--> تفسیر احسانی قسط نمبر چار

تفسیر احسانی قسط نمبر چار

تفسیر احسانی قسط نمبر چار

اس قسط میں حرف ب کے دو معانی بیان کیے گئے ہیں ۔استعانت اور تعلیل ۔

حرف ب اور استعانت کا معنی:

حرف ب کا تیسرا معنی استعانت ہے، استعانت مدد طلب کرنے کو کہتے ہیں ، جب حرف ب استعانت کے معنی میں استعمال ہوتی ہےتو اس وقت جس سے مدد طلب کی جائے حرف ب اس پر داخل ہوتی ہے اور اسے مجرور کر دیتی ہے ۔

جیسے
کتبتُ بالقلم
میں نے قلم کی مدد سے لکھا ۔

اس مثال کو یوں سمجھ لیں کہ فاعل نے اپنے مجرورقلم سے لکھنے کےلیے مدد مانگی ہے ۔

اس كی قرآن كریم سےملاحظہ فرمائیں

سورت البقرہ آیت نمبر بیالیس میں ہے
وَلا تَلْبِسُوا الْحَقَّ بِالْباطِلِ
ترجمہ:
حق کو باطل کی مدد سے خلط ملط نہ کرو ۔

کچھ علماء کرام کے نزدیک یہاں ب استعانت کیلئے ہے ،مذکورہ بالا ترجمہ بھی ب کو استعانت کیلئے سمجھ کر ہی کیا گیا ہے ۔

اگر حرف ب کو ملابست کیلئے مانا جائے تو ترجمہ اس طرح کیا جاسکتا ہے۔
حق کو باطل کے ساتھ گڈ مڈ نہ کرو۔
یا
حق کو باطل کے ساتھ نہ ملاؤ ۔

یہ بات یاد رہے کہ اس مقام پر زیادہ تراہل علم نے حرف ب کا معنی استعانت والا نہیں کیا ، ہم نے فقط آپ پر بات کو واضح کرنے کیلئے یہ مثال دی ہے، ہم بھی جمہور کے ساتھ ہیں۔ 

حرف ب اور سبب یا تعلیل کا معنی:

حرف ب تعلیل یا سبب کیلئے بھی استعمال ہوتی ہے ،اس وقت یہ سببِ فعل یا اس علت پر داخل ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ کام ہوا ہوتا ہے۔

اس کی مثال یہ ہے
مات بالجوع
ترجمہ:
وہ بھوک کی وجہ سے مر گیا ۔

یہاں مرنے کی وجہ یا سبب بھوک ہے ۔

اسکی دوسری مثال یہ ہے
عرفنا بفلان
ترجمہ:
ہم فلاں کی وجہ سے پہچانے گئے ۔

اب قرآن کریم سے اسکی چند مثالیں ملاحظہ فرمائیں:

سورت البقرہ آیت نمبر چوون میں ہے
وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهٖ یٰقَوْمِ اِنَّكُمْ ظَلَمْتُمْ اَنْفُسَكُمْ بِاتِّخَاذِكُمُ الْعِجْلَ
ترجمہ:
اور جب موسی (علیہ السلام ) نے اپنی قوم سے فرمایا
اے میری قوم !
بے شک تم نے بچھڑے کو (معبود )بنانے کی وجہ سے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے ۔

قرآن کریم سے اس کی دوسری مثال ملاحظہ فرمائیں:

سورۃ المائدہ آیت نمبر تیرہ میں ہے
فَبِمَا نَقْضِهِمْ مِّیْثَاقَهُمْ لَعَنّٰهُمْ وَ جَعَلْنَا قُلُوْبَهُمْ قٰسِیَةً
ترجمہ:
پس ان کی بدعہدی کی وجہ سے ہم نے ان پر لعنت فرمائی اور ان کے دلوں کو سخت بنا دیا ۔

قرآن کریم میں اس کی تیسری مثال یہ ہے

سورت عنکبوت آیت نمبر چالیس میں ہے
فَكُلًّا أَخَذْنَا بِذَنْبِهِ
ترجمہ:
(قارون ،فرعون اور ہامان ) پس ان میں سے ہر ایک کو ہم نے اس کے گناہ کی وجہ سے پکڑا ۔

اس سے اگلی قسط میں ہم ان شاء اللہ حرف ب کے مزید معنوں کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔
تفسیر احسانی کی تمام اقساط یہاں ملاحظہ فرمائیں۔
tafseer ehsani qist no 4

COMMENTS

نام

Audio-mp3,2,biography-urdu,2,books-intro,6,current-affairs,2,hadeesurdu,8,islamic-wallpapers,5,mazameen,8,meaning-urdu,3,sawaljawab,56,tafseer-ehsani,10,wazifa-urdu,4,
rtl
item
Info in urdu: تفسیر احسانی قسط نمبر چار
تفسیر احسانی قسط نمبر چار
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEh_4lOq5f73ox3u1eY4DRbcnl6GBseBGMxG2_F-G3PVy7scJBL3iSyVHenEB-CbtXpNq1fIT6ueLI3ApvTwuLbV3bpl8bo17NlEgmuFxlDT0S4xezuy0Jhymhub6ZWCZWRGuepAS_TuHAPkdubRXCF7wQUbyOhIVxCnAoVZS2tGkwofqyFQ4DqhUYeBzA/w320-h180/Tafseer%20ehsani%20qist%20no%204.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEh_4lOq5f73ox3u1eY4DRbcnl6GBseBGMxG2_F-G3PVy7scJBL3iSyVHenEB-CbtXpNq1fIT6ueLI3ApvTwuLbV3bpl8bo17NlEgmuFxlDT0S4xezuy0Jhymhub6ZWCZWRGuepAS_TuHAPkdubRXCF7wQUbyOhIVxCnAoVZS2tGkwofqyFQ4DqhUYeBzA/s72-w320-c-h180/Tafseer%20ehsani%20qist%20no%204.jpg
Info in urdu
https://www.ehsanullahkiyani.com/2023/01/tafseer-ehsani-qist-no-4.html
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/2023/01/tafseer-ehsani-qist-no-4.html
true
3608222135359615950
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content