--> 100 + Hadees in urdu text with reference

100 + Hadees in urdu text with reference

یہاں وہ تمام صفحات موجود ہیں، جہاں Hadees کو اردو text کے ساتھ بیان کیا گیا ہے، اب تک ہمارے بلاگ پر یہ صفحات بنائے جا چکے ہیں، جہاں آپ کو احادیث نبوی اردو ٹیکسٹ میں ملیں گی، جن احادیث کو آپ copy اور paste بھی کرسکتے ہیں۔ 

Hadees in urdu text with reference

سانپ کے انتقام کے بارے میں حدیث:

تمام سانپوں کو قتل کرو ،جس نے انتقام کے خوف سے سانپ کو چھوڈ دیا ،وہ ہم میں سے نہیں (ابوداؤد )

انگوٹھی کے بارے میں حدیث:

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ،رسول اللہ ؐ نے مجھے شہادت اور درمیان والی انگلی میں انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا ہے (صحیح مسلم)

ظالم کے بارے میں حدیث:

جو جانتے ہوئے بھی ظالم کے ساتھ چلا ،تاکہ اسے طاقتور کرے ،وہ اسلام سے خارج ہو گیا
(شعب الایمان )

والدین کی نافرمانی کے بارے میں حدیث:

اگروالدین کی وفات کے بعد، نافرمان بیٹا انکے لیے دعا اور استغفار کرتا رہے ،تو اللہ اسے فرما ں بردار لکھ دیتا ہے(شعب الایمان )

مسکین کے بارے میں حدیث:

عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: وَقَفْتُ عَلَی بَابِ الْجَنَّۃِ، فَرَأَیْتُ أَکْثَرَ أَہْلِہَا الْمَسَاکِین
میں جنت پر واقف ہوا،تو میں نے دیکھا ،کہ اکثر جنتی مساکین تھے۔
(جامع معمر بن راشد ،باب اکثر اھل الجنۃ ،رقم الحدیث :٢٠٦١١١)

بیوہ کے بارے میں حدیث:

"السَّاعِي عَلَى الْأَرْمَلَةِ وَالْمِسْكِينِ كَالسَّاعِي فِي سَبِيلِ اللَّهِ"
ترجمہ:
بیوے اور مساکینوں کیلئے کوشش کرنے والا ،اللہ کی راہ میں کوشش کرنے والے کی طرح ہے.
(بخاری ،مسلم)

نماز کی صفوں کے بارے میں حدیث:

قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: خَیْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُہَا وَشَرُّہَا آخِرُہَا، وَخَیْرُ صُفُوفِ النِّسَاء ِ آخِرُہَا وَشَرُّہَا أَوَّلُہَا
مردوں کی بہترین صفیں پہلی ہیں ،اور بدترین آخری ہیں ،عورتوں کی بہترین صفیں آخری ہیں ،اور بدترین پہلی ہیں
(سنن ابوداؤد ،کتاب الصلوۃ ،رقم الحدیث:٦٧٨)

مرغی کے بارے میں حدیث:

صحیحین میں ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی کہتے ہیں، میں نے رسول اﷲصلَّی اللہ تعالی علیہ وسلَّم کو مرغی کا گوشت کھاتے دیکھا ہے۔
(بخاری ومسلم)

مچھلی کے بارے میں حدیث:

دریا کے جانور (مچھلی)کو خدا نے حلال کر دیا ہے۔
(سنن دارقطنی)


ویل مچھلی کے بارے میں حدیث:

صحیحین میں جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی کہتے ہیں میں جیش الخبط میں گیا تھا اور امیر لشکر ابو عبیدہ بن الجراح رضی اللہ تعالی عنہ تھے،ہمیں بہت سخت بھوک لگی تھی دریا نے مری ہوئی ایک مچھلی پھینکی کہ ویسی مچھلی ہم نے پہلے نہیں دیکھی تھی ،اس کا نام عنبر تھا ہم نے آدھے مہینے تک اس کاگوشت کھایا۔
(بخاری ومسلم)

پانی پلانے کے بارے میں حدیث:

نبی کریم علیہ السلام نے فرمایا: ہر کلیجے والا جانور جس کو پیاس لگتی ہے، اسے پانی پلانے میں ثواب ہے ۔
(سنن ابن ماجہ)

پانی کے صدقے کے بارے میں حدیث:
نبی کریم علیہ السلام سے پوچھا گیا،‏‏‏‏‏‏أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ کون سا صدقہ افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
" سَقْيُ الْمَاء ِ" پانی پلانا۔ (سنن ابن ماجہ)

الٹا سونے کے بارے میں حدیث:

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو اوندھے منہ لیٹے ہوئے دیکھا، تو فرمایا: یہ وہ طریقہ ہے، جسے اللہ پسند نہیں فرماتا۔(سنن ترمذی)

ایک دوسری حدیث میں ہے
اس طرح لیٹنے سے اللہ ناراض ہوتا ہے۔
(سنن ابوداؤد)

تکلیف دہ چیز کے بارے میں حدیث:

نبی کریم علیہ السلام نے فرمایا: "عُرِضَتْ عَلَيَّ أُمَّتِي بِأَعْمَالِهَا حَسَنِهَا وَسَيِّئِهَا،‏‏‏‏ فَرَأَيْتُ فِي مَحَاسِنِ أَعْمَالِهَا الْأَذَى يُنَحَّى عَنِ الطَّرِيقِ"
ترجمہ:
میری امت کے اچھے اور برے اعمال میرے سامنے پیش کیے گئے،تو میں نے ان میں سب سے بہتر عمل راستے سے تکلیف دہ چیز کے ہٹانے کو پایا.
(سنن ابن ماجہ)

دل کی بیماریوں کے بارے میں حدیث:

"ذكر الله شفاء القلوب"
ترجمہ:
اللہ کا ذکر دلوں کیلئے شفاء ہے ۔
(مسند فردوس ،عن ابن عباس)

نماز میں دعا کے بارے میں حدیث:

إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلْيَبْدَأْ بِتَحْمِيدِ رَبِّهِ جَلَّ وَعَزَّ وَالثَّنَاءِ عَلَيْهِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ يُصَلِّي عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ يَدْعُو بَعْدُ بِمَا شَاءَ.
ترجمہ:
جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو پہلے اپنے رب کی حمد و ثنا بیان کرے، پھر نبی اکرم ﷺ پر درود ( بھیجیے پھر اس کے بعد جو چاہے دعا مانگے۔

فائدہ :
نماز میں درود کے بعد کوئی بھی دعا مانگ سکتے ہیں، دعا عربی زبان میں ہونی چاہیے۔

ذکر اللہ کے بارے میں حدیث:

" أحب الأعمال إلى الله أن تموت ولسانك رطب من ذكر الله"
ترجمہ:
اللہ تعالی کے نزدیک اعمال میں سے پسندیدہ یہ ہے کہ جب تم فوت ہو تو تمہاری زبان ذکر اللہ سے تر ہو ۔
(صحیح ابن حبان ،معجم کبیر،عن معاذ)

دعا کی قبولیت کے بارے میں حدیث:

ثَلاَثَةٌ لاَ تُرَدُّ دَعْوَتُهُم: الصَّائِمُ حَتَّى يُفْطِرَ، وَالإِمامُ العادِلُ، وَدَعْوَةُ المَظْلُومِ " 
ترجمہ:
تین لوگوں کی دعائیں رد نہیں ہوتیں، روزہ دار جب تک وہ روزہ افطار نہ کر دے، عدل کرنے والا بادشاہ یا جج، مظلوم کی بددعا۔ 
(سنن ترمذی، حدیث حسن)

دعا کی قبولیت کے وقت کے بارے میں حدیث:

إنَّ للصَّائِمِ عِنْدَ فِطْرِهِ لَدَعْوَةً ما تُرَدُّ 
ترجمہ:
روزے دار کیلئے افطار کے وقت ایک دعا ہوتی ہے جو رد نہیں ہوتی۔ 
(کتاب الاذکار للنووی )

لبرل بندے کے بارے میں حدیث:

ذاق طعم الایمان ،من رضی باللہ ربا ،وبالاسلام دینا ،وبمحمد رسولا 
ترجمہ:
(ایمان کاذائقہ محسوس کرے گا ،جو اللہ کے رب ہونے ،اسلام کے دین ہونے ،اور محمد ؐ کے رسول ہونے پر راضی ہوا۔
(مسلم )

جب کوئی آدمی ان پر راضی نہیں رہتا تو اسے ایمان کی حلاوت محسوس نہیں ہوتی۔ 

شر کے بارے میں حدیث:

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :کان الناس یسالون رسول اللہ ؐ عن الخیر ،وکنت اسالہ عن الشر مخافۃ ان یدرکنی
ترجمہ :
لوگ رسول اللہ ؐ سے خیر کے متعلق سوال کرتے تھے ،میں شر کے متعلق کرتا تھا اس خوف سے کہ وہ مجھے نہ پہنچے (بخاری ،مسلم)

شیطان کے بارے میں حدیث:

حضرت ام المومنین صفیہ رضی اللہ عنھا بیان کرتی ہیں ،کہ نبی ؐ نے فرمایا :شیطان بنو آدم کی رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے
(بخاری ،ابوداؤد ،ابن ماجہ ،دارمی ،مسند احمد )

گناہ کی معافی کے بارے میں حدیث:

پانچ نمازیں اور جمعۃ المبارک دوسرے جمعہ تک گناہوں کو مٹا دیتا ہے اور رمضان المبارک دوسرے رمضان المبارک تک کے گناہوں کو مٹا دیتا ہے ،جب کہ کبیرہ گناہوں سے بچا جائے (کنز العمال )

مسلمانوں کی لڑائی کے بارے میں حدیث:

جب دو مسلمان آپس میں تلوار کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں ،تو قاتل و مقتول دونوں جھنم میں جائیں گے۔
(بخاری )

ہیٹر کے بارے میں حدیث:

لاتترکوا النار فی بیوتکم حین تنامون
ترجمہ:
 جب تم سونے لگو تو گھروں میں آگ نہ چھوڑو۔
(صحیح بخاری)

ایمان کے شعبوں کے بارے میں حدیث:

ایمان کے ستر سے کچھ زائدشعبے ہیں۔
(صحیح بخاری)

لا الہ الا اللہ کے بارے میں حدیث:

ایمان کا افضل شعبہ لا الہ الا اللہ کا قول ہے۔
(صحیح بخاری)

حیاء کے بارے میں حدیث:

حیاء ایمان کا شعبہ ہے۔
(صحیح بخاری)

جمعہ کے دن غسل کے بارے میں حدیث:

من جاء الی الجمعۃ فلیغتسل
جو جمعہ کیلئے آئے اسے چاہیے کہ وہ غسل کرے۔

اچھے طریقے کی ابتداء کے بارے میں حدیث:

من سن سنۃ حسنۃ ،کان لہ اجرھا واجرمن عمل بھا
ترجمہ:
جس نے نیکی کا کوئی اچھا طریقہ نکالا ،تو اسکے لیے اس کا اجر بھی ہے ،اور جو اس پر عمل کرے اس کا اجر بھی ہے۔

قابیل کے بارے میں حدیث:

جس جان کو بھی ظلم سے قتل کیا جائے گا ،تو قابیل پر بھی اس کا وبال ہو گا ،کیونکہ اس نے قتل کے طریقے کو شروع کیا۔

لا حول ولا قوۃ کے بارے میں حدیث:

لا حول ولا قوۃ الا باللہ میں ننانوے بیماریوں کی شفاء ہے، جس میں سے ادنی بیماری غم ہے۔
(مشکوۃ المصابیح)


COMMENTS

نام

Audio-mp3,2,biography-urdu,2,books-intro,6,current-affairs,2,hadeesurdu,8,islamic-wallpapers,5,mazameen,8,meaning-urdu,3,sawaljawab,56,tafseer-ehsani,10,wazifa-urdu,4,
rtl
item
Info in urdu: 100 + Hadees in urdu text with reference
100 + Hadees in urdu text with reference
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhBNkLzpVZh4ooC2Wz21AtgjHslCa_KYQ-mx2ACiDHrhBDo4CBYy3AgyBrdaB_jzP4_VbPxstMqNTunhZbNYhyusig1FYIMPrOYD20VvebVn_sDL-k67e15sPKoNSA2UaaiEoArbY4wKQVkS-8e_JZ26Ar4kEgayclzDcKDIHXVZf16apllFmDAjspvXA/w320-h180/Hadees%20in%20urdu%20text%20with%20reference.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhBNkLzpVZh4ooC2Wz21AtgjHslCa_KYQ-mx2ACiDHrhBDo4CBYy3AgyBrdaB_jzP4_VbPxstMqNTunhZbNYhyusig1FYIMPrOYD20VvebVn_sDL-k67e15sPKoNSA2UaaiEoArbY4wKQVkS-8e_JZ26Ar4kEgayclzDcKDIHXVZf16apllFmDAjspvXA/s72-w320-c-h180/Hadees%20in%20urdu%20text%20with%20reference.jpg
Info in urdu
https://www.ehsanullahkiyani.com/2023/01/hadees-in-urdu-text-with-reference.html
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/2023/01/hadees-in-urdu-text-with-reference.html
true
3608222135359615950
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content