--> تفسیر احسانی کا تعارف

تفسیر احسانی کا تعارف

تفسیر احسانی کا تعارف

اللہ کے فضل و کرم سے ہم قرآن کریم کے گہرے مطالعے کا آغاز کر رہے ہیں ،اس مطالعے میں ہم قرآن کریم کو سمجھنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور اپنا حاصلِ مطالعہ بھی آپ سے شیئر کرتے رہیں گے ،اس کے ساتھ ساتھ دوران مطالعہ ہم اپنی ذہنی اور قلبی کیفیات کو بھی الفاظ کے قالب میں آپ تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ ہماری یہ کوشش بھی ہوگی کہ ہم آپ کو قدیم اور جدید مفسرین کی تفسیری کاوشوں سے بھی آگاہ کر سکیں، یہاں دینی طلباء کے ذوق کا بھی خوب خیال رکھا جائے گا،ہم انہیں درس نظامی کے علوم و فنون کے اجراء کا بھی خوب موقع فراہم کریں گے۔

فی الحال ہم نے اپنے اس مطالعے میں خود پر کوئی پابندی نہیں لگائی کہ ہم فقط اِ س اِس زاویے سے قرآن کریم کا مطالعہ کریں گے،کچھ چیزیں ہمارے ذہن میں ہیں لیکن ہم انہیں پر اکتفاء نہیں کریں گےبلکہ دوران مطالعہ جو جو نئے پہلو سامنے آتے جائیں گے ،انہیں بھی اپنے مطالعے کا حصہ بناتے جائیں گے۔

ہمیں اس مطالعے میں طوالت کا بالکل بھی خیال نہیں کریں گے بلکہ بعض اوقات ہم زیادہ معلومات فراہم کرنے اور بات کو آسان بنانے کیلئے خود تفصیل اور توضیح کی طرف جاتے جائیں گے۔

اس مطالعے میں ہمیں طوالت کا کوئی خوف بھی نہیں ہے کیونکہ اس مطالعے کوفی الحال کتابی شکل میں چھاپنے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے،یہ قرآنی مطالعہ تو ہم اپنے شوق کی وجہ سے کر رہے ہیں اور اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی خیرخواہی میں اسے انٹرنیٹ پر شیئر کر رہے ہیں ۔

اس مطالعے میں ہمارا طریقہ کاریہ ہوگا کہ ہم ایک آیت یا ایک سے زیادہ آیات کا مختلف تفاسیر سے مطالعہ کریں گے ، اگر ضرورت پڑی تو مختلف فنون کی اہم کتب سے بھی استفادہ کریں گے ،ہم جن کتب سے استفادہ کریں گے،ان سے بھی آپ کو آگاہ کرتے رہیں گے۔

ہم اس تفسیر کا آغاز چھبیس دسمبر دو ہزار بیس کو کر رہے ہیں،یہ ہماری تفسیر کا عربی خطبہ ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم والحمد للہ رب العالمین والصلوۃ والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین وعلی آلہ و اصحابہ اجمعین
اما بعد !

کتابوں کے شروع میں خطبہ لکھنا علماء اسلام کا طریقہ ہے، اس میں پہلے اللہ کی حمد بیان کی جاتی ہے، پھر نبی کریم ﷺ ، ان کی آل اور اصحاب پر درود و سلام بھیجا جاتا ہے۔

علماء اسلام اپنی کتب میں بہت عمدہ اور بہترین خطبے لکھتے ہیں،کچھ لوگ اپنی پوری قابلیت اور صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے شاہکار خطبے تیار کرتے ہیں ،ہم بھی ایسا کر سکتے تھے لیکن ہم نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا ،ہم نے جان بوجھ کر فقط آسان اور مشہور عربی خطبہ لکھ دیا ہے، ہم چاہتےہیں کہ ہمارا زیادہ وقت مطالعہ قرآن پر خرچ ہو۔

ہمارا جی تو چاہتا تھا کہ ہم علوم القرآن کے حوالے سے ایک تفصیلی مقدمہ پہلے لکھیں ،پھر اپنے مطالعہ قرآن کا آغاز کریں لیکن ہم فقط اس لیے آغاز میں وہ مقدمہ نہیں لکھ رہے کہ کئی ایسا نہ ہو کہ ہم اس مقدمے کو علمی بنانے کے چکر میں اس تفسیر سے محروم نہ رہ جائیں ،اس لیےبراہ راست فوری طور پر ہی اپنے مطالعہ قرآن کا آغاز کر رہے ہی۔اگر اللہ نے چاہا تو ہم اس تفسیر کو مکمل کرنے کے بعد ایک مبسوط مقدمہ بھی لکھیں گئے ۔

ہم نے اپنے اس قرآن کریم کے مطالعہ کا نام رکھا ہے ۔

مطالعۃ الاحسان فی تفسیر القرآن

لیکن سہولت کیلئے آپ اسے تفسیر احسانی کہہ سکتے ہیں۔

ہم نے جب اس کام کا آغاز کرنے کا سوچا تو جی چاہا کہ ہم تیسویں پارے کی آخر ی سورتوں سے آغاز کرنا چاہیے کیونکہ وہ سورتیں مختصر ہیں ،وہ جلد ہی مکمل ہوتی چلی جائیں گی اور ہمیں مزید کام کرنے کا حوصلہ ملتا رہے گا لیکن پھر ہم نے چند وجوہات کی بنا پر اس ارادے کو ترک کر دیا ۔

پہلی وجہ یہ تھی کہ قرآن کریم جس ترتیب میں موجود ہے ،اس کے خلاف تفسیر کرنا مناسب نہیں ہے کیونکہ اس طرح ہم اس کی ترتیب کے اسرار کو نہیں سمجھ سکیں گے۔

دوسری وجہ یہ تھی کہ ہم اپنی تفسیر میں پہلی بار کسی چیز کے متعلق پوری تفصیل ذکر کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ دوسری یا تیسری مرتبہ صرف اشارہ کرتے ہوئے چلے جائیں گے ۔

ہمیں معلوم ہے ،ہم جو کام کرنے جا رہے ہیں ،وہ انتہائی مشکل اور پیچیدہ ہے ،اس کو پورا کرنے کیلئے جتنا وقت چاہیے وہ بھی ہمارے پاس نہیں ہے ،جتنی صلاحیتیں درکار ہیں وہ بھی ہمارے پاس نہیں ہیں

لیکن

ہم اللہ کی رحمت پر امیدیں لگا کر اس میدان میں اتر رہے ہیں ،خدا گواہ ہے اس سے ہمارا مقصد فقط اتنا ہے کہ جو لوگ قرآن سمجھنا چاہتے ہیں ،ان تک ہم اللہ کے کلام کا فہم پہنچا سکیں ۔

بخدا ہمیں اس بات کا بھی بخوبی احساس ہے کہ ہم سے اس میدان میں بہت سی غلطیاں بھی ہوں گئی لیکن اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے ملک میں کثیر تعداد میں ایسے علماء کرام موجود ہیں جو چند دنوں میں ہماری تمام غلطیوں کی نشاندہی کر دیں گے

میری آپ سے گزارش ہے کہ جتنا کچھ میں آپ تک صحیح صحیح پہنچا دوں اسے رحمت الہی سمجھ کر قبول فرما لیں اور جو میری غلط فہمیاں ہیں ،وہ ان شاء اللہ علمائےکرام کے ذریعے آپ تک پہنچتی رہیں گی ۔

اب ہم باقاعدہ اپنے مطالعہ قرآن یا تفسیر قرآن کا آغاز کر رہے ہیں ۔

ہم سب سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم کی تفسیر سمجھنے کی کوشش کریں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیے

قسط وار 

tafseer ehsani intro in urdu

COMMENTS

نام

Audio-mp3,2,biography-urdu,2,books-intro,6,current-affairs,2,hadeesurdu,8,islamic-wallpapers,5,mazameen,8,meaning-urdu,3,sawaljawab,56,tafseer-ehsani,10,wazifa-urdu,4,
rtl
item
Info in urdu: تفسیر احسانی کا تعارف
تفسیر احسانی کا تعارف
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhP-x68If8a3ES3ogoSbPwUDLa1CF35uKMxQvHKHN-affs5zfX-mjQvbLdU-NTSM_0x7i7jzc1yqj3hOV5WJK4n108bdPAP8450vCPIBUfatScVyLdJCzHECGF4Tglw_ly_GhLE9bBs-9twRDVMF44jMZ463wek5EcbLkjNDZop9n2RF67K2kAfMEeFDg/w320-h180/tafseer%20e%20ehsani%20introduction%20in%20urdu.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhP-x68If8a3ES3ogoSbPwUDLa1CF35uKMxQvHKHN-affs5zfX-mjQvbLdU-NTSM_0x7i7jzc1yqj3hOV5WJK4n108bdPAP8450vCPIBUfatScVyLdJCzHECGF4Tglw_ly_GhLE9bBs-9twRDVMF44jMZ463wek5EcbLkjNDZop9n2RF67K2kAfMEeFDg/s72-w320-c-h180/tafseer%20e%20ehsani%20introduction%20in%20urdu.jpg
Info in urdu
https://www.ehsanullahkiyani.com/2022/12/tafseer-e-ehsani-intro-in-urdu.html
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/2022/12/tafseer-e-ehsani-intro-in-urdu.html
true
3608222135359615950
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content