--> رضا ثاقب مصطفائی صاحب مشکل میں پھنس گئے

رضا ثاقب مصطفائی صاحب مشکل میں پھنس گئے

رضا ثاقب مصطفائی صاحب مشکل میں پھنس گئے

تحریر:

احسان اللہ کیانی

مولانا رضا ثاقب مصطفائی صاحب کیلئے آج کل بڑی مشکلات کھڑی ہوگئی ہیں، کچھ لوگ انہیں پریشان کر رہے ہیں، بہت سے علماء ان سے وضاحتیں طلب کر رہے ہیں، کچھ لوگوں نے تو باقاعدہ یوٹیوب پر ان کے خلاف وڈیوز بنا دی ہیں، جس میں ان کے ادب و احترام کا بھی کم ہی خیال رکھا گیا ہے۔
 

ایسا کیوں ہو رہا ہے، دراصل اس کا سبب یہ ہے کہ پچھلے دنوں وہ ایک محفل میں تھے، جہاں مفتی حنیف قریشی صاحب بھی موجود تھے، مفتی حنیف قریشی صاحب کا بیان مولانا رضا ثاقب مصطفائی صاحب سے پہلے تھا، انہوں نے جب بیان ختم کیا تو مصطفائی صاحب کو دعوت دی گئی، عموما ایسے ہوتا ہے کہ جب اگلا مقرر آتا ہے تو وہ پچھلے کے متعلق کچھ تعریفی کلمات کہہ دیتا ہے، اس کا سبب کبھی اس سے محبت ہوتی ہے، کبھی یہ سب اس کے شر سے بچنے کیلئے کیا جاتا ہے، مصطفائی صاحب نے بھی انہی دو اسباب میں سے کسی کے سبب کہا: ابھی آپ نے مفتی صاحب کا دل نشین اور روح پرور خطاب سنا، پھر مزید کہا، مفتی صاحب کا تو شعبہ ہی یہی ہے، دلائل سے بات کرنا اور عوام کے ذہنوں میں اٹھنے والے سوالوں کے جوابات دینا۔

اس تعریف کی وجہ سے بریلوی علماء ان سے بہت ناراض ہیں، کچھ تو انہیں بریلویت سے نکالنے پر تلے ہوئے ہیں، آپ حیران ہوں گے کہ حنیف قریشی صاحب کے بارے میں چند تعریفی کلمات کہنے سے آخر بریلوی علماء کو مسئلہ کیا ہے؟

در اصل بات یہ ہے کہ مفتی حنیف قریشی صاحب کچھ خاص نظریات رکھتے ہیں، بریلوی علماء کے نزدیک اس قسم کے نظریات رکھنے والے کو تفضیلی کہتے ہیں، تفضیلی کے متعلق بریلوی مسلک کے امام اعلی حضرت مولانا احمد رضا خان بریلوی صاحب کا فتوی ہے کہ تفضیلی رافضیوں کے چھوٹے بھائی ہیں اور اہلسنت سے خارج ہیں۔

مفتی حنیف قریشی صاحب تفضیلی بھی ہیں، اس کے علاوہ ان کا کچھ میلان شیعہ مسلک کی طرف بھی ہے، وہ اپنے ایک بیان میں کہہ رہے تھے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ انبیاء کرام کے بھی مولی ہیں، اس قسم کے نظریات شیعہ ہی رکھتے ہیں، وہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو بھی اچھا نہیں سمجھتے، وہ ان کے متعلق نامناسب الفاظ بھی کہہ چکے ہیں، وہ دیگر معاملات میں کچھ شیعہ نقطہ نظر کی طرف داری کرتے نظر آتے ہیں۔

بریلوی مسلک کے اصولوں کے مطابق جو شخص تفضیلی ہو، اس کی تعریف کرنا حرام ہے، اس کے ساتھ ملنا جلنا حرام ہے، اس کی عزت و تکریم کرنا حرام ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ مولانا رضا ثاقب مصطفائی صاحب سے بہت خفاء ہیں۔

کچھ لوگوں نے تو یہ تاثر بھی دینا شروع کر دیا ہے کہ مصطفائی صاحب بھی تفضیلوں کے طرف دار ہیں، ایسے لوگوں نے حوالے کے طور پر مصطفائی صاحب کی کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں، جن میں مصطفائی صاحب پیر عبد القادر صاحب کے ساتھ ملاقات کر رہے تھے، جو اس وقت تفضیلوں کے امام شمار ہوتے ہیں، اسی طرح ان کی اور حنیف قریشی صاحب صاحب کی محبت بھری ملاقاتوں کی تصاویر بھی شیئر کر رہے ہیں، اسی طرح ان کی سید ریاض حسین شاہ صاحب کے ساتھ تصاویر شیئر کر رہے ہیں جو پنڈی گروپ میں شامل ہیں، پنڈی گروپ سے مراد یہ ہے کہ وہ لوگ جو راولپنڈی میں رہتے ہیں اور تفضیلی ہیں۔

اس سازش کو ناکام بنانے کیلئے مصطفائی صاحب کے چاہنے والے حنیف قریشی صاحب اور خادم رضوی صاحب کی ملاقاتوں کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں، یہ بتانے کیلئے کسی سے ملنے سے کوئی اس کے نظریات کا حامل نہیں ہوجاتا، اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر خادم رضوی صاحب بھی تفضیلی شمار ہونے چاہییں۔

اس وقت مصطفائی صاحب کیلئے مشکل یہ ہے کہ وہ کھل کر کسی بھی پروپیگنڈے کا جواب نہیں دے سکتے کیونکہ وہ ایک اصلاحی مزاج کے بندے ہیں اور ان کو سننے والے بھی ان کی اصلاحی گفتگو کو ہی سننا پسند کرتے ہیں، اگر وہ کھل کر مناظرانہ انداز میں جواب دینا شروع کر دیں گے تو مخالف گروپ کے علماء ان کیلئے عوام میں کام کرنا مشکل کر دیں گے، روزانہ ان کی تقریروں میں سے کیڑے نکالیں گے اور اس پر فتوی بازی کریں گے، اس طرح عوام ان سے بدظن ہونے لگے گی اور ان کو سننے والوں کی تعداد کم ہوجائے گی، پھر وہ ایک ادارہ چلاتے ہیں، جس کا ماہانہ خرچہ شاید پچیس لاکھ سے زیادہ ہے، یہ سارا فنڈ بریلوی مال دار لوگ دیتے ہیں، اگر ان کی بریلویت مشکوک ہو گئی تو ادارہ چلانا مشکل ہوجائےگا، اس طرح کے بہت سے مسائل ہیں۔

مصطفائی صاحب اس وقت دکھی بھی ہیں اور پریشان بھی ہیں، اس وجہ سے انہوں نے محفلوں میں جانا کم کر دیا ہے، ابھی ان کی ایک آڈیو کال بھی وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے لوگ بہت جلد بد گمان ہو جاتے ہیں اور اپنی مرضی کا مفہوم نکال لیتے ہیں، میں نے مفتی حنیف قریشی صاحب کے بارے میں جو تعریفی کلمات کہے، وہ کسی اور وجہ سے کہے تھے لیکن انہیں مفتی حنیف قریشی کے ماضی سے جوڑ دیا گیا، حالانکہ جنہوں نے یہ جوڑا ہے وہ بھی جانتے ہیں کہ میں نے یہ جملے کس تناظر میں کہے تھے۔

مصطفائی صاحب کی اس آڈیو کال میں یہ بھی ہے کہ میری سوچ اب یہی ہے کہ میں نہ کہیں جاؤ، نہ کسی کے بارے میں کچھ کہنا پڑے۔

اس آڈیو سے ایسا لگتا ہے کہ مصطفائی صاحب اب بیانات کیلئے کم محفلوں میں جایا کریں گے، زیادہ تر بیانات اپنے مرکز سے ہی ریکارڈ کروا دیا کریں گے یا پھر صرف قابل اعتماد جگہوں پر ہی جایا کریں گے۔

کچھ عرصہ قبل مصطفائی صاحب کے متعلق یہ پروپیگنڈہ بھی کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے کہا ہے کہ حضرت امیر معاویہ کے دور میں مولی علی کو منبروں سے گالیاں دی جاتی تھیں، اس آڈیو میں اس کی بھی وضاحت موجود ہے، مصطفائی صاحب نے اس میں کہا ہے کہ یہ بات درست نہیں ہے کیونکہ میں نے کہا تھا بنو امیہ کے دور میں ایسا ہوتا تھا، میری مراد ہرگز ہرگز حضرت امیر معاویہ نہیں تھے، ہماری کیا جرات کہ ہم صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے بارے میں کچھ کہہ سکیں۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ ایسا بریلوی مسلک میں سینکڑوں ہزاروں بار ہوچکا ہے، بریلوی مسلک میں کسی بھی بندے کو ڈھنگ سے کام کرنے نہیں دیا جاتا، اسے پہلے سنیت سے نکالا جاتا ہے اور پھر اسلام سے بھی نکال دیا جاتا ہے، میں آپ کو درجنوں نام گنوا سکتا ہوں جن کے ساتھ یہ معاملہ ہوا ہے۔

خود میرے ساتھ یہی ہوا ہے، میں نے پوری درس نظامی بریلوی مدارس سے پڑھی ہے، جس مدرسے سے میں نے پڑھنا شروع کیا تھا، میں وہاں پڑھانے گیا تو میرے ہی استاد صاحب نے کہا، اگر اس کو مدرسے میں پڑھانے کی اجازت دی تو ہم سب اساتذہ مدرسہ چھوڑ جائیں گے، بس پھر مجھے تدریس پر نہیں رکھا گیا، میں ایک دوسرے مدرسے میں گیا، وہاں کچھ ٹائم پڑھایا پھر انہوں نے بھی نکال دیا، آج بھی تدریس کی خواہش کے باوجود میں کسی بریلوی مدرسے میں تدریس نہیں کروا سکتا، اسی سبب سے میں نے احسان اللہ کیانی ڈاٹ کام کے نام سے ویب سائٹ بنائی ہے ، اگر اللہ نے چاہا تو اسی سے مدرسے والا کام لوں گا۔

مزید یہ بھی پڑھیے:
raza saqib mustafai aur hanif qureshi ka mamla

COMMENTS

نام

Audio-mp3,2,biography-urdu,2,books-intro,6,current-affairs,2,hadeesurdu,8,islamic-wallpapers,5,mazameen,8,meaning-urdu,3,sawaljawab,56,tafseer-ehsani,10,wazifa-urdu,4,
rtl
item
Info in urdu: رضا ثاقب مصطفائی صاحب مشکل میں پھنس گئے
رضا ثاقب مصطفائی صاحب مشکل میں پھنس گئے
رضا ثاقب مصطفائی صاحب شاید آئندہ محافل میں نہ جایا کریں، تفضیل کیلئے ملاحظہ کریں
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhgcaiKTPuvonHFUoik7fknifSGMPRJS33RpnwE-1fTuUxmS3G427HVCQQhoUadFtpnnQGWwmCohNuzK0VRrSWCow9gNmu5usNRt07cDdeOW483sOdYE78rcaF-zba19GhRUcz9pAVZSnidh1wqzal7AgyaAQRRIJ3lsxzTWeJ4ryAZJ6CpLC0-uylZYg/w400-h225/raza%20saqib%20mustafi%20mushkil%20me%20phans%20gy.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhgcaiKTPuvonHFUoik7fknifSGMPRJS33RpnwE-1fTuUxmS3G427HVCQQhoUadFtpnnQGWwmCohNuzK0VRrSWCow9gNmu5usNRt07cDdeOW483sOdYE78rcaF-zba19GhRUcz9pAVZSnidh1wqzal7AgyaAQRRIJ3lsxzTWeJ4ryAZJ6CpLC0-uylZYg/s72-w400-c-h225/raza%20saqib%20mustafi%20mushkil%20me%20phans%20gy.jpg
Info in urdu
https://www.ehsanullahkiyani.com/2022/12/raza-saqib-mustafai-aur-hanif-qureshi-ka-mamla.html
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/2022/12/raza-saqib-mustafai-aur-hanif-qureshi-ka-mamla.html
true
3608222135359615950
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content