Hadees in urdu with text from imam bukhari book | islamic Information in urdu
اس ٖصفحے پر آپ کو Islamic wallpapers ملیں گے جو ہم نے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب الادب المفرد سے بنائیں ہیں، یہ تقریبا سب ہی Hadees ہیں، ہم نے آپ کی سہولت کیلئے Hadees ka urdu text بھی لکھ دیا ہے تاکہ اسے کاپی بھی کر سکیں،ہم اس میں مزید اضافے بھی کرتے رہیں گے،اس لیے آپ اسے دوبارہ بھی وزٹ کرتے رہیے گا۔
Free me Sawab Hadees in urdu
حدیث شریف:
جب کوئی آدمی بیمار ہوتا ہے تو اس کیلئے وہ والی نیکیاں بھی لکھی جاتی رہتی ہیں جو وہ صحت کے زمانے میں کرتا تھا(اگرچہ اب بیماری کی وجہ سے وہ ا نہیں نہیں کرپارہا ہوتا)۔
مَا مِنْ أَحَدٍ يَمْرَضُ، إِلَّا كُتِبَ لَهُ مِثْلُ مَا كَانَ يَعْمَلُ وَهُوَ صَحِيح
(یہ حدیث امام بخاری کی کتاب الادب المفردسے لی گئی ہے)
Ghair Muslim ki ayadat
حدیث شریف:
ایک یہودی بچہ رسول اللہ ﷺ کا خادم تھا جب وہ بیمار ہواتو رسول اللہ ﷺ اس کی عیادت کرنے آئے تھے۔
أَنَّ غُلَامًا مِنَ الْيَهُودِ كَانَ يَخْدُمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَرِضَ، فَأَتَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُهُ
(یہ حدیث امام بخاری کی کتاب الادب المفردسے لی گئی ہے)
وضاحت:
غیر مسلموں کی عیادت بھی کرنی چاہیے، ان کی فوتگی پر تعزیت بھی کرنی چاہیے صرف ان کی وفات پر بخشش کی دعا نہیں کی جاسکتی ۔
Hadees about Kabira Gunah
حدیث شریف:
بڑے کبیرہ گناہ تین ہیں
اللہ کے ساتھ شرک کرنا
ماں باپ کی نافرمانی کرنا
جھوٹ بولنا
یہ حدیث امام بخاری کی کتاب الادب المفرد سے لی گئی ہے
Hadees about conveyance in urdu
حدیث شریف:
حضرت ابن عمر
رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں ہر معاملہ میں اللہ سے دعا کرتا ہوں حتی کہ یہ دعا بھی
کرتا ہوں کہ میری سواری تیز چلنے لگے ۔(الادب المفرد)
وضاحت:
Quote about neighbours in urdu by imam Hassan
حضرت امام حسن سے پوچھا گیا پڑوسی کون ہوتا ہے، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا، چالیس گھر آگے، چالیس گھر پیچھے، چالیس گھر دائیں طرف اور چالیس گھر بائیں طرف۔
(الادب المفرد، امام بخاری)
Hadees about Dawat and Gift in urdu
- عام حالات میں دعوت قبول کرنا ضروری ہے لیکن اگر کسی ایسی چیز کی دعوت دی جائے جو اللہ کی نافرمانی پر مبنی ہو تو اس کو رد کرنا بھی فرض ہے۔
- تحفہ بھی قبول کرنا چاہیے لیکن اگر کوئی شخص تحائف کے ذریعے غیر شرعی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہو تو ایسے مواقع پر تحائف کو رد کرنا بھی ضروری ہے، مثلا سرکاری اہل کاروں کو جو تحائف دیے جاتے ہیں وہ عموما کام نکلوانے کیلئے ہی دیے جاتے ہیں،ایسے مواقع پر مناسب طریقے سے انہیں ٹھکرا دینا چاہیے۔
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں