہو جائیں گے اور اس معاملے کو  دبا دیا گیا ، میڈیا پر ایک خبر تک نہیں چلی،  یاد رہے کہ اس معاملے سے چند روز قبل جڑانوالہ والے گروہ کے ایک فرد سے مدرسے کی انتظامیہ کی تلخ کلامی ہوئی تھی۔ 


اب جڑانوالہ والے واقعے کو سمجھیں ، کچھ عیسائی لوگوں نے قرآن کریم اور نبی کریم علیہ السلام کی توہین کی، لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ، پولیس  نے ٹول مٹول سے کام لیا  اور ملزم فرار ہو گئے، اس پر لوگ مشتعل ہو گئے اور عیسائیوں کے کچھ چرچوں اور گھر وں  کو کو آگ لگا دی، یہ اقدام بالکل غلط تھا ، اس کا شرعی اور قانونی کوئی جواز نہیں  تھا۔  


مگر ایسا کیوں ہوا ، اس کے بنیادی طور پر تین اسباب تھے،  پہلا سبب یہ تھا  کہ  اقلیت نے مجرمانہ طور پر  اکثریت کے مذہبی جذبات کو ابھارا۔ دوسرا سبب یہ تھاکہ  لوگوں کو انتظامیہ پر اعتماد نہیں تھا ، وہ جانتے ہیں کہ ماضی میں بھی ایک عورت کو سرکاری سرپرستی میں فرار کر دیا گیا تھا۔ تیسرا سبب یہ تھا کہ پولیس کی طرف سے فوری اقدام نہیں کیا گیا ، اگر پولیس ہنگامی بنیادوں پر ملزموں کو گرفتار کر لیتی تو  لوگوں کو اشتعال دلانا مشکل ہوتا ۔ 


البتہ اس واقعے کو صرف مذہبی تناطر میں نہیں دیکھنا چاہیے، اس کے سیاسی مقاصد بھی ہو سکتے ہیں، ایک سیاسی جماعت اس سے یورپ کی  ہمدردیاں حاصل کر سکتی ہے جبکہ دوسری  سیاسی جماعت کو اس سے نقصان ہو سکتا ہے، اس کا مقصد وہاں کے اسٹنٹ کمشنر کو ہٹانا بھی ہوسکتا ہے کیونکہ وہ ایک عیسائی ہیں  جن کا نام شوکت مسیح ہے۔ 


کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ذمی اور معاہد کافر کچھ بھی کرے تو انہیں کچھ کہنا جائز نہیں ہے، یہ تصور بالکل غلط ہے، اگر ذمی اور معاہد کافر کوئی جرم کرے گا تو اسے سزا دی جائے گی، انہوں نے جو کیا، وہ انتہائی سنگیں جرم ہے، جن  لوگوں کو قرآن کریم اور نبی کریم علیہ السلام کی ذات کی حساسیت کا علم نہیں ، میں انہیں یوں سمجھاتا ہوں کہ اگر کوئی عیسائی ،قائد اعظم کی تصویرپر غلاظت ملے، پاکستان کے جھنڈے یا آئین پر پاؤں رکھے یا اس پر پیشاب کرے تو آپ کے نزدیک یہ جتنا سنگین جرم ہوگا  ، اس سے کئی زیادہ بڑے جرم کے وہ مرتکب ہو چکے ہیں ۔ 


COMMENTS

نام

Audio-mp3,2,biography-urdu,12,books-intro,8,current-affairs,6,hadeesurdu,14,islamic-quotes-urdu,2,islamic-wallpapers,7,mazameen,24,meaning-urdu,3,na-mukamal,1,sawaljawab,84,tafseer-ehsani,6,waqiat,2,wazifa-urdu,5,
rtl
item
Info in urdu: جڑانوالہ کا واقعہ دوسرا پہلو تحریر: احسان اللہ کیانی
جڑانوالہ کا واقعہ دوسرا پہلو تحریر: احسان اللہ کیانی
Info in urdu
https://www.ehsanullahkiyani.com/2023/08/blog-post_17.html
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/2023/08/blog-post_17.html
true
3608222135359615950
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content