اس صفحے میں ہم مولانا رضا ثاقب مصطفائی صاحب کے متعلق تمام ضروری معلومات جمع کر رہے ہیں، جنہیں لوگ انٹرنیٹ پر سرچ کرتے ہیں، یہاں آپ کو ان کے حالات زندگی بھی ملیں گے، ان کی تاریخ پیدائش بھی ملے گی، ان کے والدین اور ان کی اولاد کے متعلق بھی ضروری معلومات ملیں گی، ان کے گاؤں اور مدرسے کے بارے میں بھی مواد ملے گا، اس کے علاوہ بھی اس میں بہت سی معلومات شامل ہے۔
آڈیو بیانات
ثاقب رضا مصطفائی یا رضا ثاقب مصطفائی
مولانا رضا ثاقب مصطفائی صاحب کا نام رضا ثاقب ہے، ان کو سوشل میڈیا پر لوگ ثاقب رضا مصطفائی کے نام سے جانتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم نے بھی اس صفحے پر ان کو باربار ثاقب رضا لکھا ہے، در اصل اس کا سبب یہ ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ جب کوئی ثاقب رضا مصطفائی سرچ کرے تو اس کے سامنے ہمارا یہ مواد بھی آئے اور ہماری تحقیق کے مطابق لوگ رضا ثاقب مصطفائی کم سرچ کرتے ہیں اور ثاقب رضا مصطفائی زیادہ سرچ کرتے ہیں، اب ہم بات کرتے ہیں کہ لوگ مولانا رضا ثاقب مصطفائی صاحب کو ثاقب رضا مصطفائی کے نام سے کیوں جانتے ہیں، در اصل بات یہ ہے کہ حضرت کے شروع شروع میں جو بیانات وائرل ہوئے تھے، ان پر حضرت کا نام کچھ اس انداز میں لکھا ہوتا تھا کہ جس سے لگتا تھا کہ شاید ان کا نام ثاقب رضا مصطفائی ہے، پھر لوگوں نے ثاقب رضا مصطفائی ہی گوگل اور یوٹیوب پر سرچ کرنا شروع کر دیا، پھر یہی مشہور ہو گیا اور آج زیادہ تر لوگ ان کو اسی نام سے جانتے ہیں لیکن ان کا حقیقی نام رضا ثاقب مصطفائی ہی ہے۔
مصطفائی کہنے کا سبب
مولانا رضا ثاقب مصطفائی صاحب کو مصطفائی کیوں کہاجاتا ہے، ہماری نظر میں اس کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں، پہلی وجہ یہ ہے کہ یہ مصطفی آباد نامی ایک علاقے میں پیدا ہوئے تھے، اس وجہ سے انہوں نے اپنی نسبت مصطفائی رکھ لی جیسے اکثر علماء کرام اپنے اپنے ناموں کے ساتھ اپنے علاقوں کا نام استعمال کرتے ہیں، آپ نے بہت سے علماء کے نام کے ساتھ ہزاروی ، ملتانی، سکھروی، جھنگوی، بریلوی اور دیوبندی وغیرہ دیکھا ہوگا، یہ سب ان کے علاقوں کی نسبت کی وجہ ہے۔
مولانا رضا ثاقب مصطفائی صاحب کو مصطفائی کہنے کی دوسری وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خاص محبت کی وجہ سے خود کو مصطفائی کہنا شروع کردیا، ہمارے نزدیک پہلی وجہ زیادہ قوی ہے کیونکہ ان کے والد کے نام کے ساتھ بھی مصطفائی آتا ہے۔
اب تک کی معلومات سے آپ یقینا سمجھ گئے ہوں گے کہ ان کا حقیقی نام کیا ہے اور ان کی نسبت کیا ہے اور کیوں ہے، اب آگے مزید بڑھتے ہیں اور ان کے کچھ القابات کے متعلق بات کرتے ہیں، لوگ انہیں مولانا، علامہ، حضرت اور پیرزادہ کہتے ہیں، ان سب الفاظ کے مطلب بھی سمجھ لیں، یقینا یہ آپ کو بعد میں بھی کام آئیں گے۔
مولانا کا مطلب ہوتا ہے، ہمارے آقا، ہمارے سردار، علامہ کا مطلب ہوتا ہے بہت علم والے اور حضرت کا مطلب ہوتا ہے قابل احترام، پیر زادہ کا مطلب ہوتا ہے، پیر کا بیٹا۔
ان کا نام نسبت اور القابات کے ساتھ کچھ اس طرح بنتا ہے
پیرزادہ حضرت علامہ مولانا رضا ثاقب مصطفائی
فرقہ
مولانا ثاقب رضا مصطفائی صاحب کے متعلق بہت سے لوگ یہ بھی سرچ کرتے ہیں کہ ان کا فرقہ کونسا ہے، بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ دیوبندی ہیں کیونکہ یہ جیسی باتیں کرتے ہیں، ویسی عموما بریلوی علمائے کرام نہیں کرتے، مصطفائی اجتماع سے تو دیوبندی حضرات بھی کلپ کاٹ کاٹ کر شئیر کرتے ہیں کہ دیکھو آپ کے مسلک کے مولانا کیا کہہ رہے ہیں، مصطفائی اجتماع اور خاص کر شروع کے مصطفائی اجتماع میں ان کی باتیں بہت ہی شاندار ہوتی تھی، یہی وجہ ہے کہ بہت سے بریلوی علماء بھی شروع میں انہیں دیوبندی سمجھنے لگے تھے لیکن حقیقت یہ ہے یہ بریلوی ہی ہیں البتہ باعمل اور بااخلاق بریلوی ہیں۔
عمر
مولانا رضا ثاقب مصطفائی صاحب سولہ۔ مارچ۔ انیس سو بہتر 16-03-1972کو پیدا ہوئے، اس وقت یعنی تیرہ ستمبر دوہزار بائیس کو ان کی عمر تقریبا 50 پچاس سال، پانچ مہینے اور اٹھائیس دن ہے، اس وقت مہینوں میں ان کی عمر چھ سو پانچ مہینے اور اٹھائیس دن ہے، اسی طرح اس وقت ان کی عمر ہفتوں میں دو ہزار چھ سو چونتیس ہفتے اور پانچ دن ہے، اس وقت ان کی عمر گھنٹوں کے اعتبار سے چار لاکھ، بیالیس ہزار چھ سو، بتیس گھنٹے ہو چکی ہے، اس وقت ان کی عمر منٹوں کے اعتبار سے تقریبا دو کروڑ، پینسٹھ لاکھ، ستاون ہزار، نو سو بیس منٹ ہے، اللہ کریم سے دعا ہے کہ انہیں درازی عمر بالخیر عطا فرمائے اور ان سے مزید اپنے دین کا کام سے لے۔
والد
مولانا رضا ثاقب مصطفائی صاحب کے والد نقشبندی سلسلہ کے بزرگ تھے، جن کا نام خواجہ دین محمد مصطفائی تھا۔ مولانا رضا ثاقب مصطفائی صاحب نے ان ہی سے تربیت پائی تھی، ان ہی سے فارسی کی ابتدائی کتب پڑھیں تھیں اور ان ہی کے ہاتھ پر بیعت ہوئے تھے، مصطفائی صاحب نے کئی مرتبہ اپنا والد صاحب سے کہا کہ مجھے بیعت کر لیں لیکن ان کے والد ٹالتے رہتے تھے اور اپنے بیٹے کو بیعت نہیں کرتے تھے،اسی طرح دو سے تین سال گزر گئے اور پھر محرم کے مہینے میں ان کو بیعت کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ جانتے ہونہ کہ یہ کون سا مہینہ ہے،والد کے یہ کلمات سن کر مصطفائی صاحب نے اس وقت یہ عہد کیا تھا کہ میں اپنی پوری زندگی رسول اللہ ﷺ کے دین کیلئے وقف کر دوں گا۔
مصطفائی صاحب مختلف شہروں، دیہاتوں میں درس قرآن دینے کیلئے جاتے تھے جب بھی آپ درس قرآن دینے کیلئے جاتے تو اپنے والد صاحب سے اجازت لے کر جاتے تھے، ان کے والد فرمایا کرتے تھے کہ بیٹا کبھی طمع نہیں کرنا، اگر کوئی محبت سے دے دے تو منع نہیں کرنا اور جو مل جائے اسے جمع نہیں کرنا، یہ نصیحت بظاہر تو چھوٹے چھوٹے تین جملوں پر مشتمل ہے مگر ان میں بہت بڑا سبق ہے، انہوں نے فرمایا، طمع نہیں کرنا، مطلب لالچ نہیں کرنا، یعنی جہاں بھی بیان کیلئے جارہے ہو، یہ نہیں دیکھنا کہ دعوت دینے والا غریب ہے یا امیر، اس کے پاس لاکھوں کا مجمع ہے یا فقط تین سو سے پانچ سو لوگ، دوسری نصیحت یہ تھی کہ کوئی محبت سے دے دے تو منع نہیں کرنا کیونکہ یہ تحفہ ہے اور تحفہ قبول کرنا چاہیے، تیسری نصیحت یہ تھی کہ جو کچھ مال تمہیں ملے اسے جمع نہیں کرنا بلکہ اللہ کی راہ میں خرچ کرتے رہنا کیونکہ اگر جمع کروں گے تو دنیا کے غلام بن کر رہ جاؤ گے۔
گاؤں
مولانا رضا ثاقب مصطفائی صاحب کا آبائی گاؤں مصطفی آباد ہے، جو کا مونکی میں واقع ہے، جو پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں واقع ہے۔
تعلیم
مولانا رضا ثاقب مصطفائی صاحب ایک باقاعدہ عالم دین ہیں، جنہیں نے فارسی کتب بھی پڑھی ہیں اور عربی علوم بھی پڑھے ہیں، یعنی درس نظامی مکمل کی ہے اور پاکستان میں جو شخص درس نظامی مکمل کرلے، اسے عالم دین کہتے ہیں، مولانا رضا ثاقب مصطفائی صاحب کی دنیاوی تعلیم کتنی ہے اور کس مضمون میں ہے، یہ ہمیں نہیں معلوم ہو سکا، ایک مقام پر لکھا دیکھا تھا کہ ان کی دنیاوی تعلیم ایم اے ہے، اس میں کتنی حقیقت ہے، یہ ہم معلوم نہیں کرسکے۔
مدرسہ
مولانا رضا ثاقب مصطفائی صاحب کا مدرسہ گوجرانوالہ میں واقع ہے، اس کا نام جامعۃ المصطفی ہے، اسے مرکز المصطفی بھی کہتے ہیں، یہی ہر سال سالانہ مصطفائی اجتماع بھی ہوتا ہے، اس کا ایڈریس بہت سے لوگوں کو معلوم نہیں ہے، لوگ وہاں جانا چاہتے ہیں،جمعہ پڑھنا چاہتے ہیں لیکن مدرسے کا ایڈریس معلوم نہ ہونے کی وجہ سے نہیں جاسکتے، اس لیے ہم یہاں اس کا ایڈریس لکھ بھی رہے ہیں اور اس کا گوگل میپ کا لنک بھی دے رہے ہیں، جسے کے ذریعے آپ ڈائریکٹ وہاں پہنچ سکتے ہیں۔
Markaz-e-Mustafa, near Pindi Bypass, Lohian Wala, Gujranwala, Punjab 52250, Pakistan
Idara tul mustafai international google map link
مدرسہ کی ویب سائٹ
مولانا رضا ثاقب مصطفائی صاحب کے مدرسے کی ایک آفیشل ویب سائٹ بھی ہے،جس کے ذریعے آپ مدرسے میں داخلے جاری ہیں یا بند ہیں، یہ معلوم کر سکتے ہیں، اسی طرح جامعہ کے شعبہ جات کے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں، اسی ویب سائٹ سے آپ داخلہ فارم بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
saqib raza mustafai madrasa website
ادارے کی سائٹ
مولانا ثاقب رضا مصطفائی صاحب کو آفیشل ویب سائٹ بھی موجود ہے، جس پر ان کے ادارے کی معلومات موجود ہیں، ان کے آڈیو اور وڈیو بیانات موجود ہیں، مگر ابھی کافی عرصہ ہوگیا وہ بند ہے، خدا جانے وہ کب اوپن ہوگی، اس کا لنک یہ ہے۔
https://idaratulmustafa.com
رابطہ نمبر
بہت سے لوگ انٹرنیٹ پر مولانا رضا ثاقب مصطفائی صاحب کا نمبر بھی سرچ کرتے ہیں، کچھ ویب سائٹ نے ان کا نمبر شیئر بھی کیا ہے، خدا جانے وہ صحیح نمبر ہے یا غلط ہے، میری رائے میں کسی بھی بڑی شخصیت کا نمبر یوں پبلک کر دینا بہت بری بات ہے کیونکہ اس سے انہیں بہت تکلیف ہوتی ہے اور کئی مرتبہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ انہیں مجبوری اپنا یہ نمبر تبدیل کرنا پڑتاہے، میں آپ کو ان کے ادارے کا نمبر دے رہا ہوں، آپ وہاں کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
055-3891292
ای میل
بہت سے لوگ انٹرنیٹ پر مولانا رضا ثاقب مصطفائی صاحب کی ای میل بھی سرچ کرتے ہیں، میں سمجھتا ہوں، اس وقت رابطہ کرنے کا یہ ایک بہترین طریقہ ہے، اس سے بڑا بندہ تنگ بھی نہیں ہوتا ہے آپ جو بھی پیغام چاہیں، اس تک پہنچا سکتے ہیں، مولانا رضا ثاقب مصطفائی صاحب خود تو کوئی ای میل نہیں پڑھتے ہوں گے نہ پڑھ سکتے ہوں گے البتہ یہ ان کے ادارے والے ضرور پڑھتے ہوں گے اور ان تک یہ پیغام پہنچ بھی جاتا ہوں، میں ان کے ادارے کا ای میل دے رہا ہوں، آپ اس پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
idaratulmustafaofficial@gmail.com
کتب
مولانا رضا ثاقب مصطفائی صاحب کے نام سے چند کتب بھی مارکیٹ میں موجود ہیں، وہ کتب ہماری معلومات کے مطابق مولانا رضا ثاقب مصطفائی صاحب کی مرضی کے بغیر چھاپی گئی ہے، انہوں نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے ایک مرتبہ ان سے لا تعلقی کا اظہار بھی کیا تھا، یہ ان کے بیانات اور کلپس کو کمپوز کرکے تیار کی گئی ہے، اس میں غلطی کے امکان بھی موجود ہیں، لہذا ایسی کتب پر اعتماد کرنے سے گریز کریں۔
Muhammad |
First Name |
Raza Saqib |
Last Name |
Mustafai |
Nisbat |
Khwaja Deen Muhammad Mustafai |
Father name |
Maulana Muhammad Raza Saqib Mustafa |
Full Name with title |
16-march-1972 |
Date of birth |
Gujranwala, Punjab, pakistan |
Born |
Mustafaabad, kamoke |
Village |
M.A |
Education |
Mustafai Tehreek |
Tehreek |
Idara tul Mustafa International |
Idara |
Suni, Hanfi, Maturudi |
Maslak |
Naqashbandi |
Sisila |
51 in 2022 |
Age |
Pakistani |
Nationality |
Islam |
Religion |
Jamia tul Mustafa |
Madrasa |
654P+FGQ Idara Tul Mustafa, Lohian Wala, Gujranwala, Punjab, Pakistan |
Jamia Adress |
idaratulmustafaofficial@gmail.com |
Email |
+92
55 3891295 |
Contact Number |
https://goo.gl/maps/8T2bC42MJARmh3257 |
Google map |
اگر اس میں آپ مزید اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو کمنٹ باکس میں لکھیے۔
یہ بھی پڑھیے:
Hazrat usman biography in urdu
COMMENTS