عید کی نماز کا طریقہ
سوال:
۱۔عید کی نماز کی قضاء کیسے پڑھتے ہیں؟
جواب:
عید کی نماز کی قضاء نہیں ہوتی اگر رہ گئی تو قضاء نہیں ہو سکتی ۔
سوال:
۲۔عید کی نماز گھر پر پڑھ سکتے ہیں؟
جواب:
نہیں عید کی نماز گھر پر پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔
سوال:
۳۔کیا عورتوں کیلئے عید کی نماز پڑھنا ضروری ہے؟
جواب:
عورتوں کیلئے عید کی نماز پڑھنا ضروری نہیں ہے۔
سوال:
۴۔ عید کی نماز کی نیت کیسے کرتے ہیں ؟
جواب:
میں نیت کرتا ہوں نماز عید الفطر یا عید الاضحی کی، ساتھ چھ زائد تکبیرات کے، خاص اللہ تعالی کیلئے، منہ میرا خانہ کعبہ شریف کی طرف ، پیچھے اس امام کے اللہ اکبر
سوال:
۵۔ عید کی نماز میں نیت کے بعد کیا پڑھتے ہیں؟
جواب:
نیت کے بعد تکبیر کہہ کر ہاتھ ناف کے نیچے باندھ لیتے ہیں اور ثناء پڑھتے ہیں
سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ
سوال:
۶۔ عید کی نمازمیں ثناء کے بعد کیا پڑھتے ہیں ؟
جواب:
عید کی نماز میں ثناء کے بعد تین زائد تکبیریں ہوتی ہیں۔
سوال:
۷۔ ثناء کے بعد جو تکبیریں ہوتی ہیں، ان میں سے کونسی پر ہاتھ باندھتے ہیں ؟
جواب:
پہلی دو تکبیروں میں ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑ دیتے ہیں اور تیسری تکبیر پر ہاتھ اٹھا کر ناف کے نیچے باندھ لیتے ہیں۔
سوال:
۸۔پہلی رکعت کی تین زائد تکبیرات کے بعد کیا ہوتا ہے؟
جواب:
ان کے بعد امام صاحب اونچی آواز میں قرات کرتے ہیں اور قراءت کے بعد رکوع اور سجدہ ہوتا ہے اور پہلی رکعت مکمل ہو جاتی ہے۔
سوال :
۹۔عید کی نماز کی پہلی رکعت میں تو تکبیریں ثناء کے بعدہوتی ، دوسری رکعت میں تین زائد تکبیریں کب ہوتی ہے؟
جواب:
عید کی نماز کی دوسری رکعت میں تین زائد تکبیریں قرآت کے بعد اور رکوع سے پہلے ہوتی ہیں۔
سوال:
۱۰۔ عید کی نماز کی دوسری رکعت میں امام صاحب کب قرات کرتے ہیں؟
جواب:
دوسری رکعت کے شروع میں ہی امام صاحب قرات کرتے ہیں اور اس کے بعدرکوع سے پہلے تین زائد تکبیرات ہوتی ہیں، جن تینوں تکبیروں میں ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑ دیے جاتے ہیں اور پھر ہاتھ اٹھائے بغیر چوتھی تکبیر کہہ کر رکوع میں چلے جاتے ہیں اور پھر دیگر نمازوں کی طرح دو سجدوں کے بعد التحیات، درود اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دیتے ہیں۔
پھرنماز مکمل کرنے کے بعد امام صاحب دو خطبے دیتے ہیں۔
نوٹ:
اگر کوئی بات سمجھ نہ آئی ہو تو کمنٹ میں پوچھ سکتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیے:
COMMENTS