--> زیر ناف بالوں سے متعلق بارہ اہم سوالات

زیر ناف بالوں سے متعلق بارہ اہم سوالات

زیر ناف بال کا معنی

زیر ناف بال سے مراد وہ بال ہیں جو ناف کے نیچے اگتے ہیں۔

زیر ناف بال کاٹنے کے فوائد

زیر ناف بال کاٹنے کے بہت سے فوائد ہیں،اس مقام پر پسینہ اور گندگی جمع نہیں ہوپاتی،اس لیے آپ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

زیر ناف بال کاٹنے کا سنت طریقہ

مرد کیلئے سنت یہ ہے کہ زیر ناف بالوں کو بلیڈ سے صاف کرے اور عورت کیلئے سنت یہ ہے کہ وہ بالوں کو اکھیڑےالبتہ ان کیلئے کسی کریم یا پاؤڈروغیرہ سے صاف کرنا بھی جائز ہے، اسی طرح عورت استرے سے بھی بال صاف کر سکتی ہے اور مرد کریم یا پاؤڈر وغیرہ سے بھی بال صاف کر سکتا ہے۔

زیر ناف بال کاٹنے کے بعد غسل

زیر ناف بال کاٹنے کے بعد غسل کر نا لازم اور ضروری نہیں ہوتا،اس لیے اگر کوئی زیر ناف بال کاٹنے کے بعد غسل نہیں کرتا تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔

زیر ناف بال کاٹنے کی مدت

زیر ناف بالوں کو ہر جمعے ہی صاف کر دینا چاہیے، اگر ہر جمعے ممکن نہ ہو تو آپ پندرہ دن بعد بھی صاف کر سکتے ہیں، لیکن آپ چالیس دن سے زیادہ نہیں چھوڑ سکتے ورنہ آپ گناہ گار ہوں گے، حدیث شریف میں زیادہ سے زیادہ مدت چالیس دن کو ہی قرار دیا گیا ہے۔

زیر ناف بال کی حد

زیر ناف بال کاٹنے کی حد یہ ہے کہ آپ ناف کے نیچے سے شروع کریں ، شرم گاہ اور خصتین کے ارد گرد کے بال کاٹ دیں، رانوں کے بھی کچھ بال کاٹ دیں تو بہتر ہے،ان بالوں کے کاٹنے سے مقصود صفائی ہے، اس لیے جہاں تک آپ کی شرمگاہ جاتی ہیں، اتنے ایریے کے بال کاٹ دیں۔پاخانے کے مقام کے ارد گر د کے بالوں کو بھی بعض علماء نے کاٹنے کا حکم دیا ہے کیونکہ وہاں بھی گندگی رہنے کا امکان ہوتا ہے۔

روزے کی حالت میں زیر ناف بال کاٹنا

روزے کی حالت میں زیر ناف بال کاٹنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، اس لیے روزے کی حالت میں بھی زیر ناف بال کاٹے جاسکتے ہیں۔

میت کے زیر ناف بال صاف کرنا

میت کے زیر ناف بال صاف کرنا جائز نہیں ہے۔

زیر ناف بالوں کا حکم

ہر جمعے زیرناف بال کاٹنا مستحب ہےاورچالیس دن کے اندر اندر کاٹنا واجب اور ضروری ہے۔

زیر ناف بال مشین سے کاٹنا

مردوں کیلئے زیر ناف بالوں کوریزر سے مونڈنا بہتر ہے البتہ مشین سے بھی کاٹنا جائز ہے۔

ناپاکی کی حالت میں زیر ناف بال کاٹنا

ناپاکی کی حالت میں بھی زیر ناف بال کاٹنا جائز ہے۔

مریض کے زیر ناف بال صاف کرنا

مریض اگر خود اپنے زیر ناف بال صاف نہیں کر سکتا تو اسے چاہیے، وہ اپنی بیوی سے کہہ دے کہ وہ اس کے زیر ناف بال صاف کر دے، بیوی بیماری کی حالت میں اپنے شوہر سے کہہ سکتی ہے کہ وہ اس کے زیر ناف بال صاف کر دے،ان دونوں کیلئے ایک دوسرے کا ستر دیکھنا جائز ہے۔

خواب میں زیر ناف بال کاٹنا

اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس نے خواب میں زیر ناف بال کاٹے ہیں تو اس کی بہت سی تعبیریں ہو سکتی ہیں، مثال کے طور پر اس میں یہ اشارہ ہو سکتا ہے کہ تمہیں سنتوں پر عمل کی ضرورت ہے کیونکہ یہ کام بھی سنت نبوی میں سے ہے، اسی طرح اس میں اس طرف بھی اشارہ ہو سکتا ہے کہ اپنے باطن کی گندگی کو صاف کرو کیونکہ زیر ناف بال بھی گندگی کو دور کرنے کیلئے کاٹے جاتے ہیں،اس میں یہ اشارہ بھی ہوسکتا ہے کہ اپنی شرم گاہ کو زنا کی گندگی سے پاک رکھو،اس میں یہ خوشخبری بھی ہوسکتی ہے کہ تم سنت پر عمل کر رہے ہو لیکن اس تعبیر کے امکانات کم ہیں کیونکہ اگر قدرت کو یہی دکھانا مقصود ہوتا تو وہ اس سے بہتر طریقے اختیار کر سکتی تھی، مثال کے طور پر آپ کو خواب میں نظر آتا کہ آپ داڑھی کو کنگھی کر رہے ہیں، عمامہ شریف باندھ رہے ہیں، نماز پڑھ رہے ہیں، حج کررہے ہیں، قربانی دے رہے ہیں۔

zeer e naaf baal detail urdu pdf 


zer-e-naaf-baal-ki-full-detail-in-urdu

زیر ناف بالوں کی مدت پر حدیث

سوال:
زیر ناف بال کتنے دنوں بعد صاف کرنے چاہییں ؟
جواب:
ہر جمعہ کے دن زیر ناف بال صاف کرلینا مستحب یعنی اچھی بات ہے، زیادہ سے زیادہ چالیس دن کی مدت ہے ،اس سے زیادہ دن گزار دینا مکروہ و ممنوع ہے اور وہ گناہ گار ہو گا
(در مختار ،فتاوی عالمگیری)

حدیث شریف میں ہے :
«وُقِّتَ لَنَا فِي قَصِّ الشَّارِبِ، وَحَلْقِ الْعَانَةِ، وَنَتْفِ الْإِبْطِ، وَتَقْلِيمِ الْأَظْفَارِ، أَنْ لَا نَتْرُكَ أَكْثَرَ مِنْ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً»

حضرت انس فرماتے ہیں:
ہمارے لیے مونچھیں کاٹنے،زیر ناف بال مونڈنے ،بغل کے بال اکھیڑنے اور ناخن کاٹنے کیلئے یہ وقت مقرر کیا گیا تھا کہ ہم انہیں چالیس دن سے زیادہ نہ چھوڑیں ۔
(سنن ابن ماجہ ،محمد بن یزید القزوینی ،ج۱ ،ص ۱۰۸،حدیث:۲۹۵،دار احیاء الکتب العربیۃ )

زیر ناف بالوں کا حکم فتاوی عالمگیری

موئے زیر ناف دور کرنا سنت ہے۔
ہر ہفتہ میں نہانا، بدن کو صاف ستھرا رکھنا اور موئے زیر ناف دور کرنا مستحب ہے
اور بہتر جمعہ کا دن ہے
اور پندرھویں روز کرنا بھی جائز ہے
اور چالیس روز سے زائد گزار دینا مکروہ و ممنوع ہے.
موئے زیر ناف استرے سے مونڈنا چاہیے
اور اس کو ناف کے نیچے سے شروع کرنا چاہیے
اور اگر مونڈنے کی جگہ ہرتال چونا یا اس زمانہ میں بال اڑانے کا صابون(کریم وغیرہ) چلیں ہیں.،اس سے دور کرے یہ بھی جائز ہے
عورت کو یہ بال اکھیڑ ڈالنا سنت ہے(اور کریم وغیرہ استعمال کرنا بھی جائز ہے).
(درمختار، عالمگیری)

related tags:
zer e naaf baal ki had, zer e naaf baal katne ka tarika, ,zer e naaf baal in islam,zer e naaf baal kahan tak katne chahiye,zer e naaf baal moundhnay ki had,

اگر کوئی بات سمجھ نہ آئے تو کمنٹ میں پوچھ سکتے ہیں، بہت سی لوگوں کے پاس یہ معلومات نہیں ہوں گی، ان تک بھی پہنچا کر ثواب حاصل کریں۔ 

مزید یہ بھی پڑھیے:

COMMENTS

نام

Audio-mp3,2,biography-urdu,2,books-intro,6,current-affairs,2,hadeesurdu,8,islamic-wallpapers,3,mazameen,7,meaning-urdu,3,sawaljawab,56,tafseer-ehsani,10,wazifa-urdu,4,
rtl
item
Info in urdu: زیر ناف بالوں سے متعلق بارہ اہم سوالات
زیر ناف بالوں سے متعلق بارہ اہم سوالات
زیر ناف بال کاٹنے کی حد،مدت، سنت طریقہ اور زیر ناف بالوں سے متعلق بہت سے اہم سوالوں کے جوابات
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEi8ut-rVBgnMzH0EognsPRxUd7TSp9Eh4OaPuHns2_DVAxht8S2rbwXV-Q_Zc1n6BPJkw7Vw7jImK-Xkwk_IvSzvRybhJFTWOk6PXJGkBiC-69bU2maWMO0iZk-KI9RsWK3-7y-5eFBf_gLiV44MR6o4sNUBaJ_oBweOYqmelDqGUXi3pYRRFVlRwGMJg/w320-h180/12%20important%20questions%20about%20zeer%20e%20naaf%20baal%20in%20urdu.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEi8ut-rVBgnMzH0EognsPRxUd7TSp9Eh4OaPuHns2_DVAxht8S2rbwXV-Q_Zc1n6BPJkw7Vw7jImK-Xkwk_IvSzvRybhJFTWOk6PXJGkBiC-69bU2maWMO0iZk-KI9RsWK3-7y-5eFBf_gLiV44MR6o4sNUBaJ_oBweOYqmelDqGUXi3pYRRFVlRwGMJg/s72-w320-c-h180/12%20important%20questions%20about%20zeer%20e%20naaf%20baal%20in%20urdu.jpg
Info in urdu
https://www.ehsanullahkiyani.com/2023/02/zer-e-naaf-baal-ki-full-detail-in-urdu.html
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/2023/02/zer-e-naaf-baal-ki-full-detail-in-urdu.html
true
3608222135359615950
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content