Mufti Akmal 900 + Audio bayan download - Tadabur e Quran Audio Tafseer Download

 مفتی اکمل قادری صاحب کا تعارف | Mufti Akmal intorduction 

مفتی محمد اکمل صاحب ایک مشہور پاکستانی عالم دین ہیں، آپ بریلوی مکتب فکر سے تعلق رکھتے ہیں، آپ نے جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور سے درس نظامی مکمل کیا، آپ کے اساتذہ میں مفتی عبد القیوم ہزاروی صاحب جیسے امام وقت بھی شامل ہیں۔



 آپ مضبوط علم کے مالک ایک زبردست فقہی ہیں، آپ کی فقاہت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آپ کافی عرصے سے پاکستان کے ایک مشہور ٹی وی چینل پر لائیو پروگرام کرتے ہیں، جس میں آپ سے ہر طرح کے سوالات لائیو پوچھے جاتے ہیں اور آپ ان کے جوابات دیتے ہیں۔

آپ تدبر قرآن کے نام سے ایک مکمل تفسیر قرآن بھی ریکارڈ کروا چکے ہیں، آپ نے الفرقان کے نام سے ایک سیریز بھی ریکارڈ کروائی ہے جس میں اہلسنت کے عقائد کو دلائل سے ثابت کیا ہے، آپ کے اس وقت تک ہزاروں بیانات موجود ہیں۔

آپ بہت سی کتب بھی تصنیف کر چکے ہیں، جس میں اصول اکمل، باطنی گناہ اور ان کا علاج، شیطانی چکر، کیا آپ کو معلوم ہے، ہمارے مسائل اور ان کا حل، الترکیب ، ہدایۃ الصرف، اس کے علاوہ درس نظامی کی بہت سی کتب پر حواشی لکھ چکے ہیں۔

آپ الفرقان کے نام سے ایک اکیڈمی بھی چلا رہے ہیں، جس میں آپ باقاعدہ طور پر پڑھاتے ہیں، وہاں سے نکلنے والے فاضلین کو دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مفتی صاحب الفرقان میں کیسے لوگ تیار کر رہے ہیں۔

آپ با اخلاق اور با عمل عالم دین ہیں، آپ دوسروں کی اصلاح کیلئے بھی خوب فکر کرنے والے ہیں،آپ مسلمانوں کی بد اخلاقی اور بے عملی پر خوب تنقید کرتے ہیں، آپ جاہل پیروں اور سنگر نعت خوانوں پر بھی خوب تنقید کرتے ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ آپ کو صحت و عافیت کے ساتھ لمبی زندگی عطافرمائے اور آپ کی دینی خدمات کو قبول فرمائے ۔

از

احسان اللہ کیانی  


Mufti Akmal Audio bayan Download  

Asmani Kitabo K Mutalik Aqeeda By Mufti Akmal

Aqaid Ko Dalil K Sath Seekhy By Mufti Akmal

Question answer by Mufti akmal 

Qurabani k masail by mufti akmal 

Question about naseeb by mufti akmal 

Islamic sawal jawab by mufti akmal 

Question about talak by mufti akmal 

Namaz k masail by mufti akmal 

Mufti akmal audio bayan download

umrah ka mukamal tareeka by mufti akmal 

zakat k masail by mufti akmal 

جنات کے متعلق مفید معلومات از مفتی اکمل 

کیا غصے میں طلاق ہو جاتی ہے 


Audio Tafseer of Quran in urdu