--> قربانی کے مسائل

قربانی کے مسائل

اس صفحے پر آپ کو درج ذیل سوالوں کے جوابات ملیں گے۔ 

  • قربانی کا ثواب کتنا ہے؟
  • قربانی کی دعا کیا ہے؟
  • قربانی کا جانور ذبح کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
  • قربانی کے گوشت کو تقسیم کیسے کرتے ہیں؟
  • قربانی کا گوشت کتنے دن تک استعمال کر سکتے ہیں؟
  • قربانی کے جانور کی عمر کتنی ہونی چاہیے؟
  • قربانی سنت ہے یا واجب ؟
  • قربانی واجب ہونے کی شرائط کیا ہیں؟
  • قربانی اور زکوۃ کے نصاب میں کیا فرق ہے؟
  • کیا خصی جانور کی قربانی جائز ہے؟
  • کیا اندھے جانور کی قربانی جائز ہے؟
  • کیا قربانی کے جانور میں عقیقے کا حصہ ملایا جاسکتا ہے؟
  • کیا گائے اور اونٹ میں سات سے کم حصے ملائے جا سکتے ہیں؟
  • اونٹ کی قربانی کے وقت اسے کتنی جگہ سے ذبح کیا جاتا ہے؟
  • کیا قربانی کے بجائے غریب کی مدد کرنا زیادہ ثواب کا کام ہے؟
  • قربانی کا فلسفہ اور اسکی حکمت کیا ہے؟
  • قربانی کا وقت کب سے کب تک ہوتا ہے؟
  • کیا ہرن کی قربانی جائز ہے؟
  • اس طرح اور بھی بہت سے سوالوں کے جوابات مل جائیں گے۔



 

سوال :

قربانی کرنے والے کو کتنا ثواب ملتا ہے ؟

 

جواب :

نبی کریم ﷺ نے فرمایا

قربانی کرنے والے کو جانور کے ہر ایک بال کےبدلے

ایک نیکی ملتی ہے

 

دوسری حدیث میں ہے

 

قربانی کے جانور کے خون کا پہلا

قطرہ گرنے سے پہلے قربانی کرنے والے انسان کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔

 



سوال:

قربانی کے بعد کی دعا کیا ہے ؟


جواب :

قربانی کے بعد کی دعا یہ ہے اے اللہ اس قربانی کو مجھ سے اسی طرح قبول فرما جیسے تو

 نے اپنے حبیب محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اپنے خلیل ابراہیم علیہ السلام سے 

قبول فرمائی تھی ۔

قربانی کی دعا کے عربی الفاظ یہ ہیں:


سوال:

قربانی کا جانور ذبح کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

جواب :

قربانی کا جانور ذبح کرنے کا طریقہ ہے کہ جانور کو قبلہ رخ لٹایا جائے اور اس

 کے بعد تیز دھار چھری سے اسے ذبح اس طرح کیا جائے کہ چھر اس کے حلق

 اور لبہ کے درمیان ہو، ذبح کرتے وقت بسم اللہ و اللہ اکبر کہتے رہنا چاہیے۔ 

 






جب قربانی کا جانور قبلہ رخ ہو تو یہ دعا پڑھنی چاہیے 


سوال:

قربانی کے گوشت کو کیسے تقسیم کرتے ہیں؟

جواب:

قربانی کے گوشت کو تقسیم کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس کے تین حصے کیے جائیں، ایک حصہ غریبوں کیلئے، دوسرا حصہ رشتہ داروں کیلئے اور تیسرا حصہ اپنے لیے ۔


سوال:

قربانی کا گوشت کتنے عرصے تک استعمال کر سکتے ہیں؟

جواب:

قربانی کا گوشت جب تک چاہیں استعمال کر سکتے ہیں، ابتداء اسلام میں ایک مرتبہ حضور نے فرمایا تھا کہ تین دن سے زیادہ استعمال نہ کیا جائے، اگلے سال صحابہ نے پوچھا کیا اس سال بھی تین دن سے زیادہ استعمال نہ کریں تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، نہیں پچھلے سال تمہارے بھائی مشکل میں تھے، اس لیے یہ حکم دیا تھا۔ 



سوال:

قربانی سنت ہے یا واجب؟

جواب:

قربانی فقط سنت نہیں ہے بلکہ واجب ہے۔

 

 

سوال:

قربانی واجب ہونے کی شرائط کیا ہیں؟

جواب:

قربانی ہر اس مسلمان پر واجب ہوتی ہے، جو بالغ ہو، مقیم ہو یعنی دور دراز کے سفر پر نہ ہو اور اس کے پاس باؤن تولہ چاندی یا اس کی قیمت کے برابر مال ہو، اس مال کیلئے یہ شرط ہے کہ اس کی حاجات اصلیہ یعنی انتہائی ضروری چیزوں سے زائد ہو۔

چاہے یہ مال نقد رقم کی صورت میں ہو یا پھر زیورات کی صورت میں ہو، یا تجارتی مال ہو، یا کوئی پلاٹ ہو۔ 

ہر صورت میں قربانی واجب ہوگی ۔



سوال:

قربانی اور زکوۃ کے نصاب میں فرق کیا ہے؟
جواب:

قربانی اور زکوۃ کے نصاب میں فرق یہ ہے کہ زکوۃ کیلئے مال پر سال گزرنا لازم ہوتا ہے جبکہ قربانی کے نصاب میں مال پر سال گزرنا لازم نہیں ہے۔

 قربانی اور زکوۃ کے نصاب میں دوسرا فرق یہ ہے کہ قربانی کے نصاب میں ضرورت سے زائد سامان کو بھی شمار کیا جاتا ہے جبکہ زکوۃ میں ضروت سے زائد سامان کو شمار نہیں کیا جاتا

مثلا 

 اگر کسی کے پاس ضرورت سے زائد اتنا سامان ہو جس کی مالیت ساڑھے باؤن تولے چاندی کے برابر ہو تو اس پر قربانی واجب ہوگی لیکن اس مال پر زکوۃ واجب نہیں ہوگی۔ 


 

سوال:

کیا گائے  یا اونٹ کی قربانی میں

سات سے کم لوگ شرکت کر سکتے ہیں ؟

 

جواب :

جی ہاں

شرکت کر سکتے ہیں

بشرطیکہ کسی کا شریک کا حصہ ساتویں حصہ سے کم نہ ہو

 

مثال کے طور پر

اگر اکیس ہزار کا جانور ہے

تو اس کا ساتویں حصہ تین ہزار روپے بنتا ہے

 

اگر  دو لاکھ دس ہزار کا جانور ہے

تو اس کا ساتویں حصہ تیس  ہزارروپے  بنتا ہے 

 



سوال:

کیا قربانی کرنا ضروری ہے ؟

 

 

 

جواب :

جی ہاں

صاحب استطاعت  کیلئے قربانی کرنا ضروری ہے

 

دلیل:

کیونکہ

ہجرت مدینہ کے بعد نبی کریم ﷺ

ہر سال قربانی کیا کرتے تھے

 

اصول:

جس پر آپ دوام فرمائیں

وہ کام واجب ہوتا ہے 


 

سوال :

کیا بھینس کی قربانی جائز ہے ؟

 

جواب :

جی ہاں

بالکل جائز ہے

 


سوال :

گائے ،بکری اور اونٹ کی عمر کتنی ہونی چاہیے ؟

 

جواب :

بکرے اور بکری کی عمر کم از کم ایک سال

گائے اور بھینس کی عمر کم از کم دو سال

اونٹ کی عمر کم از کم پانچ سال

جبکہ

چھ ماہ کا دنبہ اگر ایک سال والے  جیسا صحت مند

ہو تو اسکی بھی قربانی جائز ہے

 

 


سوال :

کیا قربانی کے جانور کا دودھ بیچنا جائز ہے ؟


جواب :

قربانی کے جانور کا دودھ دوہنا ہی مناسب نہیں ہے

اگر کسی نے دودھ دوہ کر بیچ دیا

تو اتنی رقم صدقہ کرنا واجب ہے ۔


سوال :

کیا ہرن کی قربانی جائز ہے ؟


جواب :

ہر ن کی قربانی جائز نہیں ہے

کیونکہ

قربانی پالتو جانوروں کی ہوتی ہے

جو جانور قدرتی طور پر پالتو نہیں ہیں

انکی قربانی جائز نہیں ہے

 


سوال:

قربانی کا وقت کب سے کب تک ہے ؟

 

 

جواب :

قربانی کا وقت دسویں تاریخ سے لے کر

بارہویں کی شام تک ہے

 

 


سوال :

اگر دو لوگ جانور پر باری باری چھری چلائیں

تو کیا دونوں کیلئے تکبیر پڑھنا ضروری ہے ؟

 

 

جواب :

جی ہاں

دونوں کیلئے تکبیر پڑھنا ضروری ہے

 


سوال :

قربانی کے جانور میں عقیقہ کی نیت سے بھی

حصہ ڈالا جا سکتا ہے ؟

 

 

جواب :

جی ہاں

عقیقہ کی نیت سے بھی حصہ شامل کیا جا سکتا ہے

 


 

سوال :

اونٹ کو کتنی جگہ سے ذبح کرنا چاہیے ؟

 

جواب :

اونٹ کو ایک ہی جگہ سے ذبح کرنا چاہیے

بلکہ

اسے نحر کرنا سنت ہے

 

نحر سے مراد یہ ہے

کہ ایک نیزہ یا خنجر وغیرہ اس کے گردن  میں گھونپ دیا جائے

 


 سوال :

کیا اندھے جانور کی قربانی جائز ہے ؟


جواب :

بالکل اندھے جانور کی قربانی جائز نہیں ہے

 


سوال :

کیا خصی جانور کی قربانی جائز ہے ؟


جواب :

جی ہاں

بالکل جائز ہے

نبی کریم علیہ السلام نے خود خصی جانور کو ذبح فرمایا تھا

 


سوال :

اگر قربانی کے جانور کو ذبح کے وقت گراتے ہوئے

کوئی عیب پیدا ہوجائے

تو کیا قربانی ہو جائے گی ؟

 

جواب :

جی ہاں

قربانی ہو جائے گی

اس وقت عیب کا اعتبار نہیں کیا جائے گا

 

 


سوال :

اگر کوئی صاحب استطاعت شخص قربانی کے ایام میں

قربانی کے بجائے کسی غریب کی مدد کر دیتا ہے

تو کیا اسے زیادہ ثواب ملے گا ؟

 

 

جواب :

اسے زیادہ ثواب نہیں ملے گا

کیونکہ

حدیث مبارکہ میں ہے

قربانی کے ایام میں قربانی سے افضل کوئی کام نہیں ہے

 


سوال:

قربانی کا فلسفہ اور اس کی حکمت کیا ہے؟

جواب:

قربانی کا فلسفہ اور حکمت یہ ہے کہ ہم اللہ کی بارگاہ میں ایک جان قربان کرکے

یہ دکھائیں کہ یا اللہ! اگر مجھے بھی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرح اپنے بیٹا 

قربان کرنا پڑتا تو میں کر دیتا لیکن کیونکہ آپ نے ہمیں گنجائش دی ہے اس لیے

 میں ایک زندہ جان آپ کے نام پر قربان کر رہا ہوں۔ 

یاد رہے کہ 

قربانی کا ایک بہت بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے غریب لوگوں تک گوشت

 پہنچ جاتا ہے لیکن ہر گز یہ اس کا مقصد اصلی نہیں ہے کیونکہ اس مقصد کیلئے

 تو شریعت یہ زکوۃ فرض کی ہے اور صدقہ اور خیرات کی ترغیب دلائی ہے۔

از

احسان اللہ کیانی


نوٹ:

اگر کوئی سوال رہ گیا ہو تو آپ کمنٹ میں لکھیے ہم اسے بھی اپنے اس مضمون میں شامل کر لیں گے۔ 

مزید یہ بھی پڑھیے:

نماز کے مسائل 

زیر ناف بالوں کے مسائل 

COMMENTS

نام

Audio-mp3,2,biography-urdu,2,books-intro,6,current-affairs,2,hadeesurdu,8,islamic-wallpapers,5,mazameen,8,meaning-urdu,3,sawaljawab,56,tafseer-ehsani,10,wazifa-urdu,4,
rtl
item
Info in urdu: قربانی کے مسائل
قربانی کے مسائل
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiDbfQskSx0p8_u2QlzfHLjPDFhp3u3OjCtgd_NciTKAIAoCYYtcBt51ZySKhVOOA2zT4LaTQIb89leQW1Tl1SkT0RAa_f1WY-1YkQ4ULZX4lx21vK-imnFukg7qHj6ZeEa5URi4YjDpQUCX36C1M8knBptBgzRkt5t6GUDvEMNX1BiM71suyXLN9y-MQ/w400-h225/Questions%20and%20answers%20about%20qurbani.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiDbfQskSx0p8_u2QlzfHLjPDFhp3u3OjCtgd_NciTKAIAoCYYtcBt51ZySKhVOOA2zT4LaTQIb89leQW1Tl1SkT0RAa_f1WY-1YkQ4ULZX4lx21vK-imnFukg7qHj6ZeEa5URi4YjDpQUCX36C1M8knBptBgzRkt5t6GUDvEMNX1BiM71suyXLN9y-MQ/s72-w400-c-h225/Questions%20and%20answers%20about%20qurbani.jpg
Info in urdu
https://www.ehsanullahkiyani.com/2022/06/qurbani-k-tamam-zarori-masail-in-urdu.html
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/2022/06/qurbani-k-tamam-zarori-masail-in-urdu.html
true
3608222135359615950
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content