--> بیس رکعت تراویح تمام شکوک کا ازالہ

بیس رکعت تراویح تمام شکوک کا ازالہ

سوال:

تراویح پڑھنا سنت ہے یا نہیں ؟

تراویح آٹھ رکعت ہے یا بیس رکعت ہے ؟

تہجد اور تراویح میں کچھ فرق ہے یا نہیں ؟

برائے مہربانی کوشش کریں

صرف قرآ ن و حدیث سے ہی جواب دیں۔


جواب :

تراویح کی نماز پڑھنا سنت ہے


جیسا کہ حدیث شریف میں ہے

سننت لکم قیامہ

میں نے رمضان کا قیام تمہارے لیے سنت کر دیا ہے ۔

(یہ حدیث شریف سنن ابن ماجہ اور امام بیہقی کی شعب الایمان میں ہے)


نبی کریم ﷺ نے اسے سنت قرار دیا اور صحابہ کرام بھی  اسے سنت ہی سمجھتے تھے ،اس لیے فقہاء کرام  نے  اپنی کتب میں  تراویح کو سنت موکدہ  لکھا ہے ۔


اب ہم یہ بتاتے ہیں کہ

 کتنی رکعت تراویح پڑھنا سنت ہے؟

علامہ ابن حجر عسقلانی ایک بہت بڑے محدث گزرے ہیں ، جنہوں نے صحیح بخاری کی ایک شرح بھی لکھی ہے ،جس کا نام فتح الباری ہے ،یہ شرح بخاری شریف کی بہترین شروحات میں سے ایک ہے ۔


حضور نے لوگوں کو بیس رکعت تراویح پڑھائی تھی :

یہی محدث اپنی کتاب تلخیص الحبیر میں تراویح کی جماعت کا بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں :

انہ صلی بالناس عشرین رکعۃ لیلتین

نبی کریم ﷺ نے لوگوں کو دو دن (جماعت کے ساتھ ) بیس رکعت تراویح پڑھائی تھی

اس روایت سے معلوم ہوا کہ  نبی کریم ﷺ نے بیس رکعت تراویح کی جماعت کروائی تھی ۔


صحیح بخاری کی شرح فتح الباری میں اس حوالے سے یہ بھی لکھا ہے  کہ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی  وتر کے علاوہ بیس رکعت تراویح  پڑھتے تھے


اس روایت کے اصل لفظ یہ ہیں :

ان النبی کان یصلی فی رمضان عشرین رکعۃ سوی الوتر

نبی کریمﷺ رمضان میں وتر کے سوا بیس رکعت (تراویح) پڑھتے تھے ۔

(فتح الباری ،میزان الاعتدال ،تھذیب الکمال ،مصنف ابن ابی شیبہ)


اس روایت سے معلوم ہوا کہ حضور جماعت کے بغیر جب تراویح پڑھا کرتے تھے تو بھی بیس رکعت ہی پڑھتے تھے ۔


صحابہ کرام کتنی رکعت تراویح پڑھتے تھے ؟

اب ہم آپ کے سامنے وہ روایات پیش کریں گے ،جن سے آپ کو معلوم ہوگا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اپنے اپنے ادوار میں کتنی کتنی رکعات پڑھا کرتے تھے ۔


حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی دور میں تراویح:

سب سے پہلے ہم حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور کا ذکر کرتے ہیں۔

اس حوالے حدیث شریف میں آتا ہے :

کان الناس یقومون فی زمان عمر بن الخطاب فی رمضان بثلاث وعشرین رکعۃ

لوگ فاروق اعظم حضرت عمر بن خطاب  کے دور میں بیس رکعت تراویح اور تین رکعت وتر پڑھتے تھے

(ترمذی ،فتح الباری ،شعب الایمان ،موطا امام مالک ،التمھید ،نیل الاوطار)


اس روایت سے معلوم ہوا کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے زمانے میں لوگ بیس رکعت تراویح ہی پڑھتے تھے


تراویح کی رکعات حضرت علی رضی اللہ عنہ کے دور میں:

اس کے بعد ہم حضرت علی رضی اللہ عنہ کی تراویح کا ذکر کرتے ہیں ،حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے :

انہ کان یومھم فی شھر رمضان بعشرین رکعۃ ویوتربثلاث

حضرت علی المرتضی بیس رکعت تراویح پڑھاتے تھے

(مصنف ابن ابی شیبہ ،سنن الکبری )


اب تک کی ذکر کردہ روایات سے ثابت ہوا کہ نبی کریم ﷺ کے دور سے لے کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے دور مبارک تک بیس رکعت تراویح پڑھی جاتیں تھیں ۔


امام شافعی کے دور میں بیس تراویح پڑھی جاتی تھی:

اب ہم اس کے بعد کے دور کے متعلق بیان کرتے ہیں کہ صحابہ کے دور کے بعد کتنی رکعت تراویح مکہ مکرمہ میں پڑھی جاتی تھی.


اس حوالے سے امام شافعی اہل علم کا معمول بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں :

ھکذا ادرکت ببلدنا بمکۃ یصلون عشرین رکعۃ

میں  نے مکہ میں اہل علم کو بیس رکعت تراویح پڑھتے ہی پایا ہے ۔

(یہ روایت سنن ترمذی میں ہے)


اس روایت سے معلوم ہوا کہ دور صحابہ کے بعد بھی اہل مکہ بیس رکعت تراویح  ہی پڑھا کرتے تھے ۔


تراویح کی رکعتوں کی تعداد صحیح بخاری سے:

یہاں ہم صحیح بخاری کی اس روایت پر تبصرہ بھی کریں ،جس سے بعض لوگوں کو یہ مغالطہ ہو گیا ہے کہ اس سے آٹھ رکعت تراویح مراد ہے ۔


اگر وہ لوگ اس کی شرح پڑھ لیتے تو ان کا یہ مغالطہ دور ہوجاتا ،اس کی شرح میں علامہ ابن حجر عسقلانی اور شاہ عبد العزیز محدث دہلوی نے لکھا ہے کہ اس سے مراد تہجد کی نماز ہے ۔


تراویح اور تھجد کی نماز میں فرق 

کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ تراویح اور تھجد میں کوئی فرق نہیں ہے حالانکہ یہ بات درست نہیں ہے کیونکہ نماز تراویح وتھجد میں فرق  ہوتا ہے۔


تھجد کی نماز کسے کہتے ہیں؟ 

 تھجد اس نماز کو کہتے ہیں جو سونے کے بعد پڑھی جائے۔


حدیث شریف میں ہے:

انما التھجد الصلوۃ بعد رقدۃ

تھجد وہ نماز ہے جو سونے کے بعد بیدار ہو کر پڑھی جائے

یہ روایت امام طبرانی کی کتاب المعجم الکبیر میں ہے


رسول اللہ ﷺ تھجد کیلئے کب بیدار ہوتے تھے ؟

تراویح اور تھجد کی نماز ایک ہی ہے، ہم اس شک کو زائل کرنے کیلئے یہ کہیں گے کہ اگر یہ دیکھ لیا جائے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھجد کیلئے کس وقت اٹھا کرتے تھے تو اس سے بھی یہ بات بالکل واضح ہو جائے گی کہ تجھد اور تراویح کی نماز الگ ہے،حدیث شریف میں ہے:


 صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے:

کان یقوم اذا سمع الصارخ

آپ تھجد کے لیے اس وقت بیدار ہوتے  تھے جب مرغ اذان دیتا ہے۔

(بخاری ،مسلم )


جبکہ تراویح تو عشاء کی نماز کے ساتھ ہی پڑھ لی جاتی ہے، لہذا ثابت ہوا تراویح الگ نماز ہے اور تھجد الگ نماز ہے۔


خلاصہ:

اس سارے مضمون کا خلاصہ یہ ہے، تراویح کی نماز سنت ہے، اسے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سنت قرار دیا، اس کی رکعت بیس ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی بیس تراویح ہی پڑھائی تھی، خود بھی بیس رکعت پڑھتے تھے، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں بھی تراویح بیس رکعت ہی پڑھائی جاتی تھی، حضرت علی رضی اللہ عنہ کے دور میں بھی تراویح کی رکعات بیس ہی تھی، امام شافعی نے فرمایا کہ میرے زمانے میں بھی مکہ میں لوگ بیس رکعت تراویح ہی پڑھتے تھے، صحیح بخاری کی روایت سے بعض لوگوں کو مغالطہ ہوتا ہے کہ تراویح کی رکعت آٹھ ہیں، اس کی شرح میں ابن حجر عسقلانی اور شاہ عبد العزیز محدث دہلوی نے یہ لکھا ہے کہ اس حدیث سے تھجد کی نماز مراد ہے، بعض لوگ یہ کہتے ہیں تراویح اور تھجد ایک ہی نماز ہے، ان کا یہ کہنا درست نہیں کیونکہ تجھد اس نماز کو کہتے ہیں جو سونے کے بعد پڑھی جائے جبکہ تراویح تمام لوگ عشاء کے ساتھ ہی پڑھ لیتے ہیں، اسی طرح حدیث میں یہ بھی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھجد کیلئے اس وقت اٹھتے تھے جب مرغ اذان دے رہے ہوتے تھے۔


از

احسان اللہ کیانی

مزید یہ بھی پڑھیے:

نماز کے مسائل 

خواتین گھر پر کیسے اعتکاف کر سکتی ہیں

قربانی کے مسائل


COMMENTS

نام

Audio-mp3,2,biography-urdu,2,books-intro,6,current-affairs,2,hadeesurdu,8,islamic-wallpapers,5,mazameen,8,meaning-urdu,3,sawaljawab,56,tafseer-ehsani,10,wazifa-urdu,4,
rtl
item
Info in urdu: بیس رکعت تراویح تمام شکوک کا ازالہ
بیس رکعت تراویح تمام شکوک کا ازالہ
Info in urdu
https://www.ehsanullahkiyani.com/2020/10/blog-post_16.html
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/2020/10/blog-post_16.html
true
3608222135359615950
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content