ازواج مطہرات کی تعداد، ترتیب، قبائل، کنواری، بیوہ، پہلی اور آخری بیوی
اس پوسٹ میں حضرت محمد کی بیویوں سے متعلق اہم معلومات کو شامل کیا گیا ہے، اس صفحے پر آپ کو درج ذیل سوالوں کے جوابات ملیں گے۔
1۔حضرت محمد ﷺ نے کتنی خواتین سے نکاح کیا ؟
2۔آپﷺ کی سب سے پہلی بیوی کون تھی اور سب سے آخری بیوی کون تھی؟
3۔کون کونسی بیویاں آپ کی حیات مبارکہ میں ہی وفات پاگئیں تھیں؟
4۔حضرت محمد ﷺ کی کتنی بیویاں قریش سے تھیں اور کتنی باقی قبائل سے تھیں ؟
5۔حضور ﷺ کی بیویوں کی ترتیب کیا ہے؟
6۔حضور ﷺ کی کتنی بیویاں کنواری تھیں ؟
سوال :
حضرت محمد ﷺ نے کتنی خواتین سے نکاح کیا ؟
جواب:
اس میں اختلاف ہے ، چند مختلف اقوال ہیں،بعض حضرات نے تعداد پندرہ ذکر کی ہے، بعض نے تیرہ اور دیگر نے گیارہ ۔
اختلاف کا سبب
میرے خیال سے اس تعداد میں اختلاف کاسبب باندیاں ہیں ،جن لوگوں نے باندیوں کو شامل نہیں کیا ، انہوں نے تعداد گیارہ بیان فرمائی اور جن لوگوں نے باندیوں کو شامل کیا، انہوں نے تعداد کو تیرہ اور پندرہ وغیرہ ذکر کیا ۔
تیرہ اور پندرہ وغیرہ ذکر کرنے کا سبب یہ ہے کہ باندیوں کی تعداد میں بھی مختلف اقوال ہیں، کچھ کے نزدیک باندیاں دو تھیں اور کچھ کے نزدیک چار ۔
سوال:
ہمیں کیا عدد بیان کرنا چاہیے اور کس رائے کو اختیار کرنا چاہیے ؟
جواب:
ہمیں جمہور کی رائے کے ساتھ چلنا چاہیے ۔
سوال:
جمہور کی رائے کیا ہے؟
جواب:
جمہور کی رائے کے مطابق امہات المومنین کی تعداد گیارہ ہے۔
مواہب اللدنیہ میں ہے:
واختلف فى عدة أزواجه- صلى الله عليه وسلم وترتيبهن۔۔۔والمتفق عليه: أنهن إحدى عشرة امرأة
سوال :
آپ ﷺ کی سب سے پہلی بیوی کون سی تھی اور آخری بیوی کون سی تھی؟
جواب:
آپ ﷺ کی پہلی بیوی حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا تھیں اور آخری بیوی میمونہ بنت حارث تھیں ۔
سوال:
کون کونسی بیویاں آپ کی حیات مبارکہ میں ہی وفات پاگئیں تھیں؟
جواب:
حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا اور حضرت زینب بنت خذیمہ رضی اللہ عنہا آپ ﷺ کی زندگی میں ہی وفات پا گئی تھیں ۔
مواہب اللدنیہ میں ہے:
ومات عنده- صلى الله عليه وسلم منهن اثنتان: خديجة وزينب أم المساكين
سوال:
حضرت محمد ﷺ کی کتنی بیویاں قریش سے تھیں اور کتنی باقی قبائل سے تھیں ؟
جواب:
آپ ﷺ کی چھ بیویاں قریش سے تھیں۔
1۔حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا
2۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا
3۔حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا
4۔حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا
5۔حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا
6۔حضرت سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا
غیر قریشی عربی بیویاں
1۔حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا
2۔حضرت میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا
3۔حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا
4۔حضرت جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا
غیر عربی بیوی
آپ ﷺ کی ایک بیوی بنی اسرائیل سے بھی تھی۔
1۔حضرت صفیہ بنت حیی
ان کا تعلق بنی نضیر سے تھا ۔
(مواہب لدنیہ )
سوال:
حضور ﷺ کی بیویوں کی ترتیب کیا ہے؟
جواب:
۱) ام المؤمنین حضرت خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا
(۲) ام المؤمنین حضرت سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا
(۳) ام المؤمنین حضرت عائشہ بنت ابی بکر الصدیق رضی اللہ عنہا
(۴) ام المؤمنین حضرت حفصہ بنت عمر الفاروق رضی اللہ عنہا
(۵) ام المؤمنین حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا
(۶)ام المؤمنین حضرت ام سلمہ بنت ابی امیہ رضی اللہ عنہا
(۷) ام المؤمنین حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا
(۸) ام المؤمنین حضرت جویریہ بنت حارث بن ضرار رضی اللہ عنہا
(۹) ام المؤمنین حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان رضی اللہ عنہا
(۱۰) ام المؤمنین حضرت صفیہ بنت حیی بن اخطب رضی اللہ عنہا
(۱۱) ام المؤمنین حضرت میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا۔
سوال:
حضورﷺ کی کتنی بیویاں کنواری تھیں ؟
جواب:
صرف حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کنواری تھی۔ حضرت عائشہ کی شادی کے وقت عمر کے متعلق تفصیلات اس وڈیو میں جانیے۔
Tags:
how many wives of prophet muhammad,
who are the 12 wives of prophet muhammad,
11 wives of prophet muhammad,
age of wives of prophet muhammad,
wives of prophet muhammad in urdu,
wives of prophet muhammad ages,
how many wives of prophet muhammad and their names,
wife of prophet muhammad aisha,
last wife of prophet muhammad age,
who are the wives of prophet muhammad,
wives of prophet muhammad in order,
all wives of prophet muhammad,
all 11 wives of prophet muhammad,
who are the 14 wives of prophet muhammad,
who are the 12 wives of prophet muhammad in order,
who are the 11 wives of prophet muhammad in order,
wives of prophet muhammad saw,
how many wives of prophet muhammad saw,
which wife of prophet muhammad died last,
eleven wives of prophet muhammad,
how much wife of prophet muhammad,
how many wives did prophet muhammad,
COMMENTS