--> امام قرطبی اور تفسیر قرطبی کا تعارف

امام قرطبی اور تفسیر قرطبی کا تعارف

امام قرطبی اور انکی تفسیر کا تعارف :

امام قرطبی کا اصل نام کیا تھا ؟

آپ کا اصل نام محمد بن احمد تھا ،آپ کی کنیت ابو عبداللہ تھی اور آپ کواندلس کے شہر قرطبہ میں پیدا ہونے کی وجہ سےاندلسی اور قرطبی کہتے ہیں۔



امام قرطبی کیسے اوصاف کے مالک تھے ؟

آپ نیک اورعبادت گزار تھے ،متقی اور پرہیز گار تھے ،دنیا سے بے رغبت تھے ،آپ اپنے اوقات کو ان ہی کاموں میں خرچ کرتے تھے جو آخرت کیلئے مفیدتھے ، آپ کا اکثر وقت عبادت اور دینی کتب کی تصنیف میں گزرتاتھا۔



امام ذہبی نے امام قرطبی کے متعلق کیا لکھا ہے ؟

آپ نے لکھا ہے کہ امام قرطبی نےعلم کیلئے سفر کیے ،علم کو لکھا ،علماء کی مجالس سے علم سیکھا ،وہ حاضر دماغ تھے ،فہم و فراست کے مالک تھے ،اچھے حافظے والے تھے ،عمدہ شاعر تھے ،اچھے مدرس تھے اورقابل اعتماد راوی تھے ۔



کیا سقوط قرطبہ امام قرطبی کے زمانے میں ہوا تھا ؟

جی ہاں ،امام قرطبی کے زمانے میں ہی سقوط قرطبہ ہوا تھا اور اس کے بعد آپ مصر چلے گئے تھے اور پھر وفات تک وہاں ہی رہے ،آپ کا مدفن بھی مصر میں ہی ہے،آپ کا وصال نو شوال چھ سو اکہتر ہجر ی کو مصر کے قصبہ منیہ میں ہوا تھا۔



امام قرطبی کا فقہی مسلک کون ساتھا ؟

آپ فقہی اعتبار سے مالکی تھے،یہی وجہ ہے کہ آپ نے اپنی تفسیر الجامع لاحکام القرآن میں تقریبا دو سو تیس سے زائد مرتبہ یہ کہا ہے کہ اس مسئلے میں ہمارے علماء (مالکیہ ) کا موقف یہ ہے ۔



امام قرطبی کی تصانیف کون کونسی ہیں ؟

آپ کی بہت سی تصانیف ہیں،جو اپنے اپنے فن میں بے مثال ہیں ۔



آپ نے اسماء حسنی کی شرح پر ایک کتاب لکھی تھی ۔

جس کا نام " الاسنی فی شرح اسماء اللہ الحسنی "ہے۔



آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسماء مبارکہ پر بھی ایک کتاب لکھی تھی ۔

جس کا نام "ارجوزۃ "ہے۔



آپ نے امور آخرت اور موت کے حوالے سے بھی ایک کتاب لکھی تھی ۔

جس کا نام " التذکرۃ فی احوال الموتی و امور الآخرۃ "ہے ۔



آپ نے امام نووی کی التبیان کی طرز پر ذکر کی بھی ایک کتاب لکھی تھی ۔

جس کانام " التذکار فی افضل الاذکار "ہے۔



آپ نے دنیا سے بے رغبتی اور لالچ سے دور ی پر بھی ایک کتاب لکھی تھی ۔

جس کا نام "قمع الحرص بالزھد والقناعۃ "ہے۔



آپ نے عیسائیت اور اسلام کے تقابلی مطالعہ پر بھی ایک کتاب لکھی تھی ۔

جس کانام "الاعلام بما فی دین النصاری و اظہار محاسن دین الاسلام " ہے ۔



آپ کی سب سے بڑی تصنیف آپ کی تفسیر ہے ۔جسے عام طور پر تفسیر قرطبی کہتے ہیں ۔



تفسیر قرطبی کا اصل نام کیا ہے ؟

اس کا اصل نام "الجامع لاحکام القرآن" ہے لیکن یہ بھی مکمل نام نہیں ہے بلکہ اس کا مکمل نام "الجامع لاحکام القرآن والمبین لما تضمنہ من السنۃ وآی الفرقان "ہے۔



کیا تفسیر قرطبی میں صرف احکام والی آیات کی تفسیر ہے ؟

الجامع لاحکام القرآن میں صرف احکام والی آیات کی تفسیر نہیں ہے بلکہ تمام آیات کی تفسیر ہےالبتہ احکام کی آیات پر زیادہ توجہ دی گئی ہے ۔



آیا ت احکام پر بہت سی تفسیر لکھی گئی ہیں ان میں قرطبی کا کیا مقام ہے ؟

اس موضوع پر جتنی بھی کتب لکھی گئی ہیں ،یہ تفسیر ان میں سب سے زیادہ بہتر ہے ،یہ اس فن کی سب سے جامع کتا ب ہے ۔



امام قرطبی مالکی ہیں کیا وہ احکام والی آیات میں صرف مالکی فقہ کو ہی ذکر کرتے ہیں ؟

یہ صرف مالکی فقہ کو ہی ذکر نہیں کرتے بلکہ احناف ،شوافع اور حنابلہ کی رائے بھی ذکر کرتے ہیں اور ان کے دلائل بھی بیان کرتے ہیں ،بعض اوقات تو اہل ظاہر کی رائے اور ان کے دلائل بھی بیان کرتے ہیں ۔



تفسیر قرطبی یعنی الجامع لاحکام القرآن کا منھج و اسلوب کیا ہے ؟

اس تفسیر کا اسلوب یہ ہے کہ امام قرطبی پہلے زیر مطالعہ آیت کومکمل یا اس کا کچھ حصہ درج کرتے ہیں،پھر اس کے بعد بتاتے ہیں کہ اس میں کتنی مباحث ہیں ،اس کیلئے عموما وہ مسائل کا لفظ استعمال کرتے ہیں ،پھر ان تمام مباحث کو تفصیل سے بیان کرتے چلے جاتے ہیں ۔



اس تفسیر میں عموما مسائل کے لفظ کے بعدامام قرطبی درج ذیل چیزیں بیان کرتے ہیں

سبب نزول کو واضح کرتے ہیں ۔

قرات مختلفہ کو ذکر کرتے ہیں ۔



لغات اور وجوہ اعراب کو ذکر کرتے ہیں ۔

احادیث کی تخریج کرتے ہیں ، یہ احادیث کو محدثین کی کتب کی طرف منسوب کرتے ہیں۔





مشکل الفاظ کی تشریح کرتے ہیں ۔

اقوال سلف کو جمع کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔



فقہاء کے اقوال کی تحدید کرتے ہیں ۔

قرآن کے لفظ کا معنی متعین کرنے کیلئے اشعار عرب کو استشھاد کے طور پر پیش کرتے ہیں ۔



دوسری کتب سے اقتباسات بھی کافی مقدار میں لے کر آتے ہیں ۔

اکثر و بیشتر واقعات اور قصوں سے اجتناب کرتے ہیں البتہ جہاں واقعہ بہت ضروری ہو وہاں واقعہ بھی ذکر کر دیتے ہیں ۔

(تفسیر قرطبی اور امام قرطبی سے متعلق یہ مضمون احسان اللہ کیانی کا لکھا ہوا ہے۔)



COMMENTS

نام

Audio-mp3,2,biography-urdu,2,books-intro,6,current-affairs,2,hadeesurdu,8,islamic-wallpapers,5,mazameen,8,meaning-urdu,3,sawaljawab,56,tafseer-ehsani,10,wazifa-urdu,4,
rtl
item
Info in urdu: امام قرطبی اور تفسیر قرطبی کا تعارف
امام قرطبی اور تفسیر قرطبی کا تعارف
Info in urdu
https://www.ehsanullahkiyani.com/2023/03/blog-post_70.html
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/2023/03/blog-post_70.html
true
3608222135359615950
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content