بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ کی تفسیر کرتے ہوئے
ہم سب سے پہلے اس کی لغوی تشریع کریں گے ۔
حرف ب کی لغوی تشریح:
"ب " ایک حرف ہے اور عربی زبان میں بہت سے حروف ہیں ،جو الگ الگ معنی رکھتے ہیں ،جن کی الگ الگ خصوصیات ہیں اورجو الگ الگ طریقے سے عمل کرتے ہیں ،حرف ِ ب ان حروف میں سے ہے ،جن کو حروف جارہ کہتے ہیں،حروف جارہ وہ حروف ہوتے ہیں ،جو جر دینے والے ہوتے ہیں ،یہ ہمیشہ اسم سے پہلے آتے ہیں اور اپنے مابعد اسم کے آخری سرے پر زیر دیتے ہیں۔
جیسے کہ قرآن کریم میں ہے
الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ
اس آیت مبارکہ میں الغیب سے پہلے ب حرف جار آیا ہے ،اسی "ب" کی وجہ سے اس کے آخر میں زیر آئی ہے۔
ہم آپ کی آسانی کیلئے یہاں دو مثالیں مزید بھی قرآن کریم سے پیش کر دیتے ہیں ۔
أَنْبِئُونِي بِأَسْمَاءِ هَؤُلَاءِ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ
اس آیت مبارکہ میں اسماء سے پہلے " ب " حرف جار ہے ،اس وجہ سے اسماء کے آخر میں زیر آئی ہے ۔
وَلَا تَلْبِسُوا الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ
اس آیت مبارکہ میں الباطل سے پہلے " ب" حرف جار ہے ،اسی کی وجہ سے الباطل کے آخر میں زیر آئی ہے ۔
حرف ب کے معانی:
عربی زبان میں حروف کے بھی معانی ہوتے ہیں ، ب کے بھی بہت سے معانی ہیں ، ان معانی کا تعین موقع و محل کی مناسبت سے کیا جاتا ہے۔
چند مثالوں سے اسے سمجھنے کی کوشش کیجیے
آپ نے یہ مثال سن رکھی ہو گی
بیدک الخیر
ا س مثال کا ترجمہ یہ ہے
تیرے ہاتھ میں بھلائی ہے
یہاں حرف ب، حرف فی کے معنی میں استعمال ہوا ہے
اسی طرح حرف ب کی دوسری مثال دیکھیں
قرآن کریم میں ہے
وَإِذ فرقنا بكم الْبَحْر
اس مثال کا ترجمہ یہ ہے
اور جب ہم نے تمہارے لیے سمند ر كو پھاڑ دیا
اس مثال میں ب بمعنی ل ہے ۔
ب بمعنی ل کی ایک اور مثال یہ بھی ہے
قرآن کریم میں ہے
مَا خلقناهما إِلَّا بِالْحَقِّ
اسی طرح ب کی تیسری مثال دیکھیں
کتبت بالقلم
اس مثال کا ترجمہ یہ ہے
میں نے قلم کی مدد سے لکھا
یہاں ب استعانت کے معنی میں ہے
ب کی تیسری مثال دیکھیں
قرآن کریم میں ہے
والمستغفرين بالأسحار
اس مثال کا ترجمہ یہ ہے
اور سحری کے وقت مغفرت طلب کرنے والے
اس مثال میں ب عند کے معنی میں استعمال ہوئی ہے ۔
یہاں یہ بات بھی پیش نظر رہے کہ عربی زبان میں ب کی دو اقسام ہیں ،زائدہ اور غیر زائدہ، غیر زائدہ ب کے نحویوں کے نزدیک تیرہ معانی ہو سکتے ہیں ۔
حرف ب جن تیرہ معانی میں استعمال ہو سکتی ہے ،وہ درج ذیل ہیں
الصاق ،تعدیہ ،استعانت،تعلیل ،مصاحبت ،ظرفیت ،بدل ،مقابلہ ،مجاوزت ،استعلاء ،تبعیض ،قسم ،بمعنی الی۔
حرف ب کے تیرہ معانی کی تفصیل کیلئے اگلی اقساط ملاحظہ فرمائیں ۔
تفسیر احسانی قسط نمبر دو
مزید یہ بھی ملاحظہ فرمائیے
COMMENTS