--> About us

About us

احسان اللہ کیانی ڈاٹ کام پر خوش آمدید

میں نے دو سال پہلے یہ ویب سائٹ اس نیت سے بنائی تھی کہ یہاں مستند اسلامی مواد شیئر کیا کروں گا، یہاں سے لوگ کاپی کرکے اسے سوشل میڈیا پر یا اپنے دیگر مقاصد کیلئے استعمال کر لیا کریں گے۔

اس میدان میں اترا تو معلوم ہوا کہ یہ اتنا بھی سادہ کام نہیں ہے کہ مواد ڈالوں اور وہ خود ہی لوگوں تک پہنچ جائے گا بلکہ یہاں بہت سے اصول و ضوابط ہیں، جنھیں سمجھنا ضروری ہے، ورنہ آپ کی ویب سائٹ گوگل سرچ میں ہی نہیں آئی گی، اس لیے میں نے ان اصول و ضوابط کو سیکھنا شروع کر دیا ہے۔

یاد رکھیں کہ یہاں علم کی مضبوطی اور مہارت سے زیادہ یہ اہم ہے کہ کوئی بلاگنگ اور SEO یعنی سرچ انجن اوپٹی مائزیشن میں کتنا ماہر ہے، یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات خالص اسلامی موضوعات پر غیر مسلموں کی لکھی ہوئی تحریریں گوگل میں سب سے پہلے نمبر پر آتی ہیں، اس کو دیکھ کر بعض نادان دوست سمجھتے ہیں کہ اس موضوع پر مسلمانوں نے کچھ لکھا ہی نہیں ہے۔

میں نے جب یہ معاملات دیکھے تو خود ہی یہ سب چیزیں سیکھنے کا فیصلہ کیا، میں یہ سب کچھ سیکھ رہا ہوں، جلد آپ کو بھی سکھا دوں گا، اب میں آپ کو اپنے بارے میں بھی کچھ بتاتا ہوں تاکہ آپ جان سکیں کہ تحریر کے پیچھے کون شخص ہے۔

میں احسان اللہ کیانی ہوں، اسلام آباد کے ایک کونے میں چھوٹے سے گھر میں رہتا ہوں، تقریبا اٹھارہ سال عام سی زندگی گزاری اور پھر مدرسے میں داخل ہو گیا، وہاں سے عالم کورس مکمل کیا اور پھر زندگی دین کی خدمت میں گزارنے کا فیصلہ کر لیا، میرا ارادہ تھا کہ میں ساری زندگی کسی مدرسے میں معمولی سی تنخواہ پر پڑھا کر گزار دوں گا۔

لیکن مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ مدارس میں پڑھانے کیلئے سو فیصد مسلک کا وفادار ہونا ضروری ہوتا ہے، میں اس حوالے سے زیادہ وفادار نہیں تھا، میں تو سمجھتا تھا کہ اسلام سے وفاداری ہی اصل چیز ہے مگر یہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ اسلام سے وفاداری یہاں ثانوی حیثیت رکھتی ہے۔
پھر میں شروع سے ہی اتحاد امت کا خواہش مند تھا، میں مخالفین کو بھی تمیز اور ادب و احترام سے پکارنے کا قائل تھا، میں دیوبند اور اہل حدیث کو کافر نہیں سمجھتا تھا بلکہ میں تو شیعہ کو بھی علی الاطلاق کافر نہیں سمجھتا تھا، یہی وجہ ہے کہ  بریلوی مکتب فکر والوں کیلئے قابل قبول نہیں تھا۔

یہی وجہ ہے کہ جب میں مدرسے میں پڑھانے کیلئے گیا، تو میرے ہی سابقہ استاد صاحب نے ناظم صاحب سے کہا، اگر اسے تدریس کیلئے رکھا تو ہم سب مدرسہ چھوڑ جائیں گے، اس طرح مجھے مدرسے میں تدریس کی اجازت نہیں دی گئی۔

میں ایک دوسرے مدرسے میں گیا، تقریبا دو سال وہاں بڑی ایمان داری سے پڑھایا، خدا جانے دوسرے سال کے آخر میں انہیں کیا ہوا، انہوں نے کچھ ایسا کیا جو انتہائی غیر مناسب تھا، میں سمجھ گیا، اس کا کیا معنی ہے، میں نے خاموشی سے سمجھ لیا کہ اب میری یہاں جگہ نہیں ہے۔

اس کے بعد میں کسی دوسرے مدرسے میں جاتا لیکن میں ٹنا ٹن بریلوی نہیں تھا، اس لیے مجھے کسی دوسرے بریلوی مدرسے میں بھی  تدریس کی اجازت ملنے کے امکانات نہ کے برابر تھے، میں کسی دیوبندی مدرسے میں جانا چاہتا تھا لیکن وہاں بھی جب کوئی سنتا کہ یہ بریلوی مدرسے سے فارغ التحصیل ہے تو کوئی تدریس کی اجازت نہیں دیتا تھا۔

میں نے ایک مسجد میں امامت کی، میں نماز کے بعد بلند آواز سے کلمہ پڑھنے کو زیادہ اچھا نہیں سمجھتا، اس لیے میں نے انہیں اعلی حضرت بریلوی کا ایک فتوی دکھایا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جن نمازوں کے بعد سنتیں ہیں، افضل یہ ہے کہ ان کے بعد کلمہ پڑھا جائے اور اگر پیچھے کوئی نمازی ہو اور اس کی نماز میں تشویش ہو تو ایسے پڑھنا حرام ہے، یہ فتوی دکھا کر میں نے انہیں کہا کہ ہم فجر اور عصر کے بعد پڑھ لیا کریں گے، باقی نمازوں میں نہیں پڑھیں گے، کچھ عرصہ انہوں نے برداشت کیا لیکن پھر کسی نے اس پر ہنگامہ کھڑا کیا، جس کے بعد مجھے مجبورا مسجد چھوڑنی پڑی۔ 

اس کے بعد میں نے کوئی دوسری جاب کرنے کا فیصلہ کیا، مختلف دوستوں سے رابطے کیے، ایک پانی کی کمپنی میں جاب ملی، وہاں سپروائزر بنا چند دن سپروائزری کی لیکن طبیعت کی نرمی کی وجہ سے میں نے انہیں کہا، میں پلانٹ میں بوتلیں دھو لوں گا، سپروائزری نہیں کر سکتا۔

ایک سال وہاں ملازمت کی لیکن دل بہت پریشان رہتا تھا، ہر وقت جی چاہتا تھا کہ کوئی دینی کام کروں، کچھ پڑھو، کچھ پڑھاؤ، دین کا کام کرو، اسی مقصد کیلئے ایک اور مدرسے میں گیا، وہاں بھی کچھ اچھا معاملہ نہیں ہوا، بالآخر ایک دوسری جگہ جاب ملی اور کافی حد تک معاشی اعتبار سے نظام چلنے لگا۔

لیکن میں چاہتا ہوں، جو میرے ساتھ ہوا ہے، وہ کسی دوسرے کے ساتھ نہ ہو، اس مقصد کیلئے میں ان مسائل پر لکھوں گا، ان کو ختم کرنے کی کوشش کروں گا، امت کو قریب لانے کی کوشش کروں گا، اسی طرح کے بہت سی باتیں ہیں، جو میں کسی ادارے میں نہیں کر سکتا۔

اس لیے میں ہمیشہ سے کسی آزاد جگہ کی تلاش میں تھا، جہاں میں سچ بول سکوں، جہاں نہ مجھے کسی مسلک کی فکر ہو، نہ کسی سیٹھ اور معاون کا ڈر ہو۔

اس مقصد کیلئے میں نے جب راستے تلاش کرنے شروع کیے تو مجھے دو راستے نظر آئے، پہلا یوٹیوب اور دوسرا ویب سائٹ۔

میں نے آج سے تقریبا دو سے تین سال پہلے یوٹیوب پر کام شروع کیا تھا، کچھ بھی معلوم نہیں تھا، بہت کچھ سیکھا، تقریبا چار سو کے قریب وڈیوز بنائی پھر مجھے سمجھ آئی کہ میں یوٹیوب پر کامیاب نہیں ہوسکتا کیونکہ میری قوت گویائی ویسی نہیں جیسی وہاں پر درکار ہے، اس کے علاوہ بھی کچھ مسائل تھے، جنہیں اپنے یوٹیوب کے سفر کے نام سے لکھ دوں گا۔

یوٹیوب کے بعد میرے سامنے ویب سائٹ کا آپشن تھا، یہ میرے مزاج کے بھی موافق تھا، اس میں میرے لیے سہولت بھی تھی، اس لیے میں نے اب ویب سائٹ پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شروع میں تو یہاں صرف اسلامی موضوعات پر لکھنے کا ارادہ تھا لیکن جب انٹرنیٹ پر مواد دیکھا تو احساس ہوا کہ بہت سے ایسے موضوعات ہے، جن پر ایک عالم دین کو لکھنے کی ضرورت ہے، اس لیے میں نے اب خالص اسلامی موضوعات کے حوالے جدید ٹیکنالوجی، حالات حاضرہ اور دیگر چیزوں پر بھی لکھنا شروع کر دیا ہے۔
 
میرے پاس سینکڑوں تحریریں اب بھی لکھی پڑی ہیں، بس ان کی نوک پلک سنوارنی ہے، جلد انہیں آپ کے سامنے پیش کر دوں گا،امید ہے یہ ویب سائٹ مستقبل میں ایک آن لائن مدرسے والا کام کرے گی، اللہ کریم مجھے بہکنے، پھسلنے سے محفوظ رکھے۔


از

احسان اللہ کیانی


ہمارے سوشل میڈیا اکاونٹس کو جوائن کریں 

COMMENTS

نام

Audio-mp3,2,biography-urdu,14,books-intro,9,current-affairs,9,hadeesurdu,18,islamic-quotes-urdu,2,islamic-wallpapers,7,mazameen,25,meaning-urdu,4,my-diary,9,na-mukamal,12,sawaljawab,86,tafseer-ehsani,6,waqiat,4,wazifa-urdu,5,
rtl
static_page
Info in urdu: About us
About us
Info in urdu
https://www.ehsanullahkiyani.com/p/about-us.html
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/p/about-us.html
true
3608222135359615950
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content