درس نظامی کیا ہے؟
درس نظامی ایک نصاب تعلیم ہے، جس کو پاکستان اور ہندوستان کے مدارس میں پڑھایا جاتا ہے، جس کو پڑھنے کے بعد آدمی میں یہ صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ شریعت کے حلال و حرام کو بتا سکتا ہے اور عربی کتب کو پڑھ سکتا ہے، سمجھ سکتا ہے، ان سے مسائل اخذ کر سکتا ہے،ان کی شروحات لکھ سکتا ہے اور انہیں پڑھا سکتا ہے۔
درس نظامی کتنے سال کا ہوتا ہے؟
درس نظامی عموما آٹھ سال کا ہوتا ہے اور بعض جگہ نو اور دس سال کا بھی ہوتا ہے، جہاں نو اور دس سال کا ہوتا ہے وہاں فارسی بھی پڑھائی جاتی ہے۔
درس نظامی میں کون کونسے علوم پڑھائے جاتے ہیں؟
درس نظامی میں صرف، نحو، منطق، بلاغت، فلسفہ، علم الکلام، فقہ، اصول فقہ، حدیث، اصول حدیث، تفسیر اور اصول تفسیر پڑھائے جاتے ہیں۔
درس نظامی میں کون کونسی کتب پڑھائی جاتی ہیں؟
درس نظامی میں درج ذیل کتب پڑھائی جاتی ہیں:
فارسی کتب :
کریما سعدی ،نامہ حق ،بدائع منظوم ،پندنامہ ،فارسی کا آسان قاعدہ ،تحفۃ النصائح ،گلستان سعدی ، مالابد منہ ،مثنوی مولانا روم۔
کتب صرف :
صرف بہائی ،ارشاد الصرف ،تسہیل الارشاد،میزان الصرف ،مصادر ،ابواب الصرف ،منشعب ،زرادی ،علم الصیغۃ ،مراح الارواح ۔
کتب نحو:
نحومیر ،مفید الطالبین ،شرح مائۃ عامل ،ھدایۃ النحو،کافیہ ،جامی ،ملاعبد الغفور
کتب اصول :
اصول الشاشی ،نور الانوار ،حسامی ،توضیح تلویح،مسلم الثبوت
علم الکلام :
شرح عقائد نسفیہ ،شرح الفقۃ الاکبر
کتب فقہ :
قدوری ،کنز الدقائق ،شرح وقایہ ،ھدایہ اولین ،ھدایہ اخرین ۔
رد المحتار ،فتاوی عالمگیری ،
کتب منطق:
ایسا غوجی ،مرقاۃ ،شرح تہذیب ،قطبی ، سلم العلوم ،ملاحسن (شرح السلم ۔تصورات)،قاضی مبارک (شرح السلم ۔تصدیقات )۔
کتب حدیث :
مشکوۃ المصابیح ،موطا امام محمد ،موطا امام مالک، آثار السنن، ریاض الصالحین، اربعین نووی، شرح معانی الآثار، بخاری ،مسلم ،ترمذی ،نسائی ،ابوداؤد،ابن ماجہ ۔
ترجمہ قرآن :
مکمل ترجمہ قرآن
کتب تفسیر :
جلالین ،بیضاوی
علوم القرآن :
الفوز االکبیر ،التبیان فی علوم القرآن ،البرھان فی علوم القرآن ،الاتقان فی علوم القرآن
اصول حدیث :
مقدمۃ الشیخ ،تیسر مصطلح الحدیث ،شرح نخبۃ الفکر ،مقدمۃ السید ،مقدمۃ ابن الصلاح
عربی ادب :
نفحۃ الیمن ،دیوان المتنبی ،دیوان الحماسہ ،مقامات حریری ،سبع معلقات
بلاغت:
دروس البلاغۃ ،مختصر المعانی ،مطول
فلسفہ :
مبادی الفلسفہ ،ھدایۃ الحکمت ،میبذی
مزید یہ بھی پڑھیے:
COMMENTS