Muharram k mahine ki fazilat
محرم کے مہینے کی فضیلت یہ ہے کہ قرآن کریم نے جن چار مہینوں کا حرمت والا مہینہ قرار دیا ہے، ان میں سے ایک مہینہ محرم بھی ہے، اسی طرح ماہ محرم کی دوسری فضیلت یہ ہے کہ حدیث شریف میں اسے اللہ کا مہینہ قرار دیا گیا ہے۔
Muharram me kya huwa tha
تاریخ میں محرم الحرام میں بہت سے اہم واقعات رونما ہوئے ہیں، مثلا حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ ماہ محرم میں ہی قبول ہوئی تھی، حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی طوفان کے بعد ماہ محرم میں ہی خشکی پر رکی تھی، محرم کے مہینے میں ہی حضرت یوسف علیہ السلام کو جیل سے رہائی ملی تھی، حضرت یعقوب علیہ السلام کی بینائی بھی محرم کے مہینے میں ہی واپس آئی تھی، حضرت یونس علیہ السلام بھی مچھلی کے پیٹ سے محرم کے مہینے میں ہی باہر آئے تھے۔
اسی مہینے میں فرعون سمندر میں غرق ہوا تھا اور موسی علیہ السلام کی قوم کو اس ظالم سے نجات ملی تھی، حضرت عیسی علیہ السلام کو بھی اسی مہینے میں آسمان پر اٹھایا گیا تھا، ابرہہ جو ہاتھیوں کا لشکر لے کر کعبہ پر حملہ کرنا آیا تھا، اس کا لشکر بھی محرم میں ہی ابابیلوں کے ذریعے تباہ و برباد ہوا تھا، ان میں سے بہت سے واقعات دس محرم کو پیش آئے تھے لیکن ہم نے احتیاط کے پیش نظر محرم میں ہونے والے واقعات کا عنوان قائم کیا ہے،یہ وہ تمام واقعات تھے جو اسلام سے قبل رونما ہوئے، نیچے ہم اسلام کے بعد محرم کے مہینے میں ہونے والے چند اہم واقعات کو ذکر کر رہے ہیں۔
رسول اللہ ﷺ کو تمام خاندان کے ساتھ شعب ابی طالب میں قید کر دیا گیا تھا اور ان کی مدد کرنے کی کسی کو اجازت نہیں تھی، کسی کو ان سے لین دین کی اجازت نہیں تھی، یہ واقعہ بھی محرم الحرام میں ہی پیش آیا تھا، سیدہ فاطمہ اور حضرت علی کا نکاح بھی محرم کے مہینے میں ہوا تھا، حضرت عثمان اور حضرت ام کلثوم کا نکاح بھی محرم کے مہینے میں ہوا تھا، حضرت صفیہ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نکاح بھی محرم کے مہینے میں ہوا تھا،حضرت عثمان اور حضرت علی رضی اللہ عنھما محرم الحرام میں ہی مسلمانوں کے خلیفہ بنے تھے۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شہادت بھی محرم کے مہینے میں ہوئی تھی، حضرت ابو ایوب انصاری بھی اسی ماہ میں شہید ہوئے تھے، حضرت سعد بن ابی وقاص بھی اسی ماہ میں دنیا سے رخصت ہوئے، امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت بھی اسی مہینے میں ہوئی جو بعد از اسلام کے واقعات میں سے سب سے زیادہ مشہور ہے۔
اس کے بعد دو مزید اہم واقعات بھی محرم میں پیش آئے، عیسائیوں نے مصر پر قبضہ بھی محرم کے مہینے میں کیا تھا اور ہلاکو خان نے بغداد کو تباہ کرکے خلافت کا خاتمہ بھی محرم الحرام کے مہینے میں کیا تھا۔
Muharram k roze ki fazilat kia hai
حدیث شریف کے مطابق محرم الحرام کے ہر دن کے روزے کا ثواب تیس روزوں کے برابر ہے۔
9th aur 10th moharram k roze ki fazilat
دس محرم کے روزے کی فضیلت یہ ہے کہ اس سے ایک سال کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔
Muharram 9 aur 10 ka wazifa
یکم محرم اور دس محرم کا کوئی مسنون وظیفہ ہمارے علم میں نہیں ہے۔
Muharram me new kapre pehnna
محرم الحرام میں نئے کپڑے سلوائے جاسکتے ہیں بلکہ شیعہ حضرت تو اکثر بطور خاص محرم کیلئے سفید اور کالا سوٹ نیا سلواتے ہیں۔
Muharram me kala libas pehnna
محرم میں شیعہ حضرات زیادہ تر کالا لباس پہنتے ہیں، اس وجہ سے اہلسنت کے علماء محرم میں کالے لباس پہننے سے روکتے ہیں تاکہ ان میں اور ہم میں فرق رہ سکے۔
Muharram me kya karna chaiye
محرم میں فضائل اہل بیت بیان کرنے چاہییں اور اس کے ساتھ صحابہ کا مقام و مرتبہ بھی بیان کرنا چاہیے، واقعہ کربلا کے حوالے سے فقط مستند روایات ہی بیان کرنی چاہییں کیونکہ اس حوالے سے تاریخ میں رطب و یابس ہر طرح کی روایات موجود ہیں، اس مہینے میں سیرت اہل بیت کا مطالعہ کرنا چاہیے، اس ماہ مقدس میں نمازوں کی پابندی کرنی چاہیے، کثرت سے تلاوت اور ذکر و درود کا ورد کرنا چاہیے، اس ماہ میں بطور خاص سابقہ گناہوں سے توبہ کرکے اپنے زندگی دین پر لگانے کا عزم کرنا چاہیے۔
Muharram me shadi karna jaiz hai ya nai
محرم الحرام میں نکاح کرنا جائز ہے یا نہیں، اس حوالے سے تین طرح کے لوگ ہیں، کچھ لوگ کہتے ہیں، محرم میں نکاح کرنا جائز نہیں ہے، دوسرا گروہ محرم میں شادی کی ترغیب دینے والا ہے اور تیسرا گروہ کہتا ہے کہ محرم میں شادی جائز ہے مگر نہیں کرنی چاہیے کم از کم پہلے دس دن، ہماری رائے میں محرم میں شادی کرنا جائز ہے مگر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ ارد گرد کے لوگ غمزدہ ہوتے ہیں، ان کے جذبات و احساسات کا خیال کرتے ہوئے ایسا نہیں کرنا چاہیے۔
Muharram aur safar ka month manhoos hota hai
اسلام میں کوئی بھی مہینے منحوس نہیں ہوتا، کسی مہینے میں شادی منحوس نہیں ہوتی۔
تحریر اچھی لگی تو اسے ضرور شیئر کریں
مزید یہ بھی پڑھیے:
COMMENTS